بہاولپور کی سبزی منڈی میں ٹماٹر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سوات سے ٹماٹر کے ٹرک بہاولپور پہنچے لیکن ٹماٹروں کی قیمت پھر بھی دو سو روپئے سے کم نہیں ہو رہی . ٹماٹر ، لہسن اور ادرک سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ بہاولپور میں ٹماٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سوات سے دو ٹرک بہاولپور پہنچے تو اڑھتیوں اور دوکانداروں کی لائنیں لگ گئیں۔ سوات سے ٹماٹر لانے والے اڑھتیوں کا کہنا ہے کہ سوات میں بھی ٹماٹر مہنگا ہو گیا ہے.دوکانداروں کہتے ہیں کہ ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی مہنگائی میں اڑھتیوں کا بھی ہاتھ ہے۔ صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی بہاولپور شیخ ضیا الرحمن کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں ٹماٹر کی فصل متاثر ہونے سے اسکی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے
اڑھتیوں کا کہنا تھا کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی اس وقت ہو گی جب تک سندھ کی فصل نہیں اتی تب تک لوگوں کو چاہیے کہ وہ ٹماٹر کم استعمال کریں۔
Daily Swail-Native News Narrative
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ