مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواز شریف پیر کی صبح لندن روانہ ہونگے،ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 27نومبر درج

نوازشریف قطر ایئرویئر کی پرواز کیوآر 629 سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی کی ٹکٹ کنفرم ہوگئی ہے ۔ وہ  پیر کی صبح 9 بجکر 5 منٹ پر لندن براستہ قطر دوحا روانہ ہوں گے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف قطر ایئرویئر کی پرواز کیوآر 629 سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے۔

ذرائع سے حاصل ہونے والی ٹکٹ پر نوازشریف کی واپس پاکستان کے لیے سفر کی تاریخ 27 نومبر درج ہے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ نواز شریف اتوار کو علاج کے لئے لندن روانہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جائینگے، اہل خانہ نے منالیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت درست نہیں ہے اور خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث میڈیکل بورڈ نے انہیں سفر کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔

میاں شہباز شریف ایمرجنسی میں جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے غیر ملکی ڈاکٹرز سے مشاورت کی اور پھر نوازشریف کو روانگی کا سگنل دے دیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے لئے حاصل کئے گئے ٹکٹ کا عکس

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ سے مشاورت میں مریم نواز، بیگم شمیم اختر، کپٹن صفدر، نواز شریف کی ہمشیرہ اور خاندان کے دیگر افراد موجود ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے شریف فیملی کو سابق وزیراعظم کے موجودہ صورتحال میں بیرون ملک سفر کرنے کے خاطرات سے آگاہ کیا، غیر ملکی ماہرین سے مشاورت کی تجویز بھی دے دی گئی۔

%d bloggers like this: