دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ،کوٹ ادو سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

مظفرگڑھ(علی جان سے)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ نظام میں بہتری لائی جائے گی اور اداروں کی سروس ڈیلیوری کوبہتر کیا جائے گا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ، دیر پا اور بہتر ریلیف میسر آئے، یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندگان کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ مسائل کے دیر پا حل کیلئے وقت لگتا ہے، ضلع کے تمام مسائل کو وقت کے ساتھ ساتھ اس طرح حل کیا جائے گا کہ اس قسم کے مسائل سے دوبارہ سامنا نہ ہو، انہوں نے کہا کہ شہر کی تعمیرو ترقی کے جاری منصوبوں کو جلد  مکمل کیا جائے گااور عوامی فلاح و بہبود کے مزید منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، جمہوری نظام حکومت میں میڈیا کا اہم کردار رہا ہے، میڈیا کسی بھی معاشرے کے کان، آنکھ اور زبان کا کام کرتا ہے، میڈیا کے فیڈ بیک کا خیر مقدم کیا جائے گا اور امید ہے کہ ضلع کی ترقی کیلئے میڈیا بھی اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گا، صحافیوں کے طرف سے مختلف مسائل کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترکی ہسپتال کا توسیعی منصبوبہ مکمل ہوچکا ہے جلد ہی وزیر اعلیٰ پنجاب اس کا افتتاح کریں گے، فیاض پارک تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو جلد مکمل ہوجائے گا، ملتان روڑ کی تکمیل کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا جا چکا ہے، مقامی سیاسی قیادت بھی اس سلسلے میں متحرک ہے اپنا کردار ادا کررہی ہے، جلد ہی فنڈز دستیاب ہونگے اور اس پر تیزی سے کام کیا جائے گا، شہر کی صفائی کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں جلد بہتری نظر آئے گی، سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب انٹر میڈیٹ سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں مظفرگڑھ ضلع بھی شامل ہے جس سے شہر کی سیوریج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا، تجاوزات کے خاتمے بالخصوص قبرستان کی اراضی کو وا گزار کرانے کیلئے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، سٹامپ پیپر کی بلیک میں فروخت پرکریک ڈاؤن کیا جائے گا،

انہوں نے کہا کہ میری تمام تر توانائی، توجہ اور وقت شہر مظفرگڑھ سمیت ضلع کے دور دراز دیہی علاقوں کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صرف ہوگی، انہوں نے کہا کہ کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں، میڈیا کے ساتھ ایک اچھا تعلق رہے گا اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں گے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطا ء الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد، صدر مظفرگڑھ پریس کلب اے بی مجاہد، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نعیم احمد خان، صدر نیشنل پریس کلب منور ببر، صدر پاکستان پریس کلب خرم ملیزئی سمیت الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان موجود تھے۔


مظفرگڑھ(علی جان سے)ڈپٹی انسپکٹر جنرل، جیل خانہ جات، ملتان ریجن ملک محمد شوکت فیروز نے ڈسٹرکٹ جیل، مظفرگڑھ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈ نٹ جیل، عامر عمر قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل، راؤ ندیم اقبال اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل،مظفرگڑھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے تمام جیل کا تفصیلی دورہ کیا، اسیران سے فرداً فرداً اُن کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ کچن کا معائنہ کیا۔ اسیران کی خوراک کا معیار مثالی ہونے پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ جیل ہذا پر زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں کا بھی معائنہ کیا اور ترقیاتی سکیموں کومقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بابت ہدایات جاری کیں۔ دوران انسپکشن جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔


مظفرگڑھ(علی جان سے)    نمونیہ اور برونکائیٹس نظام تنفس کی امراض ہیں.وقت پر علاج نہ کرنے سے ُطرناک نتا,ۂج برآمد ہو سکتے ہیں.ھومیوپیتھک طریقہ علاج میں بہت ہی کارآمد ادویات پائی جاتی ہیں.عوام الناس بھرپور فائدہ اٹھائیں.ان خیالات کا اظہار پنجند ھومیوپیتھک میڈیکل کالخ علی پور کے پرنسپل ھومیوپیتھک ڈاکٹر ملک عبدالکریم ندیم نے کالج میں نمونیہ ,برونکائیٹس اور ھومیوپیتھی کے موضوع پر طلباء و طلبات کو لیکچر دیتے ہوئےکیا.انھوں نے کہا کہ موسم سرما میں بچوں اور بوڑھے لوگوں نمونیہ ایک عام پاہا جانہوالا مرض ہے.جس میں بخار کے ساتھ سینہ میں درد اور کھانسی ھوتی ھے.آور پھپھڑے متورم اور سخت ھو جاتے ہیں.انہوں نے کہا کہ نمونیہ کا  شکار تمام عمر کے افراد ھو سکتے ہیں.مگر چھوٹے بچے اور بہت زیادہ بوڑھے افراداسکے باعث موت کےمنہ میں جاسکتے ہیں.نمونیہ کی علامات میں بلغمی کھانسی ,تیز بخار,سانس لہنے میں دشواری,سینے میں درد,بہت زیادہ پسینہ آنا,پھپھڑوں سے سیٹیاں بجنے کی آوازیں آنا,بھوک کا ختم ھونا, جسم میں درد اورتھکاوٹ وغیرہ اسکی اہم علامات ہیں.انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص اس مرض میں مبتلا ھے تواسے فوری طور پا اپنے معالج سے رجوع کرنا چاہئے

.انہوں نے مزید کہا کہ ھومیوپیتھک طریقہ علاج میں اسکیلئے بہترین ادویات موجود ہیں اس لئے عوام کو اس طریقہ علاج سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے.انہوں نے آخر میں طلباءوطالبات سے کہا کہ وہ فن ھومیوپیتھی کے سیکھنے اور اس کے فروغ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں.اس موقع پر ڈاکٹر محمد افضل چوہدری. مس نادیہ ملک اور مس آسیہ ملک بھی موجود تھے.


مظفرگڑھ(علی جان سے ) لودھراں اور حافظ آباد میں پی پی یو جے کے صدور کا اعلان
پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہی ہے ڈاکٹرعاشق ظفربھٹی پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے جوصحافیوں کے حقوق کیلۓ سرگرم ہے تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاشق ظفربھٹی صدر سرائیکی وسیب پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ لودھراں میں سینئرصحافی ارشاد خان اور حافظ آباد میں یاسر شبیرکو صدر مقرر کیا ہے

انہوں نے مزید کہاکہ ہم سرائیکی وسیب,سندھ ,بلوچستان کے علاوہ ڈی جی خان,لودھراں,پنڈی بھٹیاں,رحیم یارخان,مظفرگڑھ,بہاولپور,بہاولنگر میں تیزی سے تنظیم سازی کررہے ہیں۔پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹس بہت جلد اسلام آباد میں صحافیوں کا ایک کنونشن کرکے اپنی طاقت کااظہار کرے گی۔


مظفرگڑھ(علی جان سے)تھل ڈیزرٹ جیب ریلی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کے زیر اہتمام 7روزہ خزاں فیسٹیول تقریبات اور کھیلوں کے مقابلوں کا11نومبر سے آغاز ہوگیا ہے، خزاں فیسٹیول کے سلسلے میں 12سال سے کم عمر بچوں کے درمیان کبڈی اور کشتیوں کے مقابلے فیصل سٹیڈیم میں منعقد ہوئے، کبڈی کے مقابلوں میں چھ کلبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میں شیر مظفرگڑھ کبڈی کلب نے چیکو کبڈی کلب کو شکست دی محمد عمران چانڈیہ انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نے ریفری کے فرائض سرانجام دیئے، ان میچز کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا شعیب، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق خانزادہ تھے، مقابلوں کے اختتام پر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر خلیل قمر بھی موجود تھے، تقریب تقسیم انعامات سے مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خزاں فیسٹیول کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت اہم فیصلہ ہے اس سے نوجوانوں کا اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔


مظفرگڑھ ( علی جان سے) ایڈوائزر وفاقی محتسب چوہدری عبدالحمید نے وفاق کے تمام محکموں کے خلاف شکایات کی سماعت کے لئے مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور پنجاب محتسب مظفرگڑھ کے دفتر میں بیٹھ کر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ضلع مظفرگڑھ سے متعلقہ وفاق کے تمام محکمہ جات کے خلاف شکایات کی سماعت کی۔زیادہ تر شکایات میپکو سے متعلقہ تھیں۔میپکو سے متعلق کل 24 کیسوں سماعت کی گئی جن میں سے 3 شکایات میپکو ڈوثرن علی پور اور باقی 21 کیس میپکو ڈوثرن  مظفرگڑھ سے متعلق تھے میپکو مظفرگڑھ کی طرف سے شاہدنواز ایس ڈی او کرمداد قریشی جبکہ علی پور سے ایکسیئن یعقوب احمد گدارا پیش ہوئے۔تمام کیسوں میں محکمہ جات نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کی ایڈوائزر وفاقی محتسب نے میپکو اور دیگر محکمہ جات کے نمائندگان اور سائلین کا موقف سننے کے بعد شکایات کا جائزہ لیا اور نوے فیصد شکایت کنندگان کے مسائل موقع پر ہی حل کر دیے۔دفتر میں موجود سائلین اور میڈیا کے نمائندوں نے لوگوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کو سراہا اس موقع پر ایڈوائزر وفاقی محتسب چوہدری عبدالحمید نے کہا کہ وفاقی محتسب کاادارہ جو کہ 1983میں معرض وجود میں آیا اور اب تک لاکھوں شکایات کی سماعت کر کے لوگوں کے مسائل حل کئے جا چکے ہیں لیکن عام لوگوں کو اس ادارے کی افادیت اور طریقہ کار کے بارہ میں علم نہ ہے جس کی وجہ سے بہت سے ضرورت مند لوگ اس ادارے کا تعاون اور مدد حاصل کرنے میں ناکام رہ جاتے ہیں انہیں علم ہی نہ ہے کہ پاکستان میں وفاقی محتسب جیسا ادارہ بھی موجود ہے جو لوگوں کو جلد اور مفت انصاف ان کی دہلیز پر مہیا کرتا ہے۔لوگوں کو چاہیے کہ وفاقی اداروں کی بد انتظامی کے خلاف اپنی شکایات کا ازالہ کرانے کے لیے بلاججھک وفاقی محتسب کے علاقائی دفاتر یا ان کے ہیڈ آفس اسلام آباد سے فوری طور پر رجوع کریں اور اپنے مسائل مفت اور جلد کی بنیاد پر اپنے گھر کی دہلیز پر حل کروائیں۔وفاقی محتسب کا ادارہ جناب سید طاہر شہباز وفاقی محتسب آف پاکستان کی زیر نگرانی کام کر رہا ہے جس کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہے جبکہ اس کے 13 علاقائی دفاتر پورے ملک میں موجود ہیں وفاقی محتسب کے تحت 90 کے قریب افسران ہیڈ آفس اسلام آباد اور علاقائی دفاتر میں لوگوں کی شکایت کی سماعت کرتے ہیں اور سماعت کے بعد کیس وفاقی محتسب آف پاکستان کو ارسال کر دیتے ہیں جو وفاقی محتسب پاکستان کے کیس کا فیصلہ بنا کر اپنے دستخط کر کے واپس علاقائی دفتر متعلقہ افسر کے پاس بھیج دیتے ہیں جو کہ فیصلے کی نقول فریقین کو ان کے پتہ جات پر بھجوا دیتے ہیں۔وفاقی محتسب کے پاس آنے والی شکایات کا فیصلہ 60 دن جبکہ تحصیل و ضلعی ہیڈکوارٹر پر جو سماعت کی جاتی ہے ان کا فیصلہ 30 دن کے اندر اندر کیا جاتا ہے جن شکایات کی سماعت تحصیل یا ضلعی ہیڈکوارٹر پر کی جاتی ہے اسے OCR کا نام دیا گیا ہے۔ایڈوائزر وفاقی محتسب چوہدری عبدالحمید نے میڈیا کے توسط سے عوام کی آگاہی کے لیے یہ پیغام دیا کہ وفاقی محتسب کے پاس لوگوں کو اپنی شکایات درج کرانے کے لیے نہ تو وکیل کی ضرورت پڑتی ہے اور نہ ہی کوئی فیس ادا کرنی پڑتی ہے وفاقی محتسب کے پاس شکایت درج کرانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے سائل سادہ کاغذ پر شکایت تحریر کر کے اس کے ہمراہ شکایت سے متعلقہ جملہ دستاویزات اور اپنے شناختی کارڈ کی نقل منسلک کرکے ایک سادہ کاغذ پر بیان حلفی لکھے کہ اس نے درخواست پر جو موقف دیا ہے اس کے علم اور یقین سے صحیح ہے اور درخواست میں کوئی بات چھپائی نہ گئی ہے اور نہ ہی مندرجہ شکایات کے بارہ میں وفاقی محتسب صرف کے پاس پہلے درخواست دائر کی گئی ہے اور نہ ہی کسی عدالت یا مجاز اتھارٹی کے پاس اس سے متعلق کوئی کیس دائر کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی فیصلہ ہوا ہے اس طرح سے بیان حلفی ساتھ لگا کر وفاقی محتسب کے پاس بذریعہ ڈاک یا دفتر میں خود جا کر یا فیکس کے ذریعے یا پھر آن لائن موبائل ایپ کے ذریعے وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر یا ہیڈ آفس اسلام آباد کو بھیجی جاسکتی ہے اور عوام کی سہولت کے لیے وفاقی محتسب کی ہیلپ لائن بھی موجود ہے جس کا نمبر ہر 1055 ہے جہاں صبح 9 سے رات 10 بجے تک عوام کال کرکے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل، جیل خانہ جات، ملتان ریجن ملک محمد شوکت فیروز نے ڈسٹرکٹ جیل، مظفرگڑھ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈ نٹ جیل، عامر عمر قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل، راؤ ندیم اقبال اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل،مظفرگڑھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے تمام جیل کا تفصیلی دورہ کیا، اسیران سے فرداً فرداً اُن کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ کچن کا معائنہ کیا۔ اسیران کی خوراک کا معیار مثالی ہونے پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ جیل ہذا پر زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں کا بھی معائنہ کیا اور ترقیاتی سکیموں کومقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بابت ہدایات جاری کیں۔ دوران انسپکشن جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے کہا ہے کہ تھل ڈیزرٹ جیب ریلی کے موقع پر ضلع انتظامیہ نے ضلع مظفرگڑھ  شہریوں کی تفریحی کیلئے خزاں فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے، اس فیسٹیول کے تحت کھیلوں کے مقابلے ثقافتی میلے اور محفل موسیقی کا انعقاد کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ 11نومبر سے خزاں فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے، جو 17نومبر تک جاری رہے گا، اس کے تحت فیصل سٹیڈیم میں بچوں کے کبڈی کے مقابلے اور کشتی کے مقابلے منعقد کئے گئے، جبکہ 13نومبر کو شام کو فیصل سٹیڈیم میں مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان کی کبڈی ٹیموں کے درمیان میچ کرایا جائے گا، جس کے مہمان خصوصی مشیر زراعت سردار عبدالحئی دستی اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی شہزاد ہونگے، انہوں نے مزید بتایا کہ جیپ ریلی 15تا 17نومبر کو ہیڈ محمد والہ کے قریب چھانگا مانگا ٹیلا سے شروع ہوگی، 15نومبر کو گاڑیوں کی رجسٹریشن اور کوالیفائیڈ راؤنڈ ہوگا، 16 نومبر کو سٹوک گاڑیوں اور خواتین کی کیٹگری کا فائنل راؤنڈ ہوگا،

انہوں نے کہا کہ 16نومبر کو خزاں فیسٹیول کے تحت چھانگا مانگا ٹیلا پر کلچرل ڈے کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں اونٹ ڈانس2بجے،دیسی کشتی3بجے،میوزیکل نائٹ شام 7بجے منعقد ہوگی، رات 8بجے آتش بازی کی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ میوزیکل شو میں چولستان کے گلوکار کشن لعل بھیل، نادیہ ہاشمی، اعجاز راہی، مراتب علی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ اظہر رنگیلا سمیت دیگر فنکار اپنے فن سے حاضرین کو محظوظ کریں گے، انہوں نے کہا کہ 17نومبر کو پری پیئرڈ گاڑیوں کا فائنل راؤنڈ ہوگا، اور شام کو فیصل سٹیڈیم میں پوزیشن لینے والوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا او ر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کمشنر ڈیرہ غازی خان سمیت وزراء، حکومتی عہدیدا ان تقریبات میں مہمان خصوصی ہونگے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پیر ماجد حسین شاہ گیلانی کے والد سید پیر عابد حسین شاہ گیلانی جو کہ گزشتہ روزانتقال کر گئے تھے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے رسم قل خوانی 17 اکتوبر بروز اتوار انکے آبائی گاؤں بستی سنجر سیداں تونسہ شریف میں 10 بجے دن ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی،دریں اثناء وفاقی وزیرمملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹرمیاں شبیر علی قریشی نے پیر ماجد شاہ گیلانی کے والد ذولقرنین گیلانی کے دادا کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پیپلزپارٹی ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین خان گوگانی نے بلاول بھٹو کے جلسہ مظفرگڑھ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی حیدر گیلانی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اچھے ہتھ کنڈوں ں سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو دبایا نہیں جاسکتا، حکومت بلاول بھٹو کے کامیاب جلسے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے،

انہوں نے کہا کہ جھوٹی ایف آئی آر کو فوری خارج کیا جائے بصورت دیگر جیالے سڑکوں پر نکل کراحتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر تھانہ کوٹ ادو پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو عبدالکریم لغاری نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا دوران سرچ آپریشن ملزمان محمد اعجاز سے 450 گرام چرس ،امتیاز سے 1100 گرام چرس ،منور سے 1250 گرام چرس ،روہاب سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ،اعجاز سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کرکے بند حوالات تھانہ کرکے مقدمات درج کرلئے ،

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو عبدالکریم لغاری نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی،انہوں نےمزید کہا کہ سماج دشمن عناصر کسی قسم کی معافی اور رعایت کے حقدار نہیں ہیں کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہےگا اور کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جاے گی


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) جعلی پیرنے بیماربیٹے کو ٹھیک کرنے کے بہانے 25ہزار ٹھگ لیے، 80ہزار مزید طلب ،خاتون کو برائی کیلئے بھی ا مادہ کرتا رہا، انکار پر کالا جادو کرنےکی دھمکی، رقم کی واپسی کا کہنے پر موبائل بھی بند کردیا ، متاثرہ جعلی پیر کے خلاف تھانہپہنچ گئی ، اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقے چوک سرور شہید کے چک نمبر 611ٹی ڈی اے میں خالد محمود آرائیں ایک ماہ کا بیٹا کا فی بیماررہتا تھا، روتا اور تڑپتا رہتا تھا جس پر خالد محمود آرائیں کی بیو ی روبینہ منہاز بہت پریشان تھی،بچے کی بیماری سے پریشان روبینہ منہاز نے چک نمبر 138ایم ایل کے کائی پیر طارق علی جٹ سہول سے رابطہ کیا ، جعلی پیرنے بچے کو دیکھنے کے بعد کہا کہ بچے پر کالاجادو ہے جادو ایک شیطانی عمل ہے جس کو ختم کرنے کیلئے آپ کے ساتھ شیطانی عمل کرنا پڑئے گا اور 80ہزار روپے بھی لگیں گئے ، جادو کے توڑ کیلئے کچھ سامان لینا پڑے گا جس کیلئے اسے 25ہزار روپے دے دیں جس ک بعد عمل شروع کروں گا،بچہ کی بیماری کے ستائی مجبورمامتا نے جعلی پیر کو 25ہزار وپے دے دیے، 2دن بعد جعلی پیر دوبارہ اس کے گھر آیا اور کہا کہ اسے80ہزار وپے دیں اور اپنے ساتھ شیطانی عمل بھی کرنے دیں ، خاتون نے انکار پر جعلی پیر ناراض ہوکر چلاگیا ، بعدازاں پتہ چلا کہ پیر ٹھگی ہے اور کئی لوگوں کو لوٹ چکا ہے خاتون نے رابطہ کرکے اپنی رقم واپس مانگی تو جعلی پیر نےا اپنا موبائل فو ن ہی بند کردیا اور غائب ہوگیا ، متاثرہ روبینہ منہاز جعلی پیر کے خلاف تھانہ چوک سرور شہید پہنچ گئی،پولیس نے چو ک سرور نے جعلی پیر طارق علی جٹ سہول کے خلاف روبینہ مہنا ز کے مدعیت میں مقدمہ نمبر 484;47;19زیر دفعہ 420-419درج کرکے جعلی پیر کی تلاش شروع کردی ہے ،


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) نامعلوم زمیند ار کے بھانہ مویشی سے لاکھوں مالیت کے جانورچوری کرکے لے گئے ، نادار ملازم کے گھر کے تالے تو ڑ کر نامعلوم لاکھوں کا گھر یلوں سامان لے گئے ، رقبہ کا ٹھیکیدار کو بے دخل کرنے والے اراضی مالک پر ٹھیکیدار کا ساتھیوں کے ہمراہ تشدہ، نقدی طلاق انگوٹھی قیمتی موبائل فون لیکر فرار،سرکاری رقبہ سے زائد فرخ پر دال چنادرخت کرنےوالادوکاندارحوالات میں بند،ایل پی جی سلنڈراستعمال کرنے والی مسافر ویگن کا ڈرائیور تھانہ بند، غیر قانونی پیٹرول ایجنسیچلانےنے والے کو بھی پولیس نے دھر لیا، بوتلوں میں بھر ا پیٹرول پیمانے قبضہ میں لے لیے ، قتل کے مقدمہ میں مطلوب قاتل بھی پکڑا گیا ، آلہ قتل برآمد پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے ، اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقے قصبہ گجرات میں اسلم شیخ قریشی کے بھانہ مویشی سے3 نامعلوم مسلح افراد نے داخل ہوگئے اور گن پوائنٹ پر ملازم کو رسیوں سے باندھ کر 7جانور2گائے 2بچھڑے ایک بھینس ایک بھینسا ایک بکر ی کل مالیتی 7لاکھ ڈالہ پر لوڈ کرکے فرار ہوگئے ،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14اے ڈاکٹر حسن علی کے کلینک کے قریب نادار ملازم اشفاق کنیرانے اپنے دیگر دوستوں ڈاکٹر نوید اور سکول ٹیچرآصف بھٹی ہمراہ مکان کرایہ پرلیکر رہائش رکھی ہوئی تھی ،گزشتہ دنوں چھٹیوں کی وجہ سے وہ اپنے آبائی گاءوں گئے ہوتے تھے کہ اس اثناء میں 3نا معلوم گھر کے تالے توڑ کر مکان سے قیمتی سامان لیپ ٹاپ کمپیوٹر ، کمبل ، تھری پیس سوٹ نقدی 50ہزار روپے کل مالیتی 2لاکھ 30ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ، تھانہ دائرہ دین پناہ کے رہائشی عمران حیدر شاہ سے موضع جنوں غیر مستقل میں واقع رقبہ گاڈی برادری کے حفیظ اللہ گاڈی نے ٹھیکہ پر لیا ہوا تھا اور ٹھیکہ کی رقم نہیں دیتا تھا ٹھیکہ کی رقم نہ دینے پر عمران حیدرشاہ نے مذکرہ رقبہ پر خود گند م کاشت کررہاتھا کہ اس اثناء میں حفیظ اللہ گاڈی اپنے دیگر ساتھیوں زاہد گاڈی ، شریف گاڈی ،قاسم گاڈی ،اصغر گاڈی ، امان اللہ گاڈی ، شاہدیعقوب گاڈی ۔ اسلم گاڈی ، اجمل گاڈی ، فقیر محمد گاڈی ، اصغر گاڈی ، اکبر گاڈی نذر گاڈی 12نامعلوم افراد کے ہمراہ مسلح آتش اسلحہ اگیا اور عمران حیدر شاہ کو تشدد کا نشانہ بنایا چھوڑونے پر کیلئے آنے والے حضور شاہ ،شاہد حسن بلال محمد شریف ، کو بھی زخمی کردیا ،ملزمان نقدی 55سور وپے قیمتی موبائل فون اور شریف کی انگلی سے طلائی انگھوٹی مالیتی 27ہزار روپے اتار کرفرار ہوگئے ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک عبدالحمید نے تھانے سنانواں کے علاقے میں چھاپوں کے دوران دال چنازائد نرخ پر فروخت کرنے والے دوکاندار قریشی کریانہ سٹور کے مالک سرفراز قریشی کو حراست میں لیکر اس کےخلاف مقدمہ درج کرادیا ،پولیس دائرہ دین پناہ نے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مسافر ویگن نمر1365ایم این ایس کو ڈرائیورجعفر حسن شاہ سمیت تھانے بند کردیا گیا جبکہ نورشاہ دربار کے قریب غیر قانونی پیٹرول ایجنسی چلانے والے ایجنسی مالک اعجاز احمد چانڈیہ کو پولیس دائرہ دین پناہ نے حراست میں لے لیا ،موقع سے پیٹرول سے بھری بوتلیں اور پیمانے بھی قبصہ میں لے لیے، پولیس محمود کوٹ نے قتل کے مقدمے میں مطلوب قاتل نادر سرائی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل برآمدکرلیا ، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) درخت سے ٹہنیاں توڑنے سے منع کرنے پر مخالف نے خاتون پر خونخوارکتا چھوڑ دیا ، زخمی خاتون ہسپتال داخل، کتا مالک کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقے موضع کہاوڑ میں اللہ وسایا کی بیو ی حمیدہ اختر اپنے بھائی سیف اللہ ہانس کے گھر ملنے آئی ہوئی تھی ، سیف اللہ ہانس جس نے ریلوئے کو ارٹر میں رہائش رکھی ہوئی تھی کہ کوارٹر کے قریب مکان میں بھوسہ بھی رکھا ہوا تھا کہ مذکورہ مکان میں بیری کے درخت سے رمضان لوہار کی بیو ی بیری کی ٹہنیاں کاٹ کرلے گئی ، رمضان کی بیو ی کو ٹہنیاں لے جانے سے حمیدہ اختر نے منع کیا تو اس نے اپنے خاوند رمضان لوہار کو بلالیا جس نے آتے ہی اپنا خونخوارپالتو کتاحمیدہ اختر پر چھوڑ دیا،کتے نے حمیدہ اختر کی بائیں ٹانگ کی پنڈلی پر کاٹ لیا ، شدید زخمی حمیدہ اختر ہسپتال داخل کرا دیا گیا، پولیس محمود کوٹ نے متاثرہ حمیدہ اختر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر3941زیر دفعہ 289درج کرکے رمضان اور اس کی تلاش شروع کردی ہے ،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ایس ایچ او دائرہ دین پناہ پرقبضہ گروپ کے ساتھ ملنے کا الزام،قبضہ گروپ کی مدعیت میں بوڑھی خواتین کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرکے اراضی مالکان کیبزرگ خواتین کو مردوں کے ساتھ مردوں والی حوالات میں بند کردیا،غلیظ گالیاں بھی دیتا رہا،تھانہ کے منشی کے دھکے دینے پر ایک خاتون کا بازو بھی ٹوٹ گیا،لواحقین کا الزام،ان کی درخواست پر بھی پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی،متاثرہ کا جھوٹا مقدمہ خارج نہ کرنے پر ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کی دھمکی ،اس بارے تفصیل کے مطابق موضع ٹبہ مستقل درمیانی کے رہائشی قادر بخش کھنڈ نے الزام عائد کیا کہ بستی کھنڈ میں ان کے پلاٹ ساڑھے 3مرلہ پر اس کے رشتہ دار ندیم اختر ،حکیم اختر وغیرہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 24اکتوبر کے روز قبضہ کی نیت سے آئے ،ہمارے روکنے پر ملزمان نے انہیں زدوکوب کیا اور پولیس سے ساز باز کرکے الٹا ہمارے خلاف مقدمہ نمبر450;47;19زیر دفعہ149-148-511-447،نسیم بی بی جس کی عمر 70سال ہے سمیت ہماری دوسری خواتین رحمت مائی 65سالہ مسرت بی بی ،رفعت بی بی ،روبینہ بی بی سمیت قادر بخش، بلال ، خورشید احمد کے خلاف درج کرادیا،قادر بخش نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او دائرہ دین پناہ نے ان کی 2بزرگ عورتوں 70سالہ نسیم بی بی اور 65سالہ رحمت بی بی کو گرفتار کرکے انہیں مردوں کے ساتھ مردوں والی حوالات میں بندکردیا اور انہیں فحش گالیاں دیتا ہے اب الٹا انہیں دھمکا رہے ہیں کہ وہ صلح کرلیں جبکہ تھانہ کے منشی آصف نے نسیم بی بی کو دھکے دیے جس سے اس کا ایک بازو زخمی ہو گیا،

پولیس ان کی درخواست پر بھی کوئی کاروائی نہیں کررہی ،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،آئی جی پنجاب،آر پی او ڈیرہ غازیخان،ڈی پی او مظفرگڑھ علی شہزاد،ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز بخاری سے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹا مقدمہ درج ہونے پر مقدمہ کی انکوائری کرائی جائے اور مقدمہ خارج کرکے ملزمان سے ساز باز کرنے پر ایس ایچ او دائرہ دین پناہ ادریس خان کے معطل کرکے اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے،بصورت دیگر وہ ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جٹیالہ کے کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر چھاپے،اوگرا ریٹس پر پٹرول کی فروخت اور پٹرول پمپ کے پیمانے کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزی پر پٹرول پمپوں کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے،اوگرا ریٹس سے بڑھ کر ریٹ لینے والوں اور پٹرول پمپ کے پیمانے کم ہونے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی،اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جٹیالہ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر علی شہزادکی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادوڈاکٹر فیاض علی جٹیالہ نے کوٹ ادو کےمختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر چھاپے مارے،انہوں نے پٹرول کے ریٹس کو چیک کیا اوگرا کے مقرر کردہ ریٹس سے زائد نرخوں پر پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں اور پٹرول پمپوں پر پیمانے کے کم ہونے پر مختلف پٹرول پمپوں کے خلاف ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کیئے،

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جٹیالہ نے میڈیا کو بتایا کہ اوگرا کے مقرر کردہ پٹرول کے ریٹس پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائیگا اگر کسی نے ریٹس زائد وصول کیئے تو ان پٹرول پمپس مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے اس موقع پر ہدایت جاری کیں کہ پٹرول پمپ مالکان اپنے پٹرول کے پیمانے درست کرلیں ورنہ انکے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)واپڈا سب ڈویژن فرسٹ کوٹ ادو کی ڈے ناءٹ چیکنگ آپریشن میں تیزی،گذشتہ4ماہ کے دوران50بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑلیے،بجلی چوروں کو11لاکھ روپے سے زائد کے بھاری جرمانے، تمام کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئیں ،بجلی چوری ایک سنگین جرم ہے،بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے،ٹاسک فورس قائم کر دی ہے،رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر بجلی چوری کرنے والے عادی مجرموں کو اُن کے انجام تک پہنچانا اورسب ڈویژن سے بجلی چوری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ایس ڈی او انجینئر محمد عمرفاروق،اس بارے تفصیل کے مطابق ایس ڈی او واپڈا فرسٹ سب ڈویژن میپکو انجینئر محمد عمرفاروق نے کہا ہے کہ بجلی چوری ایک سنگین جرم ہے،بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے،رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر بجلی چوری کرنے والے عادی مجرموں کو اُن کے انجام تک پہنچانا اورسب ڈویژن سے بجلی چوری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹومیپکوملتان کے احکامات کی روشنی میں ایس ای مظفرگڑھ مہر نذر محمد ڈب،ایکسئین کوٹ ادو حاجی فرقان زکریا کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف سب ڈویژن میں ٹاسک فورس قائم کردی ہے جو کہ دن اور رات کے اوقا ت میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے گی اور بجلی چوروں کے خلاف دن اور رات کے فرق کے بغیر کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ،انہوں نے کہا کہ چیکنگ ٹیمو ں کی براہ راست وہ خود نگرانی کررہے ہیں جبکہ ایس ای مظفرگڑھ مہر نذر محمد ڈب اور ایکسئین واپڈا کوٹ ادو حاجی فرقان زکریا ان ٹیموں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ،ایس ڈی او انجینئر محمد عمرفاروق نے کہا کہ ڈے اینڈ ناءٹ چیکنگ ٹیمو ں کی براہ راست نگرانی کرتے ہوئے انہوں نے ڈویژن کے مختلف رہائشی علاقوں و کمرشل مارکیٹوں کا دورہ بھی کیا اور متعدد بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا،ان جاری کامیاب کاروائیوں کے نتیجہ میں گذشتہ4ماہ کے دوران 50بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیابجلی چوروں کو11 لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بِل جاری کئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کا اندراج بھی کرایا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ بجلی کی روک تھام کیلئے پرانے میٹروں کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ عوام کی مشکلات کے پیش نظر گلی کوچوں میں لٹکتی ننگی تاروں کے بھی ٹھیک کیا جارہا ہے جبکہ زائد اور اوور بلنگ کا خاتمہ بھی کیا جارہا ہے،انہوں نے عوام الناس سے بھی بھرپور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور اس عناصر کی اطلاع فوریطور پر انہیں دیں کیونکہ بجلی چوری کے خاتمہ سے ہی معزز صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن ہو ئی ہے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن کل14نومبرکومنایا جائے گا،ذیابیطس کا عالمی دن منانے کا مقصد اس مرض سے پیدا شدہ پیچید گیوں ،علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ،رپورٹ کے مطابق دنیا کے24کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں جبکہ مجموعی طور پر مذکورہ عمر کی6 فیصد عالمی آبادی ذیابیطس کا شکار ہے ۔ 1985ء میں دنیا میں 3کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار تھے جو 2000ء میں 15کروڑ، 2003ء میں 19 کروڑ 40 لاکھ ہوگئے تھے ۔ 22سالوں میں شوگر کے مریضوں میں 21کروڑ سے زائد جبکہ گزشتہ 7 برسوں کے دوران 9 کروڑ 60لاکھ یعنی 64فیصد اضافہ ہوا،عالمی سطح پر سالانہ 38لاکھ (20سے 79 سال کے بالغ) افراد ذیابیطس اور اس سے ہونے والے امراض کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں جو دنیا میں کل ہونے والی اموات کا6فیصد ہے، ذیابیطس دنیا میں ہونے والی اموات کی چوتھی بڑی وجہ ہے ۔ جنگ ڈیولپمنٹ رپورٹنگ سیل نے ذیابیطس پر تحقیق کرنے والے عالمی اور ملکی اداروں سے جو اعدادوشمار حاصل کیے ہیں ان کے مطابق عددی اعتبار سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا سب سے زیادہ بالغ افراد6کروڑ 70لاکھ مغربی بحرالکاہل کے ہیں ، دوسرے نمبر پر5کروڑ30لاکھ یورپی بالغ باشندے اس موذی مرض کا شکار ہیں جبکہ فیصدی اعتبار سے مشرقی میڈی ٹرینین اور وسطی مغربی خطے کے 9;46;2 فیصد اور شمالی امریکہ کے 8;46;4 فیصد بالغ افراد ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ،

About The Author