مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور ،روجھان اور جام پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے

روجھان (ضامن حسین بکھر)

روجھان کے سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری نے روجھان کے مسائل پر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ روجھان کے جملہ درپیش عوامی مسائل کو حل کرنے کا رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری نے عندیہ دیا ہے سردار اطہر علی مزاری کا کہنا تھا کہ 15 تاریخ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا راجن پور کا دورہ متوقع ہے اور وہاں پر روجھان کے جملہ درپیش مسائل سے آگاہ کیا جائے گا اور رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی روجھان کے کچھ منصوبے گیس پائپ لائنوں کے بعد میٹروں کی ڈیمانڈ، روجھان میں ازسر نو سیوریج پائپ لائنوں کا نظام، روجھان میں واٹر سپلائی کی لائنیں ازسرنو ،اور ٹیلی فون کی لائینوں کو انڈر گراونڈ نئی تاریں بچھانے، اور بجلی کی پرانے پولز اور جھلتی برقی کی  تاروں کو ازسرِنو بنانے، اور روجھان کا سب سے بڑا اہم مسئلہ روجھان میں گرلز ڈگری کالج کی مستقبل بنیادوں پر منظوری اولین ترجیحات میں شامل ہے سابق تحصیل ناظم کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری نے کہا ہے کہ روجھان سٹی کے مسائل کے علاوہ روجھان کے گرد و نواح میں نئی کچی آبادیوں میں سولنک، میٹھے پینے کا منصوبہ سوریج لانئیں اور بستی مکینوں کو ان کے بنیادی سہولیات میسر کرنے کا بھی ارادے کے لئے پرعزم ہیں تحصیل ناظم کا مزید کہنا تھا کہ روجھان سٹی میں مختلف وارڈز میں بجلی کی کھپت کو پورا کرنے کے لئے بجلی کے اضافی ٹرانسفارمرز جو 200 کے وی، اور 100 کے وی کے ٹرانسفارمرز بہت جلد نصب کیئے جائیں گے اور اوزمان میں جو بجلی اور میٹھے پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے بہت جلد پائے تکمیل کو پہنچا کر عوام کو سہولیات سے مستفید کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ریاض محمود مزاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے اور ہم وعدوں پر نہیں کام پر یقین رکھتے ہیں ۔


روجھان(ضامن حسین بکھر)

اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کا مختلف پیٹرول پمپس کا پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس پر کریک ڈاؤن پیمانے، میٹرز ،پیٹرول کا معیار آگ بجھانے والے آلات اور حفاظتی اقدامات چیک کیئے اور متعدد پیٹرول پمپس مالکان کو لاکھوں روپے کے جرمانے کیئے ۔

اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے آج تحصیل روجھان میں ناقص پیٹرول فروخت کرنے والے کے خلاف مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے اور پیٹرول کے معیار پیمانے اور پیٹرول پمپس پر آگ بجھانے والے حفاظتی اقدامات چیک کیئے جن میں عمرکوٹ، بنگلہ ہدایت، میراں پور شامل ہیں پیٹرول پمپس پر ناقص معیار ناقص پیمانے اور آگ بجھانے کے ناقص حفاظتی انتظامات پر پیٹرول پمپس مالکان کو لاکھوں روپے کے موقع پر جرمانے کئے اور پیٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی کہ آئندہ پیمانے معیار اور آگ بجھانے والے آلات اور حفاظتی اقدامات کرنے کی تاکید کی اور عوام کو سرکای نرخوں پر پیٹرول کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کیں ۔


روجھان میں امن و امان سنگین صورت حال سے دوچار جرائم پیشہ گینگ کی واردتیں علاقے میں خوف کی علامت بن گئیں دوسری جانب ان جرائم پیشہ گینگز کے سہولت کاروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔ انڈس ہائی وے سمیت تمام علاقہ غیر محفوظ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن لینے میں تاحال ناکام شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔روجھان سرکل پولیس آفیسر ایس ڈی پی او ظفر جاوید ملک تبادلے کے چھے دن بعد بھی چارج نا سنبھال سکے۔ انڈس ہائی وے میانی پھاٹک کے قریب مسلح ڈاکو ہائی وے پر آگئے مسافر کوچ لوٹنے کی کوشش گاڑی نہ رکنے پر اندھا دھند فائرنگ۔ڈاکووں کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کے بعد ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ایلیٹ فورس اور پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئیں جبکہ مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔روجھان میں جرائم پیشہ افراد کی ورادتیں پورے علاقے میں بلاخوف جاری ہیں۔چوری ڈکیتی راہزنی معمول۔جرائم پیشہ افراد فون کالز کے ذریعے مقامی افراداور کاروباری شخصیات کو بھتہ کےلیے حراساں کرنے لگے۔شہری کچے کے جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی واردتوں سے خوف کا شکار ہوگئے تو دوسری جانب قانون نافظ کرنے والے ادارے شہریوں کو تحفظ دینے میں تاحال ناکام ہیں۔پولیس مھٹی بھر ڈاکووں کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام کےلیے تذبذب کا شکار ہے۔جرائم پیشہ گینگز کے خلاف مربوط اور موثر کارروائی کےلیے حکمت عملی نا بنائی جا سکی جبکہ ان جرائم جرائم پیشہ گینگز کے سہولت کار بھی آزاد۔جس کے باعث مسلح ڈاکو روزانہ کی بنیاد پر قومی شاہرا سمیت تمام علاقوں میں آزادانہ ورادتیں کرنے لگے حالات کی سنگینی اور انتہائی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر اہل علاقہ میں خوف کی لہر ڈوڑ گئی ہے۔دوسری جانب روجھان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور ناقص کارکردگی پر ایس ڈی پی او کیوان کریم عباسی کی معطلی کے بعد نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی پی تاحال چارج نا سمبھال سکے۔اہل علاقہ کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جاے اور شہریوں کی جان ومان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاے۔


روجھان/عربی ٹبہ حملہ

روجھان:روجھان عربی ٹبہ کے قریب پولیس پارٹی پر حملے کی ایف آئی آر درج کر دی گئی۔مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم دہشتگرد تنظیم بی آر اے کے خلاف درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں براہمداغ بگٹی سمیت کالعدم تنظیم کے چھے ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ ایس ایچ او روجھان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔کمانڈر ریاض گل،کمانڈربگی،کمانڈرچاند، کمانڈر مجاہد لاڑو،کمانڈر ناراض میوہ اور کمانڈر افضل کو شامل کیا گیا ہے۔کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا تھادہشتگردوں کی فائرنگ سے ثقلین فرید،علمدار شاہ سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے تھے۔


روجھان : گزشتہ روز راجن پور کے علاقے عربی ٹبہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیویز اہلکار محمّد نواز شمبانی کوسوئی لشکرانی کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ اور تدفین میں سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سینیٹر سرفراز بگٹی ،ڈی سی ڈیرہ بگٹی یاسر بازئی ، ایف سی  کرنل عاظم سمیت  وڈیرہ غلام نبی شمبانی بگٹی ، وڈیرہ میاں خان موندرانی ، اور دیگر اعلی افسران اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔


روجھان(ضامن حسین بکھر)

10 من بھنگ برآمد ملزم فرار تاہم ملزمان کی جستجو جاری،  اے ایس آئی راؤ عبدالخالق

تفصیلات کے مطابق پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ مخبر نے اطلاع دی کہ موضوع واماچکہ میں بھنگ کی بھاری کھیپ کی اطلاع دی پولیس نفری سمیت مطلوبہ جگہ پر پہنچی تو بھنگ زمین میں دفن کی گئی تھی پولیس موقع پر پہنچ کر زمین کو کھود کر دس من بھنگ برآمد کر لی

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے  ۔.


روجھان

بستی سنجرانی، بستی سیلاتانی، بستی بٹوانی بستی آرائیں اور دیگر بستیوں کی آمدورفت کے لئے سڑک پر جلد مٹی ڈلوائی جائے گی تاکہ مزکورہ بستیوں کے مکینوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش نہ آئیں  سابق تحصیل  ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ کی بستی مکینوں کو یقین دہانی،

سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ اور سنجرانی برادری کے وڈیرہ اقبال خان سنجرانی اور ان کی برادری کے اسرار پر ان کی بستی کی گرز گاہ پر مٹی ڈال کر بستی کے مکینوں کے لئے آمدورفت کی آسانی پیدا کرنے راستہ بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے یہ راستہ سنجرانی، سیلاتانی، بٹوانی، آرائیں برادری اور دیگر اقوام کی گزر گاہ ہے جس کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا بستی مکینوں نے فرمان علی سیلاتانی و دیگر افراد نے سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا


روجھان

علی الصبح 3:30 منٹ پر میانی پھاٹک کے قریب انڈس ہائی وے پر مسلح ڈاکوؤں کی مسافر گاڑی پر فائرنگ ایک شخص کے شدید زخمی زخمی کو ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا، زرائع

انڈس ہائی وے میانی پھاٹک کے قریب گزشتہ شب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مسافر کوچ پر فائرنگ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ڈیرہ غازی خان منتقل کیا گیا ہے یہ واقعہ گزشتہ شب 3:30 منٹ پر پیش آیا پولیس کو اطلاع ملتے ہیں موقع پر پہنچ گئی ڈاکو گاڑیاں لوٹنے کی نیت سے آئے تھے زرائع کے مطابق جن کی تعداد 8 سے 10 بتائی ۔

%d bloggers like this: