نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے ، اور تبصرے

درست میٹرز کو ڈیفیکٹو قرار دے کر صارفین پر بھاری جرمانے عائد کیے جانے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پیسکو ڈیرہ کی جانب سے درست میٹرز کو ڈیفیکٹو قرار دے کر صارفین پر بھاری جرمانے عائد کیے جانے لگے ، ،درست میٹرز کو یک طرفہ طور پر صارفین کو چیک چیک کروائے بغیرڈیفکیٹو ظاہر کرکے جرمانےبقایا جات میں ڈال کر بل ارسال کردیئے گئے ،،پہلے سے بھاری بلوںمیں ہزاروں روپے جرمانے شامل کرکے عوام پر بوجھ بڑھا دیا گیا ۔صارفین کا شدید احتجاج ،اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق پیسکو ڈیرہ کی جانب سے سینکڑوں صارفین کے درست میٹر وں کو ڈیفیکٹو قرار دے کر بھاری جرمانوںکی مدمیں ہزاروں روپے صارفین کے بل میں ڈال کر انہیں بقایا جات کی مد میں شامل کردیاگیا ہے اور ان بقایا ت کو لے کر مستقل بل جمع کروانے والے صارفین کو بجلی منقطع کرنے کے نوٹسز بھی بھیج دیئے گئے ہیں جس سے صارفین کو شدید ذہنی کوفت اور اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ صارفین کے پیسکو دفتر ڈیرہ میں رابطہ کرنے پر ان سے پرانے میٹر کی تبدیلی کے عوض بھاری رقوم طلب کی جارہی ہے جس سے صارفین کی مشکلات اور تکلیف میں اضافہ ہوگیا ہے۔ صارفین نے پیسکو ڈیرہ کے حکام کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ درست ڈیجیٹل میٹرز کو ڈیفیکٹو قرار دے کر انہیں بھاری جرمانے بھیج دیئے گئے جبکہ پیسکو حکام اس سلسلے میں کوئی بات بھی سننے کے لئے تیار نہیں ہیں اب انہیں جرمانہ معافی کے ساتھ ساتھ میٹرز کی تبدیلی کے لئے بھی باربار چکر لگائے جارہے ہیں ۔صارفین نے پیسکو ڈیرہ کے حکام کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے اور کرپٹمافیا کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔


پوندہ بازار میں دن کے اوقات کے دوران ٹرکوں کی آمدورفت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پولیس کی نااہلی ،پوندہ بازار میں دن کے اوقات کے دوران ٹرکوں کی آمدورفت جاری ،ڈیرہ اسماعیل خان میں بازاروں میں چھوٹی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود بازارمیںچھوٹی اور بڑی گاڑیاں داخل ہونے سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنامعمول بن گیا ،شہریوں کو آمد ورفت میں شدید تکلیف اور مشکلات کا سامنا،پولیس اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے بازاروں میں گاڑیوں کے داخلے پرپابندی کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیرہ شہر کے مین بازار کمشنری بازار ،توپانوالہ بازار اورپوندہ بازار میںخریداروں کا پہلے ہی بہت رش ہوتا ہے۔ دوردراز سے آنے والے مردو خواتین بھی سامان کی خریداری کررہے ہوتے ہیں لیکن بھاری گاڑیوں سمیت چنگ چی رکشہ اور دیگر چھوٹی گاڑیوں کے شہر کےبازاروںمیں داخلے کی وجہ سے خریداروں کے علاوہ عام شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ گاڑیوں کے بازار میں داخلے سے گھنٹوں بازار بند ہوجاتے ہیں اور ٹریفک جام ہونے سے دور تک لمبی قطاریںلگ جاتی ہیں۔اس صورتحال کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کا بھی وہاں سے گزرنا محال ہوتا ہے۔شہریوں نے پولیس اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر کے بازاروں میں داخلی خارجی راستوں پرموجودپولیس اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے اور بازار میں ٹرکوں ، چنگ چی رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں پر پابندی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری باعزت طریقے سے خریداری کرسکیں اور انہیں مشکلات سے چھٹکار مل سکے


گاجر بوٹی بھرپور قوت مدافعت کی حامل ہونے کے باعث جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کو بھی نئے چیلنجز کا سامنا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) زرعی ماہرین نے کہا کہ دوسری مقامی جڑی بوٹیوں کے مقابلے میں گاجر بوٹی بھرپور قوت مدافعت کی حامل ہے جوکم وقت میں پروان چڑھتے ہوئے تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کو بھی نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ برسوں کے دران اسلام آباد کے الرجی سینٹر کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں الرجی ‘ خارش کے مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جس کی بڑی وجہ زہریلے کیمیکلز کی حامل گاجر بوٹی کی جانوروں کی خوراک اور حکمیوں کی طرف سے انسانی ادویات میں اس کا بڑھتا ہوا استعمال ہے لہٰذا اسے جڑ سے اکھاڑ کر زمین میں دبادینا ہی اس کا موثر تدارک ہے ،انہوں نے بتایا کہ ہرچند گاجر بوٹی بیماری اور غربت اپنے ساتھ لیکر جاتی ہے اور جہاں پنجے گاڑھ لیتی ہے بڑی تیزی سے اپنی آبادی میں اضافہ کرلیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہرچند پاکستانی معاشرے میں تنظیم سازی ایک انتہائی مشکل کام ہے تاہم اگر لوگ منظم ہوکر کسی مہم کو آگے بڑھائیں تو اس کی کامیابی یقینی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سے کاشتکار لاعلمی میں کھیت میں روٹا ویٹر کے استعمال سے اس کے پودوں اور بیج کو زمین میں دفن کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کھیت میں فصل کے پودوں کی تعداد اور پیداوار نئے مسائل کا شکار ہے۔انہوں نے بتایا کہ گاجر بوٹی جانوروں کیلئے زہریلے اثرات رکھتی ہے کیونکہ اس میں پائے جانیوالے زہریلے مادے جانوروں کے منہ پر الرجی اور بھوک کو کم کردیتے ہیں جس سے جانوروں کے دودھ اور گوشت کی کوالٹی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاجر بوٹی ہرگزمقامی جڑی بوٹی نہیں ہے یہ 2005ءمیں امریکہ و میکسکو سے برصغیر میں پہنچی جس نے بہت کم وقت میں پورے ملک کو لپیٹ میں لے لیااور وہ خبردار کر رہے ہیں کہ اگر اس کی موثر روک تھام اور انسداد نہ کیا گیا تو یہ اگلے دس برسوں میں اپنی خطرناک شکل میں انسانی اور حیوانی آبادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔انہوں نے بتایا کہ کئی ممالک نے اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے قانون سازی بھی کی ہے جس میں اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے والوں کیلئے پرکشش امدادی پیکیج بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ چونکہ گاجر بوٹی اپنے اردگرد بوئی جانیوالی کسی بھی فصل کے بیجوں کی چالیس فیصد تک بوائی کو کم کردیتی ہے اس طرح اس کی پیداوار میں بھی اسی تناسب سے کمی کا باعث بنتی ہے لہٰذاکھیت کے کناروں اور کھیت سے اس کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر گاجر بوٹی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد ایک سال کے دوران 1.4کھرب ڈالر نقصان یا عالمی جی ڈی پی کو 5فیصد کمی کا سامنا ہے۔


دبلا پتلا اور لمبی عمر کا راز سادہ پانی ،لیموں کے رس اور سلاد کے زیادہ استعمال میں پنہاں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دبلا پتلا اور لمبی عمر کا راز سادہ پانی ،لیموں کے رس اور سلاد کے زیادہ استعمال میں پنہاں ہے ۔میٹھی ،مرغن اور چکنائی والی غذائیں انسان کو نہ صرف جلد

بڑھاپے کی دہلیز پر لے جاتی ہیں بلکہ انسان کی عمر میں پندرہ سے بیس سال کی کمی واقع ہوجاتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سپر فٹ انسان کو بھی روزانہ تیس منٹ تک ورزش کرنی چاہیے اور سب سے بہترین ورزش

پیدل چلنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ چالیس سال سے بڑی عمر کے فربہ اندام اور موٹاپے کا شکار افراد فوری طور پر چینی ،چکنائی ،گوشت اور بالائی والے دودھ کا استعمال ترک کردیں اور مکمل طو رپر سادہ غذا استعمال

کریں ۔ انہوںنے کہا کہ روزانہ نہار منہ اور رات کو سونے سے قبل ایک لیموں ،ایک کلاس سادہ پانی میں ڈال کر پینے سے انسان تروتازہ ہوجاتا ہے بلکہ اس کا بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ

لیموں پانی پینے کے بعد فوری طور پر تین سے چار گھونٹ سادہ پانی پینے سے گلا خراب نہیں ہوتا ۔انہوںنے کہا کہ موٹاپے کی بڑی وجہ موروثی ہے اور 75 جینیٹک مارکرز اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،تاہم

انسان اپنی خوراک میں سادہ پانی ،لیموں کا رس اورسلاد کی مقدار بڑھا کر موٹاپے پر قابو پاسکتاہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ ادویات سے وزن کم کرنے والے لوگ دل اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔


نجی کلیکنس پر ڈاکٹروں کی لوٹ مار جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی کلیکنس پر ڈاکٹروں کی لوٹ مار جاری ،بھاری فیسوں اور کمیشن کی مہنگی ادویات تجویز کرکے مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا ۔خیبر پختونخواہیلتھ کیئر کمیشن میڈیکل اینڈ پریکٹیشنر ایکٹ1984ءمیں ترامیم کے ذریعے کلینکس چلانے والے ڈاکٹروں کیلئے معائنہ فیسکے تعین کافیصلہ کیاگیا تھا لیکن حکومت تین سال بعد بھی معائنہ فیسوں کو مقرر کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں نجی کلینکس چلانے والے ڈاکٹرز کیلئے سرکاری سطح پر فیس کے تعین کیلئے کسی قسم کا نظام نہیں ہے جس کیلئے موجودہ وقت میں بھی1984کے قواعد کے مطابق فیس مقرر ہے لیکن ڈاکٹرز کی جانب سے من پسند فیس وصول کی جارہی ہیں اس سلسلے میں محکمہ صحت کو کی گئی شکایات کے مطابق ڈیرہ ور صوبے کے دوسرے بڑے شہروں میں سپیشلسٹ اور غیر سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے چند منٹ کیلئے بھاری معائنہ فیس مقرر کررکھی ہے۔شہر میں قائم کلینکس میں ڈاکٹرز کی جانب سے کئی گنا اضافی فیس لینے کے علاو ہ مریضوں سے ٹیسٹ اور ایکسریز کے نام پر بھی بھاری فیسیں وصول کرلی جاتی ہیں ۔ دوسری طرف مذکورہ ڈاکٹرز کیلئے فیسوں کے تعین سے متعلق محکمہ صحت کے پاس کوئی انتظام نہیں ہے اور یہ ڈاکٹرز روزانہ لاکھوں روپے کما نے کے باوجود حکومت کو کوئی ٹیکس نہیں دے رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ فیسوں کے تعین کیلئے تین سال قبل خیبر پختونخواہیلتھ کیئر کمیشن کے توسط سے فیسوں کے تعین کیلئے1984 کے قواعد میں ترمیم کرنے اور معلومات جمع کرنے کیلئے دیگر ذرائع سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس بارے میں تاحال کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں سے من مانے فیس وصول کئے جارہے ہیں۔


سینکڑوں شہری مختلف قسم کے موسمیاتی بیماریوں میں مبتلا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں خشک موسم اور گردوغبار سے پھیلنے والی آلودگی کی وجہ سے سینکڑوں شہری مختلف قسم کے موسمیاتی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں گزشتہ ہفتے سے ہسپتالوں میں موسمی بیماریوں سے متاثرہ افراد کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے جہاں او پی ڈی میں ستر فیصدسے زائد مریضوں نے ناک ،کان ،گلے ا ور سینے کی تکلیف کے علاج کیلئے رجوع کررہے ہیں ۔ ماہرین صحت کے مطابق دوا کے مقابلے میں جراثیم اتنے طاقتور ہوگئے ہیں کہ ہسپتال آنیوالے بہت سے مریضوں پر انٹی بائیوٹک نے بھی کام چھوڑ دیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ دوماہ سے زائد عرصے سے ڈیرہ میں انتہائی کم مقدارمیں بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے خشک سالی کے علاوہ شہر میںسڑکوں پرپھیلنے والنے گردوغباراور گاڑیوں کے دھویں پر مشتمل ماحولیاتی آلودگی سے بھی شہری براہ راست متاثر ہو رہے ہیں موسم میں خنکی بڑھتے ہی گزشتہ چند دنوں سے شہریوں کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے ہسپتالوں میں کھانسی، نزلہ،زکام اور بخار سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ڈیرہ کے سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ شہر کے دوسرے نجی ہسپتالوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد او پی ڈی میں معائنہ کیلئے آرہے ہیں جن میں سترفی صد سے زائدشہریوں کو خشک موسم کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کا سامنا ہے ماہرین موسمیات کے مطابق بارش نہ ہونے سے گرد وغبار اور زہریلے دھویں پر مشتمل ذرات ہوا میں پھیل گئے ہیں جو انسانوں اور جانوروں کی صحت کیلئے مضر ہے ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتالوں کو آنیوالے زیادہ تر مریضوں نے شکایت کی کہ انہیں گلے میں معمولی سی سوزش کے بعد بخار کی تکلیف شروع ہوئی اور کئی گھنٹے بعد اس میں شدت آئی جس کے بعد گلے بھی بیٹھ گئے آنکھوں کی بیماریوں اور کھانسی وغیرہ میں مبتلا مریض بھی کافی تعداد میں رپورٹ ہوئے تاہم ان مریضوں میں سے بہت سے مریضوں پر زود اثر انٹی بائیوٹک یعنی جراثیم کش ادویات بھی بے اثر ہورہی ہیں جس کیلئے مریض بار بار ہسپتالوں سے رجوع کررہے ہیں۔


ذبح شدہ مرغی کے گوشت کی فروخت پر پابندی کے باوجود کھلے عام خلاف ورزی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ذبح شدہ مرغی کے گوشت کی فروخت پر پابندی کے باوجود کھلے عام خلاف ورزی جاری ،ضلعی انتظامی ،محکمہ لائیوسٹاک اور محکمہ فوڈ خاموش تماشاشائی ، دکانداروں کومرغی کاگوشت فروخت کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ، شہر میں کھلے عام مرغی کے گوشت کی فرو خت جاری ،شہریوں کا شدید احتجاج،محکمہ فوڈ میں موجود کرپٹ کالی بھیٹروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ۔ حکومت کی جانب سے صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلے سے زبح شدہ مرغی کے گوشت کی فروخت پر پابندی کیا لگائی گئی ہے لیکن ڈیرہ اسماعیل خان میں دکانداروں کو زبح شدہ مرغی کا مضر صحت گوشت فروخت کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی۔ زبح شدہ مرغی کے گوشت کی فروخت پرپابندی کے باوجود محکمہ فوڈ ڈیرہ کے اندر موجود کرپٹ کالی بھیٹروں کے باعث شہری مضرصحت مرغی کا گوشت خریدنے پر مجبو رہورہے ہیں۔ محکمہ فوڈ حکام کی جانب سے چند روز قبل یہ دعوی بھی سامنے آیا کہ انہیں باوثوق اطلاع موصول ہوئیں ہیں کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پنجاب سے مردہ مرغیاں سپلائی کرکے ان کا گوشت فروخت کرکے لوگوں کی قیمتی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے جس کے باعث ڈیرہ میں پہلے سے زبح شدہ مرغی کے گوشت کی فروخت پر پابندی لگائی جارہی ہے لیکن پیسے کی چمک کی خاطر وہ خود قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنےلگے ہیں۔شہریوں کی جانب سے محکمہ فوڈ کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف فوری کاروائی کرکے ان کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔


میگا کرپشن سیکنڈل ، کھانے اور حلوے کے ڈبوں نے رنگ جمانا شروع کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ میں کروڑوں روپے کے غبن کے میگا کرپشن سیکنڈل کو دبانے کے لئے اہم فائلوں کی چوری کی ایف آئی آر کے اندراج میں ناکامی کے بعد آتشزدگی کے ڈرامہ کو بے نقاب کرنے کے لئے پشاور سے فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم ڈیرہ پہنچ گئی ، خٹک کی انکوائری ، خٹک فنانس ڈائریکٹر کے حوالے ،شفاف تحقیقات میں قومیت آڑے آگئی ،کھانے اور حلولے کے ڈبوں نے چمتکار دکھانا شروع کردیا ، غیر جانبدارانہ انکوائری پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے ،شہری حلقوں کا شدید احتجاج ،اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور شفاف انکوائری کا مطالبہ ۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ میں اب تک کی تاریخ کے سب سے بڑے کروڑوں روپے کے غبن کا میگاکرپشن سکینڈل منظر عام پر آنے ا ور سوچی سمجھی سازش کے تحت ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ کے دفتر سے دن دیہاڑے اہم ریکارڈ کے چوری ہونے کے بعدچوری کی ایف آئی آر درج کرانے میں ناکامی کے بعد ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ میں آتشزدگی کے ذریعےاہم فائلوں کے ضائع ہونے کا ڈرامہ رچایاگیا جسے بے نقاب کرنے کے لئے فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈائریکٹرفنانس کی سربراہی میں ایک اور تحقیقاتی ٹیم مقرر کی گئی جوکہ ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئی اور اس نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ میں قیام کیا،مبینہ ذرائع کے مطابق کرپشن میںملوث خٹک ڈسٹرکٹ کمپٹرولر ڈیرہ کی کرپشن کی تحقیقات کے لئے خٹک فنانس ڈائریکٹر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم مقرر کی گئی جسکے ذریعے شفاف تحقیقات میں قومیت آڑے آگئی اور اپنے قومی بھائی کو بچانے کے لئے سرتوڑ کوششیں شروع کردی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب تحقیقاتی ٹیم کے دورے کے دوران انواح واقسام کے کھانوں اور حلوے کے ڈبوں نے بھی خوب اپنا رنگ جمایا ہے ۔اس تمام صورتحال میں ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ میں ہونے والے اب تک سب سے بڑے میگا کرپشن سیکنڈل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات پر کئی سوال کھڑے ہوگئے ہیںجس پر شہری حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج کیاگیا ہے ۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ کمپٹرولر ڈیرہ کے خلاف کرپشن کی شکایات پر اکاﺅنٹینٹ جنرل خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ میں ریکارڈ کی چھان بین کے لئے آڈٹ ٹیم مقرر کی ۔اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ کے افسران کی کرپشن منظر عام پر آنے کے بعد افسران میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے علاوہ نیب ، اینٹی کرپشن ،ایف آئی اے کی جانب سے چھاپوں کے دوران ریکارڈ کو قبضہ میں کرنے کے خدشہ کے باعث اہم ریکارڈ کو غائب کرنے کا بڑا منصوبہ بناتے ہوئے ریکارڈ کے چوری ہونے کا ڈھونگ رچایا جوکہ کینٹ پولیس نے بے نقاب کرکے ناکام بنادیا۔ ڈیرہ پولیس کی جانب ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم مقرر کیگئی جس نے چوری شدہ ریکارڈ کے حوالے سے مزیدتحقیقات اور چھان بین کرکے اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ کے کمپٹرولر آفسیر سمیت دیگر اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کیا اور بعدازاں ایف آئی آر کے اندراج کی بجائے اس کیس کو اینٹی کرپشن ڈیرہ کےحوالے کردیا گیا۔


واٹس ایپ کے حالیہ فیچر کے بعد صارفین کو موبائل بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ٹیکنالوجی نے زندگی کافی حد تک آسان کر دی ہے اسی ٹیکنالوجی کے نتیجے میں سوشل میڈیا سائٹس کے وجود میں آنے سے ہزاروں میل دور رہنے والے اپنوں سے آسانی سے اور کسی بھی وقت رابطہ کرنا ممکن ہوا ہے۔یہی نہیں بلکہ انہی سوشل میڈیا سائٹس سے آپ دنیا کے ہر کونے سے متعلق باخبر رہنے اور نئے دوست اور تعلق دار بنانے کے بھی قابل ہوئے ہیں۔جتنی بھی سوشل میڈیا سائٹس ہیں وہ اپنے صارفین کی آسانی اور انہیں سہولت دینے کے لیے نت نئے تجربے کر کے نئے فیچر بھی متعارف کراتی رہتی ہیں۔یہ نئے فیچر جہاں صارفین کی آسانی کا باعث بنتے ہیں وہاں ان کے لیے کچھ مسائل بھی پیدا کرتے ہیں۔جیسا کہ واٹس ایپ کے حالیہ فیچر کے بعد صارفین کو موبائل بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایت کا سامنا ہے۔پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کشن واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں گروپ پرائیوسی فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت اب کوئی بھی صارف اپنی مرضی سے کسی بھی دوست کو گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبیو اے بیٹا انفو نے حال ہی میں ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ ایپ کا اپ ڈیٹ ورڑن استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں بیٹری زیادہ خرچ ہونے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ’واٹس ایپ بیک گراﺅنڈ میں چلنے کی وجہ سے بیٹری بہت تیزی کے ساتھ خرچ ہورہی ہے‘۔دوسری جانب کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی البتہ موبائل ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ بہت سارے موبائل برانڈز ایسے ہیں جن کے موبائل کی بٹریاں زیادہ تیزی سے ختم ہورہی ہیں۔یادرہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے فیچر کو استعمال کرنے والے صارفین کو کوئی بھی شخص غیر ضروری گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔


ڈاکٹروں نے او پی ڈیز میں مریضوں کا معائنہ شروع کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم‘ ڈاکٹروں نے او پی ڈیز میں مریضوں کا معائنہ شروع کردیا‘ ہسپتالوں میںرش بڑھ گیا۔جی ایچ اے کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کیہڑتال ختم ہو نے کے باعث ڈاکٹرز نے اوپی ڈیز پر مریضوں کا معائنہ شروع کردیا ،ہڑتال ختم ہوتے ہی ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا۔ ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود ہیں جبکہ جی ایچ اے کے مطابقڈاکٹروںنے آپریشنزتھیٹرز میں بھی کام شروع کردیاہے۔


غریب عوام سبزی اورچٹنی کھانے سے بھی محروم ہوتے جارہے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)غریب عوام سبزی اورچٹنی کھانے سے بھی محروم ہوتے جارہے ہیں ، ڈیرہ اسماعیل خان میں مہنگائی کی لہر برقرارہے جس کے باعث غریب عوام کیلئے سبزیاں خریدنا ہی مشکل ہوگیا ہے ،گھریلوضرورت کی بنیادی اشیائے ضروریہ ٹماٹرپیازاورآلو غریب کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں، ٹماٹر160 ، پیاز100 اور سرخ آلو کی قیمت80روپے فی کلو کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے ۔دوسریجانب اشیائے خوردونوش کی روز بروز بڑھتی ہو ئی قیمتوں کی وجہ سے غریب عوام سبزی اورچٹنی کھانے سے بھی محروم ہوتے جارہے ہیں اورمہنگائی کی لہرسفید پوش تنخواہ دار اور غریب طبقے کے لئے شدید اضطراب کاباعث بن گئی ہے عوامی حلقوں کے مطابق پہلے گوشت اورمرغی مہنگی ہونے پرغریب عوام سبزی پکاکرگذارہ کرلیتے تھے تاہم اب گوشت اورمرغی کے ساتھ ساتھ سبزیوں کی قیمتوں کوبھی پرلگ گئے ہیں اورسبزیاں بھی غریب عوام کی دسترس سے باہرہوتی جارہی ہیں۔ڈیرہ میں کوئی سی بھی سبزی 100روپے فی کلو سے کم دستیاب نہیں مرغی کا گوشت بھی مہنگے داموں فروخت ہورہاہے چھوٹا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں جبکہ پھل پہلے ہی غریب عوام کی دسترس سے باہرہیں سبزیاں،تازہ خالص دودھ، پیکٹ کادودھ، سرف، صابن، تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ چینی، اعلیٰ کوالٹی کا گھی، باسمتی چاول، چائے، گرم مصالہ، آٹا، دالیں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اشیائے ضروریہ کے آسمان سے باتیں کرتے ہو ئے قیمتوں کے باعث عام آدمی کا گھریلو بجٹ درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ مہنگائی کوکنٹرول کرنے کےلئے بھی عملی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور جیولرز کو خریدو فروخت کا اکاونٹس ، دستاویزات اور مکمل ریکارڈ رکھنا ہو گا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم تیار کر لیں۔ذرائع کے مطابق ریئل اسٹیٹ اور جیولری کی خریداری کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور حیولرز کو خریدو فروخت کا اکاونٹس بکسز، دستاویزات اور مکمل ریکارڈ رکھنا ہو گا۔ ذرائع نے بتایاکہ 20 لاکھ روپے یا زائد مالیت کی جائیداد خریدنے والے کی مکمل شناخت اور پتہ اور ادائیگی کے طریقہ کار کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق 10 لاکھ روپے یا زائد مالیت کے زیورات خریدنے والے کی شناخت اور ادائیگی کے طریقہ کار کا بتانا پڑیگا۔ ذرائع نے بتایاکہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور جیولرز کو کسی بھی مشکوک خریداری کی فورا اطلاع دینا ہو گی،ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار معطل کر وا دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رولز سے متاثرہ ریئل اسٹیٹ اور جیولری کے شعبے سے مسودہ قانون پر اعتراضات 7 دن میں طلب کر لیے۔


سوا کروڑ روپے کے چلغوزے چوری کرنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر لیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پولیس نے سوا کروڑ روپے کے چلغوزے چوری کرنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔چوروں کی گرفتاری کے لئے گزشتہ روز سے وانا بازار میں شٹرڈاون ہڑتال کی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔گودام کے چوکیدار نبوت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ خیال رہے کہ ڈاکو وانا میں واقع گودام سے 23 بوری چلغوزے اٹھا کر لے گئے جن کی مالیت مارکیٹ ریٹ کے مطابق تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔مسلح نقاب پوش ڈاکو رات بارہ بجے وانا میں واقع حسن گودام میں داخل ہوئے اور 23 بوری چلغوزے اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے۔مسلح ڈاکوو¿ں نے گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تان کر ان کو یرغمال بنایا اور ان سے نقدی اور موبائل بھی چین لیے۔


قبرستانوں میں نئی قبروں کی گنجائش ختم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) قبرستانوں میں نئی قبروں کی گنجائش ختم ،ڈیرہ شہر میں قبرستان کے لئے جگہ مختص نہ ہونے کیوجہ سے اپنے پیاروں کی تدفین میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا، پہلے سے موجود چھوٹے بڑے قبرستانوں میں نئی قبروں کی گنجائش ختم ہوگئی، جس کے باعث نئی قبر وں کا حصول سنگین مسئلہ بن کر رہ گیا، اسوقت ڈیرہ شہر کی آبادی لاکھوں سے تجاوز کر چکی ہے موجودہ قبرستانوں میں نئی قبروں کی گنجائش پیدا کرنے کے لئے بوسیدہ قبروں کے نام و نشان گورکن مٹا رہے ہیں، اس وقت نئی قبر کیلئے جگہ اور قبر کی تیاری پر ہزاروں روپے کے اخراجات وصول کئے جا رہے ہیں۔ مرکزی قبرستان کی انتظامیہ قبر کیلئے رجوع کرنے والوں کو نئی قبر کی گنجائش نہ ہونے کا بتاتی ہے، قبرستان میں نئی قبروں کا بوجھ اس لئے بھی بڑھ گیا ہے،کہ نجی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے مالکان نے میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے کالونیوں میں قبرستان کے لئے اراضی مختص نہیں کی، اسکے علاوہ جس قبر پر لواحقین مسلسل کئی سال تک دعا کے لئے نہیں آتے تو ایسی قبر وں پر گورکن نشان لگا کر ان قبروں کو ختم کر کے وہاں نئی قبروں کیلئے گنجائش پیدا کر لیتے ہیں، مرکزی قبرستان میں میت دفنانے کے لئے رجوع کرنے والوں کو گورکن قبل از وقت جگہ نہ ہونے کا بتا کر ہزاروں روپے میں معاملات طے کرتے ہیں بالآخر پرانی قبر کو کھود کر میت دفنانے کے لئے جگہ فراہم کر دی جاتی ہے اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندوں سمیت ضلعی انتظامیہ کو قبرستان کے لئے اراضی خریدنے کا انتظام کرنا ہوگا تاکہ شہریوں کو اپنے عزیز و اقارب آبائی علاقوں میں لےجانے کی بجائے ڈیرہ شہر کے قبرستانوں میں دفن کرکے اضافی اخراجات سے بچ سکیں۔


سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر لنڈا بازار سج گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ڈیرہ شہر کے مختلف مقامات پر لنڈا بازار سج گئے‘ دکاندار منہ مانگے دام وصول کرنے میں مصروف‘گاہکوں کے مسائل میں اضافہ‘۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر و گردونواح میں سردی میں اضافے کے باعث شہریوں نے لنڈا بازاروں کا رخ کرلیا۔ گزشتہ روز پوندہ بازار ،چھوٹا بازار ،مسلم بازار ،سرکلر روڈ، کچہری روڈ، سول ہسپتال روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں لگے لنڈا بازاروں میں شہریوں کی بڑی تعداد پرانی جرسیاں، جیکٹس اور سویٹر خریدتی نظرآتی ہے۔ ایک وقت تھاکہ لوگ لنڈے کی پرانی چیزیں خریدنے میں شرم محسوس کرتے تھے لیکن مہنگائی میں بے تحاشہ ہونے والے اضافے کے بعد اب غریب اور سفید پوش طبقہ کے علاوہ امیر خاندانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین لنڈا بازاروں سے گرم کپڑے خریدتی نظر آتی ہیں تاکہ سردی کی لہر سے بچا جاسکے۔ جس کی ایک بڑی وجہ نئے ملبوسات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہے۔ مارکیٹ میں نئے گرم ملبوسات کی قیمتیں ایک ہزار سے شروع ہوکر کئی ہزار تک چلی جاتی ہیں جبکہ لنڈا بازار میں گرم ملبوسات 100روپے سے شروع ہوکر زیادہ سے زیادہ ایک ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں۔لیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ پرانے کپڑوں کی مانگ میں اضافہ کے ساتھ ہی ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔جیسے جیسے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا لنڈے کی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا۔ جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ لنڈا کی قیمت پہلے سے زیادہ تو ہے لیکن لوگوں کی قوت خرید سے باہر نہیں لیکن مہنگائی کی موجودہ لہر کے باعث

متوسط طبقہ بھی نئے گرم ملبوسات خریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔


یر قانونی اور بغیر نقشہ منظوری کے درجنوں عمارتوں کی تعمیر کا دھندہ بام عروج پر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلعی انتظامیہ کی پراسرار خاموشی ضلع بھر میں سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سے عرصہ دراز سے غیر قانونی اور بغیر نقشہ منظوری کے درجنوں عمارتوں کی تعمیر کا دھندہ بام عروج پر، سرکاری خزانے کو ماہانہ لاکھوں،کروڑوں کا نقصان، غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارتیں جن میں پلازے، کوٹھیاں اوردکانیں وغیرہ شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ڈیرہ کی حدود میں بااثر افراد نے میونسپل کمیٹی کے انسپکٹروں کی ملی بھگت سے کمیٹی کی حدود میں نئی عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ تیزی کے ساتھ شروع کر رکھا ہے، جن عمارتوں کے نقشہ جات کی تاحال منظوری بھی نہیں دی گئی بلڈنگز انسپکٹروں نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے پلازے، کوٹھیاں،دکانیں، بنگلوں وغیرہ کی غیر قانونی تعمیرات شروع کروارکھی ہیں جس کیوجہ سے میونسپل کمیٹی کو ماہانہ لاکھوں کروڑوں روپے کی پھکی دی جارہی ہے۔ میونسپل کمیٹی کے شعبہ نقشہ برانچ کے ذمہ داران جان بوجھ کر فائلوں کی منظوری نہیں دیتے تاکہ عمارتیں تعمیر کرنے والے مک مکا کا سہارا لیں اور رشوت کے طور پر رقم ادا کرکے عمارتیں تعمیر کر لیتے ہیں یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ نقشہ برانچ کے ذمہ داران کمرشل عمارتوں کو گھریلو عمارتیں ظاہر کرکے رشوت کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔ اندرون شہر کے علاوہ ملحقہ آبادیوں میں جہاں شہری گھر بنانا چاہتے ہیں انہیں نوٹس دیکر اپنے دفاتر طلب کیا جاتا ہے اور مک مکا ہونے کے بعد عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دے دی جاتی ہے۔ اندرون شہر اور ملحقہ آبادیوں میں بیشمار ایسی عمارتیں موجود ہیں جو پچھلے کئی ماہ سے مکمل ہو چکی ہیں لیکن میونسپل کمیٹی ڈیرہ کے ذمہ داران نے تاحال شہریوں کی فائلوں کی جانچ پڑتال کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا۔ ڈیرہ کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نقشہ برانچ میں ہونے والی مالی بدعنوانی، کرپشن،لوٹ کھسوٹ کے خاتمے کے لئے فرض شناس ایماندار افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ میونسپل کمیٹی کو پہنچنے والے مالی نقصان کا خاتمہ ممکن ہو سکے


رانا خباب الیاس کی شادی بخیر وخوبی انجام پاگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سول جج vii ڈیرہ کے محرر رانا محمد الیاس کے صاحبزادے رانا خباب الیاس کی شادی محمد سعید شانی کی صاحبزادی کے ہمراہ بخیر وخوبی انجام پاگئی ہے ۔مقامی شادی ہال میں دعوت ولیمہ کے موقع پر معززین شہر کے علاوہ ان کے دوست احباب اور عزیزواقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔شرکاءنے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی نئی ازدواجی زندگی کے لئے دلی نیک

تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔


رانا ندیم ایڈوکیٹ کی جانب سے ایصال ثواب کے لئے خیرات اور دعا کا اہتمام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پیپلز لائر فورم ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدر رانا ندیم ایڈوکیٹ کی جانب سے مرحوم ملک محمد اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ میں خیرات اور

خصوصی دعا کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ بارڈیرہ کے تمام وکلاءنے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر مرحوم کی مغفرت بلندی درجات اور لواحقین کے صبروجمیل کی خصوصی دعا کی ۔اس دوران وکلاءنے

ہڑتال کی اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا ۔یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے معروف وکیل ملک محمد اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ کو گزشتہ ماہ کے دوران نامعلوم ملزمان نے اتوار کے روز اپنی زمینوں پر جاتے

ہوئے تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا ۔


باپ بیٹے کی عبوری ضمانت منسوخ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ شاکر اللہ خان نے تھانہ یارک کی حدود میں اراضی کے تنازع پر بھائی اور بہنوئی کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں باپ بیٹے کی عبوری ضمانت منسوخ کرکے انہیں

جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان بشیر احمد ولد غلام مصطفی اور اس کے بیٹے رشید احمد قوم بھٹی ساکنان یارک پر الزام ہے کہ انہوںنے اراضی کے تنازع پر لڑائی جھگڑے کے

دوران بھائی نزیر احمد ولد غلام مصطفی اور بہنوئی عمر خان ولد گل خان ساکنان یارک کو شدید زخمی کردیا ،مقدمہ درج ہونے پر دونوں باپ بیٹے نے عدالت سے عبوری ضمانت کے لئے رجوع کیا ۔عدالت نے

درخوا ست پر بحث سننے کے بعد ان کی عبوری ضمانت منسوخ کرکے انہیں گرفتارکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔


جوانسال شادی شدہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام،ملزم بری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان نے تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں بیس سالہ شادی شدہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث کو شک کافائدہ دیتے ہوئے مقدمہ

سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود علاقہ چھجڑی کی رہائشی بیس سالہ (آ بی بی ) نے پولیس کو بتایا کہ وقوعہ سے اڑھائی سال قبل اس کی شادی ہوئی ،ایک روز شوہر نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران اسے مار پیٹ کی جس پر وہ ناراض ہوکر گھر سے باہر نکلی جہاں پر ملزم محمد ابوبکر ولد ہدایت اللہ قوم سپراسکنہ عادل سپرا پروا کھڑا تھا ۔وہ مجھے موٹرسائیکل پر بیٹھا کر قریبی گنے کے کھیت میں لے گیا اور میرے ساتھ زیادتی کی ۔ساری رات ہم دونوں نے اسی کھیت میں گزاری ،صبح وہ مجھے موٹرسائیکل پر بیٹھا کر پروآ اڈہ موڑ پر مسافر خانہ میں چھوڑ گیا جہاں سے میں گاڑی میں سوار ہوکر نانیویلہ اڈہ پہنچی اور وہاں سے پھر اپنے والدین کے گھر چلی گئی ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا جو کہ بعدازاں ضمانت پر رہا ہوگیا ۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرکے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔


شیطانی خواہشات کی تکمیل کے لئے بچے کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شیطانی خواہشات کی تکمیل کے لئے ساتوں جماعت کے طالبعلم کو جنسی طو رپر ہراساں کرنے ،والدین کو ڈرانے دھمکانے اور بزور اسلحہ بچے کو زبردستی اغواءکرنے کی کوشش کے

الزام میں بدکردار نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ متاثرہ بچے کے والد کی تھانہ ٹاﺅن میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بیٹا ساتویں کلاس کا طالب علم ہے جسے ملزم شعیب عرف عرفان ولد رحیم گل

سکنہ ظفر آباد کالونی اپنی شیطانی خواہشات کی تکمیل کے لئے اسے گزشتہ دو سالوں سے جنسی طو رپر ہراساں کررہاہے اور اسے زبردستی اپنے ساتھ دوستی کرنے پر مجبور کرتا ہے ۔ بچے کے انکار پر ملزم نے اسےاسلحہ کی نوک پر اغواءکرنے کی کوشش کی تاہم شور شرابے پر ملزم فرار ہوگیا۔ ملزم مجھے بھی سنگین دھمکیاں دے چکا ہے۔ڈیرہ ٹاﺅن پولیس نے متاثرہ طالب علم کے والد کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف 364-A, 511-53CPAکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔


کلہاڑی کے وار سے مخالف کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملزمان کی عبوری ضمانت خارج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ شاکراللہ خان نے کلہاڑی کے وار سے مخالف کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرکے انہیں گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا،پولیس کے مطابق تھانہ چودھوان کے علاقہ منگل میں ملزمان نور شاہ ولد رحیم شاہ اور اس کے بیٹے اول شاہ اقوام استرانہ ساکنا ن منگل کڑی شموزئی نے کلہاڑیوں کے وار سے اپنے مخالف ہستی خان ولد گنڈہ پورقوم استرانہ سکنہ منگل کڑی شوزئی کو شدید زخمی کردیا ۔وجہ عداوت اراضی پر تنازع بیان کیاگیا ۔مقدمہ درج ہونے پر دونوں ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت کرائی جو کہ گزشتہ روز عدالت نے منسوخ کرکے انہیں گرفتارکرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔


بااثر ہوٹل مالکان کھانے کا ریٹ نرخ نامہ میں شامل ہونے سے رکوانے میں کامیاب ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ ڈیرہ کی ملی بھگت سے بااثر ہوٹل مالکان کھانے کا ریٹ نرخ نامہ میں شامل ہونے سے رکوانے میں کامیاب ہوگئے ، نیا نرخ نامہ جاری ہونے سے سے

پہلے ہی روک لیاگیا ،پرانا نرخ نامہ برقرار ،ہوٹلز کے کھانے دال سبزی ،گوشت ،مٹن ،چکن گڑھائی اور گوشت پلاﺅ کے ریٹ نرخ نامہ میں شامل نہ کیے جاسکے ،،شہریوں کو شدید احتجاج،ہوٹلز کے کھانے شامل

کرکے فوری نیا نرخ نامہ جاری کرنے کا مطالبہ ۔ ڈسٹرکٹ پرائس ریویوکمیٹی ڈیرہ کا خصوصی اجلاس گزشتہ ماہ منعقد کیاگیا جس کے دوران ضلع بھر میں مختلف اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم چند بااثر بیکری مالکان اور حلوہ فروش دکاندارریٹوں میں اضافہ کروانے میں کامیاب ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دکانداروں کے بعد بااثر ہوٹلز مافیا بھی سرگرم ہوگیا جنہوں نے

محکمہ فوڈ ڈیرہ کے افسران کے ساتھ ساز باز کرکے مٹن اورچکن گڑاہی سمیت دیگر کھانوں کے ریٹ بڑھانے یا اسے نرخ نامہ سے ختم کرنے کی کوششیں تیز کردیں ۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ہوٹل

مالکان ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ڈیر ہ پر اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد نیا نرخ نامہ جاری ہونے سے پہلے ہی اسے روک لیا گیا اور پرانے نرخ نامہ کو برقرار رکھا گیا ہے۔شہریوں

نے اجلاس میں ہوٹلز کے کھانوں کو نرخ نامہ میں شامل کرنے کے فیصلے کے بعد نیا نرخ نامہ جاری نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ نرخ نامہ میں مٹھائی اور بیکری کی اشیاءکے نرخ تو سابقہ

ریٹوں پر بحال ہوگئے ہیں جس سے عوام کوکسی حد تک ریلیف بھی مل گیا ہے لیکن ہوٹلز کے کھانوں کے ریٹ نرخ نامہ میں شامل نہ ہونے بااثر ہوٹل مالکان کو من مانی کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی

ہے۔واضح رہے کہ پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس میں پہلی بار ہوٹلوں کے کھانوں کو بھی ریٹ لسٹ میں شامل کیاگیا ہے جس کے تحت مٹن کڑھائی 1100 روپے فی کلو،چکن کڑھائی 550 روپے فی کلو ، فل چکن

پروسٹ 500 روپے ،مرغی سالن فی پلیٹ بمع روٹی 80 روپے،سبزی دال فی پلیٹ بمع روٹی 60 سے 80 روپے مقرر کردیئے گئے ہیں ۔پلاﺅ کو بھی پہلی بار نرخ نامہ میں شامل کیاگیا جس کے تحت گوشت

پلاﺅ فی کلو 300 روپے ،مرغ پلاﺅ 280 روپے مقرر کیے گئے ۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مٹھائی اور بیکری کی اشیاءسابقہ ریٹوں پر بحال رکھنے اور ہوٹلز کے کھانوں کو نرخ نامہ میں شامل کرکے نیا

نرخ نامہ فوری طور پر جاری کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔


وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے پودا لگایا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ملک بھر میں جاری شجر کاری مہم کے سلسلہ میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں پودا لگایا۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم کیپٹن (ر)سردار عمر امین خان گنڈہ پور اور مختلف ضلعی محکموں کے سربراہ بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ درخت ہمارے ماحول کیلئے لازمی جزو ہیں۔ بڑھتی ہوئی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ”ایک شخص ایک درخت“ کے سلوگن سے حکومت نے ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ جو بلین ٹری منصوبے کی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور ہر شہری اپنے آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول کی فراہمی کیلئے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔


اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کا کرشنگ سیزن کے موقع پر چشمہ شوگر ملز کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن(ر) عون حیدرگوندل نے صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز اور ملوں کی جانب سے کاشتکاروں کو بروقت انڈنٹ فراہمی کے سلسلے میں چشمہ شوگر ملزIکا دورہ کیا۔ اس موقع پر جنرل منیجر چشمہ شوگر ملزI نے اسسٹنٹ کمشنر کوکرشنگ سیزن کے آغاز کے حوالے سے انتظامات اور کاشتکاروں کو انڈنٹ فراہمی کے طریقہ کار کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ملز کے مختلف یونٹس کا بھی دورہ کیا اور ملز انتظامیہ کی جانب سے کرشنگ سیزن کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔


ٹریفک حادثے میں دوخواتین سمیت تین افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان بھکر روڈ پر چنگ چی رکشہ کو حادثہ، دو خواتین سمیت تین افراد زخمی، ریسکیو 1122میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے گھر روانہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام ڈیرہ بھکر روڈ پر چنگ چی رکشہ بے قابو ہوکر سڑک کنارے الٹ گیا۔ حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد گھرروانہ کردیاگیا۔


ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ فیروز شاہ کا دورہ کلاچی۔ شہداءکے ورثاءسے ملاقات۔ بلندی درجات کیلئے دعا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ فیروز شاہ کا دورہ کلاچی۔ شہداءکے ورثاءسے ملاقات۔ بلندی درجات کیلئے دعا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر فیروز شاہ نے گزشتہ روز بروز

منگل تحصیل کلاچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او کلاچی سرکل فضل سبحان بھی انکے ہمراہ تھے۔ اپنے دورے کے دوران آر پی او نے چند روز قبل دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے دو کانسٹیبلان محمد بلال اور محمد یوسف کے ورثاءسے ملاقات ، شہداءکی بلندی درجات کیلئے دعا اور ورثاءکو ہر قسم کی امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاﷲ جلد ہی

اسطرح کی بزدلانہ کاروائیاں کرنے والے دہشتگردوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرات مندانہ کاروائیوں کی وجہ سے دہشتگرد عناصر

اپنے خاتمے کے قریب ہیں ۔ انشاءاللہ جلد ہی اس طر ح کی بزدلانہ دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے والے چند گنے چنے افراد کو بھی ان کے منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا ۔ اس کے بعد ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ

نے پولیس چوکی ٹکواڑا اور جائے وقعہ کا بھی دورہ کیا اور چوکی انچارج ہیڈ کانسٹیبل اکرام اللہ کو دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے اور بزدلی کا مظاہر ہ کرنے پر فوری معطل کر کے پولیس لائن بھیج دیا

اورساتھ ہی کوارٹر گارڈ کرنے کا حکم دیا اور غفلت کا مرتکب پاتے ہوئے اس کے خلاف مزیدمحکمانہ قانونی کاروائی عمل میں لانے کے بھی احکامات جاری کیئے ۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج کیپٹن (ر) فیروز شاہ

نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی اور غفلت نہ برتنے کے حوالے سے زبانی اور تحریری طور پر گاہے با گاہے حکم نامے جاری کیئے جاتے ہیں مگر وہ اہلکار جو کہ آفسران بالا کے احکامات پر عمل پیرا نہیں ہوتے جس کی باعث واپنا یا کسی دوسرے کے نقصان کا موجب بنتے ہیں ایسے اہلکاروں کو سخت سے سخت سزاءدی جائے گی اور ساتھ تمام سرکل ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ جو بھی اہلکار اپنی ڈیوٹی میں غفلت یا لاپرواہی کا مظاہرہ کرے اس کے خلاف فوری طور پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس کی رپورٹ افسران بالا کو بھی فوری طورپر بھجوائی جائے۔

About The Author