دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ کا دوسرادن پاکستان کے نام

پاکستانی بالرز  شاہین آفریدی اور افتخار احمد نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ یاسر شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

پرتھ:پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹوور میچ کا دوسرادن پاکستان کے نام رہا۔دوسرے دن کھیل کے اختتام تک قومی کرکٹ ٹیم نے دوسری اننگز میں  بنا کسی نقصان کے 7 رنز بنائے ہیں، شان مسعود4 رنز اوراظہر علی ایک رن پر بیٹنگ کررہے ہیں۔

اس سے پہلے آسٹریلیا اے 122رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے عمران خان نے32 رنز دے کر5 کھلاڑی اۡؤٹ کیے۔

پاکستانی بالرز  شاہین آفریدی اور افتخار احمد نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ یاسر شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

آسٹریلیا اے کی جانب سے کیمرون بینکروفٹ نے سب سے زیا49 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے عمران خان نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ افتخار احمد نے دو، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل اظہر علی کی قیادت میں کھیلنے والی قومی ٹیسٹ ٹیم نے بابراعظم اور اسد شفیق کی شاندار سینچریوں کی بدولت 428 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم نے 157، اسد شفیق نے 119 جبکہ یاسر شاہ نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا اے کی جانب سے ریچرڈسن نے تین جبکہ نصیر اور ایبٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

About The Author