سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی کی ٹکٹ کنفرم ہوگئی ہے ۔ وہ پیر کی صبح 9 بجکر 5 منٹ پر لندن براستہ قطر دوحا روانہ ہوں گے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف قطر ایئرویئر کی پرواز کیوآر 629 سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے۔
ذرائع سے حاصل ہونے والی ٹکٹ پر نوازشریف کی واپس پاکستان کے لیے سفر کی تاریخ 27 نومبر درج ہے۔
اس سے قبل خبر آئی تھی کہ نواز شریف اتوار کو علاج کے لئے لندن روانہ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیے: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جائینگے، اہل خانہ نے منالیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت درست نہیں ہے اور خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث میڈیکل بورڈ نے انہیں سفر کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔
میاں شہباز شریف ایمرجنسی میں جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے غیر ملکی ڈاکٹرز سے مشاورت کی اور پھر نوازشریف کو روانگی کا سگنل دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ سے مشاورت میں مریم نواز، بیگم شمیم اختر، کپٹن صفدر، نواز شریف کی ہمشیرہ اور خاندان کے دیگر افراد موجود ہیں۔
میڈیکل بورڈ نے شریف فیملی کو سابق وزیراعظم کے موجودہ صورتحال میں بیرون ملک سفر کرنے کے خاطرات سے آگاہ کیا، غیر ملکی ماہرین سے مشاورت کی تجویز بھی دے دی گئی۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور