دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی وسیب میں جشن عیدمیلادالنبی

ملک بھر میں جشن عیدمیلاالنبی مزہبی جوش، جذبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے

رحیم یار خان:

ملک بھر میں جشن عیدمیلاالنبی مزہبی جوش، جذبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے ۔ کسی نے میلاد کی محفل سجائی تو کہیں ریلیاں نکالی گئیں ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں حضور سے محبت اور عقیدت کا اظہار کر رہا ہے۔

اسی موقع پر رحیم یار خان میں بیکری مالک نے حضور سے محبت و عقیدت میں 600 پاونڈ وزنی کیک بنا کر اپنی محبت کا والہانہ اظہار کیا ہے

یوں تو ہر کوئی سرکار کی آمد کا جشن منا رہا ہے مگر رحیم یارخان کی بیکری میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 600 پاونڈ وزنی کیک تیار کیا گیا ہے جسکی کی چوڑائی 4 فٹ اور لمبائی 16فٹ ہے کیک کی تیاری میں 14 کاریگروں نے حصہ لیا ہے جسکو 48 گھنٹوں کی انتھک محنت سے تیار کیا گیا ہے۔ بیکری مالکان
کا کہنا ہے کیک کو اقا محمد کی عقیدت میں تیار کیا اور ہر سال جشن عیدمیلاالنبی کے موقع پر تیار کیا جاتا ہے ۔

کیک پر خانہ کعبہ ، روزہ رسول کی شبیہ کیساتھ ساتھ حضور کے نعلین پاک کی شبیہ سے سجے جھنڈے لگائے گئے ہیں ، شہد، بادام، اخروٹ، کھجور، کاجو، پستہ اور مربہ جات نہایت خوبصورتی سے کیک پر سجائے گئے ہیں جو بنانے والوں کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
شہویوں کا کہنا ہے کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ ہم بھی اسی طرح جشن عیدمیلاالنبی منائیں

یوں تو سرکار دو عالم سے محبت کرنے والے کڑوروں ہیں لیکن بیکری مالک ارسلان نے 600 پاونڈ وزنی کیک بنا کر شہریوں کے دل جیت لیے ہیں۔



مظفرگڑھ :

خادم حسین کھر:

ماھڑہ کی طرف جہاں پر گورنمنٹ ماڈل ھاٸی سکول ماھڑہ میں جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے ہونہار طلبإ نے اس تقریب کو چار چاند لگانے کیلۓ خوب تگ و دو کی۔
سٹیج سیکرٹری کے فراٸض جناب شمشاد صاحب نے خوب احسن طریقے سے نبھاۓ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ھوا جس کی سعادت دھم کے ہونہار طالب علم شان مدنی نے حاصل کی۔اور نعت رسول مقبول کیلۓ عرفان شریف سٹیج پر تشریف لاۓ اور جادوٸی آواز سے لوگوں کے دلوں کو معطر کیا۔

اسی طرح باری باری مختلف کلاسز سے طالب علم آتے اور نعت مبارکہ پیش کرتے یا تقریر جیسے عظیم فن کو لوگوں کے دلوں میں پیوست کرتے اور داد سمیٹتے اور اور واپس اپنی جگہ پر تشریف لے جاتے۔

اسے طرح یہ سلسلہ 11 بجے سے 2بجکر 35 منٹ تک جاری رہا۔اس با برکت تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی جناب مونڈا صاحب نے رسول پاک ﷺ کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی ۔

سٹیج پر جلوہ افروز ھونے والوں میں جناب صلا ح ا لدین صاحب ۔جناب منظور حسین بھٹی۔رانا محمد عامر صاحب۔جام امام بخش صاحب۔لیاقت علی عامر ۔عمر فاروق۔اور سکول کا تمام سٹاف بھی موجود تھا۔



لودھراں:

ڈی پی او لودہراں :

ضلع بھر میں 12ربیع الاول کے 19 جلوس نکالے جائیں گے، اورجلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 900 پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

3 ڈی ایس پیز ،11 انسپکٹرز، 49 سب انسپکٹر، 53 اے ایس آئیز سمیت 691 کانسٹیبلان شامل ہیں۔

کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمبٹنے کے لئے مسلح ویپن وانٹی رائٹس 5 ریزو اور 11 ٹیمیں ایلیٹ کی الرٹ رہیں گی۔ جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

جلوس کے راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں اور سرو یلینس وین سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔  ضلع بھر میں 11 حساس مقامات پر ناکہ بندی بھی کی جائے گی۔۔



ملتان،

عید میلاد النبی کے سلسلہ میں شہر بھر میں 66 جلوس نکالے جائیں گے،100 اونٹوں کی ریلی محلہ داؤد جہانیاں سے برآمد ہو گی، ممتاز آباد میں 100 من حلوے کی دیگ کی تیاری بھی جاری

12 ربیع الاول کے جلوس چوک حسین آگاہی پر اکٹھے ہوں گے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور جاوید ہاشمی بھی جلوسوں میں شرکت کریں گے۔

2800 سے زائد پولیس اہلکار میلاد جلوسوں کی سکیورٹی پر تعینات۔


ملتان،

ملتان وزیر خارجہ:

اج کے دن کے موقع پر میں سب کو مبارک اباد پیش کرتا ہوں، لوگ جوش وخروش کے ساتھ عید میلاد النبی کو منا رہے ہیں ۔ اس نیک دن کے صدقے اللہ سب پر رحم کریں،  بابری مسجد کا فیصلہ اس روز دیا جس دن کرتاپور راہ داری کا افتتاح ہونا تھا،
ہندوستان نے پاکستان پر سے توجہ ہٹانے کے لیے بابری مسجد کا فیصلہ سنایا، بابری مسجد کے فیصلے پر پاکستان نے مذمت کی ہے،
ہندوستان میں اقلیتوں کے لیے جگہ تنگ کی جا رہی ہے، ہندوستان میں خاص طور پر مسلمانوں کو تنگ کیا جا رہا ہے،



ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان۔:

روجھان:
آج دنیا بھر (عالم اسلام) میں پاکستان کے دوسرے شہروں طرح روجھان میں بھی عید میلادالنبی صلی الله عليه وآلہ وسلم نہایت ہی مزہبی عقیدت واحترام کیساتھ منانے کی تیاریاں مکمل ۔

رات مختلف مساجد میں چراغاں اور شب بیداری بھی کی گئی آج مختلف مکاتب فکر اہلسنت جماعت، منہاج القرآن فقہ جعفریہ اور دیگر مزہبی جماعتوں کی طرف سے عید میلاد النبی ص کی عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔جامع مسجد انوار فرید ٹلو خان سے ایک بڑا جلوس برآمد ہو اجو صدر بازار مین بازار دفتر پریس کلب روجھان سے ہوتا ہوا غازی پارک چوک سے پھر مسجد ٹلو خان پہنچ۔اس موقع پر ایس ایچ او روجھان انعام نبی بزدار کی ہدایت پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں ۔

صبح نماز فجر کے بعد عالم اسلام کے مسلمانوں کی یکجہتی فلسطین بوسینیا، برما، کشمیر اور پاکستان کی سلامتی ترقی خوشحالی اور سیکورٹی اداروں کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگی گئی ،

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان۔


روجھان:
روجھان میں اہلسنت جماعت کے زیر اہتمام عید میلادالنبی صلی الله عليه وآلہ وسلم کا مرکزی جلوس جامع مسجد انوار فرید (ٹلوخان) سے برآمد ہوا،

جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں سول سوسائٹی مختلف علاقوں روجھان کے گرد و نواح میراں پور، چوک روجھان،

مولانا عبدالغفور صادقی کی قیادت میں کچے سے بستی سرگانی، سے جلوس کے جوق درجوق ٹولیوں کی شکل میں دعوت اسلامی، منہاج القرآن، فقہ حنفی، فقہ جعفریہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

جلوس صدر بازار مین بازار، اور نیشنل تحصیل پریس کلب کے عوامی چبوترے تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

About The Author