ڈیرہ غازی خان :
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے اجتماعات کی سیکورٹی اور ممکنہ انتظامات یقینی بنائے جائیں گے. انتظامات کی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائیگا .
جس میں تمام محکموں کے فوکل پرسن موجود ہوں گے۔انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈی پی او اسد سرفراز اور دیگر افسران شریک تھے۔
اجلاس میں بارہ ربیع الاول کو عید میلادالنبی کے جلوس اور محافل کی سیکورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔مرکزی ریلی بلاک نمبر تین کی جامع مسجد سے پاکستانی چوک ڈیرہ غازیخان تک نکالی جائے گی ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی خوفناک شرح کو کم کرنے کیلئے تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنایا جائیگا۔تمام محکموں کے موٹر سائیکل سوار افسران اور ملازمین ہیلمٹ یقینی استعمال کریں گے۔
ہدایات پر عمل نہ کرنے والے محکموں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ کے اجتماعات میں یونیفارم فورس کے ساتھ سول کپڑوں میں ملبوس افسران اور ملازمین ڈیوٹیاں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر تیز رفتاری روکنے کے لئے آٹھ سپیڈ گن خرید لی گئی ہیں۔گاڑیوں پر سپیڈ گن کے ساتھ خصوصی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔
کیمروں کے ذریعے شاہراہوں پر کرپشن کرنے والے بھی بے نقاب ہوسکیں گے انہوں نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا .
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،ملک محمد شاہد کے علاوہ ڈاکٹر ناطق حیات،پروفیسر وسیم اختر،ڈاکٹر ریاض ملک،خالدکریم قریشی،محمد یوسف،راجہ شہریار اور دیگر افسران موجود تھے۔
ڈیرہ غازی خان :
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کہا کہ اسوہ حسنہ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے،پیروی کرتے ہوئے دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے .انہوں نے یہ بات ضلعی محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے نعتیہ مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام امت کیلئے رحمت بن کر آئے ڈپٹی کمشنر نے پاک مکتب میں منعقدہ نعتیہ مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے دارالامان کا بھی دورہ کیا اور خواتین میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر خواتین میں کپڑے،چوڑیاں اور مٹھائی تقسیم کی ,
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین بزدار،سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی،منیجر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا،سوشل ویلفیئر آفیسر نگہبان محمد خالد،قاضی یقین محمد اور دیگر موجود تھے۔
ڈیرہ غازی خان :
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن ڈیرہ غازی خان میں یوم اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مظہر حسین گشکوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو دو قومی نظریہ کے تحت الگ وطن کا خواب دیا اور اپنی شعری سے مسلمانوں کے جذبات بیدار کئے۔
پرنسپل ادارہ شاہدہ آفتاب نے صدارتی خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال نے فلسفہ خودی پیش کیا۔نجوی فاطمہ نے تلاوت کلام پاک،مریم نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،انوشہ ستار،سجیلہ عابد اور رمشاء نے کلام اقبال پیش کیا،فضاء علی اور مریم نے علامہ اقبال کی شخصیت اور فلسفے پر تقریر کی طالبات نے ٹیبلوز پیش کئے۔
ڈیرہ غازی خان :
ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے سیکنڈری سکول سرٹیفیکٹ کے سالانہ امتحان کے داخلہ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
کنٹرولر بورڈ کے مراسلہ کے مطابق امتحان کا انعقاد 22 فروری 2020 سے ہوگا جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 11نومبر سے چھ دسمبرتک،
دوگنا فیس کے ساتھ سات دسمبر سے سولہ دسمبر تک اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 17 دسمبر سے 23 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔
تیسری کٹیگری کے تحت داخلہ فارم جمع کرانے والوں کو متعلقہ ضلعی ھیڈ کوارٹر کا سنٹر آلاٹ کیا جائے گا۔
ڈیرہ غازی خان :
حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم ڈیرہ غازی خان نے 17 اے کے تحت بھرتی کے لئے 20 نومبر تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ثناء اللہ سرانی کے مراسلہ کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان کے مستقل سکونتی امیدوار جن کے والد یا والدہ دوران ملازمت وفات پاگئے یا میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ریٹائر ہوگئے ہیں،
ایف اے،ایف ایس سی اور کم سے کم سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ کمپیوٹر ٹائپنگ 25 الفاظ فی منٹ،مائیکروسافٹ آفس اور دیگر دفتری امور میں مہارت رکھتے ہیں،
جونئیر کلرک کی پوسٹ پر بھرتی کے لئے درخواستیں ضروری اور تصدیق شدہ کوائف کے ساتھ دفتری اوقات کے دوران جمع کراسکتے ہیں۔
امیدواروں کا کمپیوٹر ٹائپنگ ٹیسٹ 26 نومبر کو دس بجے دن کامرس کالج ڈیرہ غازی خان میں ہوگا۔
ڈیرہ غازی خان :
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر خزاں فیسٹول کے تحت 14 نومبر کو سات بجے شب
سپورٹس سٹیڈیم ڈیرہ غازی خان میں نامور گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
کمشنر مدثر ریاض ملک پروگرام کی صدارت کریں گے۔
ڈیرہ غازی خان :
ڈپٹی کمشنر وقاص ڈیرہ غازی خان رشید نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹ بواٹا کا دورہ کیا۔
انہوں نے فورٹ منرو ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے صفائی اور ضروری ادویات کی موجودگی چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بواٹا چیک پوسٹ کا دورہ کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ،سیکورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بی ایم پی اہلکاروں سے کہا کہ دونوں طرف سے آنے جانے والے گاڑیوں اور مسافروں کی کڑی چیکنگ یقینی بنائی جائے انہوں نے پنجاب اور بلوچستان کے بارڈر پر قائم بلوچستان چیک پوسٹوں کا جائزہ لیا
انہوں نے بی ایم پی اور بلوچستان پولیس کو آپس میں قریبی رابطہ بہتر کرنے کا حکم دیا ڈپٹی کمشنر ایف ایسی کی چیک پوسٹ میں بھی گئے اور جوانوں سے ملاقات کی انہوں نے صوبائی سرحد پر موجود پولیوٹیم کو بھی چیک کیا ,
اور انہیں ہدایت کی کہ پنجاب کی سرحد میں داخل ہونے والے پانچ سال تک ہر بچہ کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے بی ایم پی تھانہ بواٹا کا دورہ کیا لوگوں کے مسائل سنے انہوں نے لوگوں کی طرف سے بجلی لوڈشیڈنگ کی شکایات پر واپڈا کے ایکسئین کو فون کرکے بجلی بحال کرنے کا حکم دیا .
اور رسالدار اعجاز لغاری اور ایکسئین واپڈا کو موقع پر پہنچ کر لوڈ شیڈنگ کا مستقل حل تلاش کرنے کا حکم دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرکے بجلی کے کنکشن منقطع کر دئیے جائیں اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا اور رسالدار اعجاز لغاری بھی ہمراہ تھے۔
ڈیرہ غازی خان :
.ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے اپنے آفس میں سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال اور دیگر افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ملازمین میں بہبود فنڈ کے تحت چیک بھی تقسیم کئے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید اور ڈی پی او اسد سرفراز نے بہبود فنڈ کے تحت پانچ افراد میں تقریبا 70 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے۔
ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب کے دوران شادی گرانٹ کے تین افراد میں پندرہ ہزار روپے فی کس اور تجہیز و تکفین کیلئے دو افراد میں بارہ ہزار روپے فی کس کے حساب سے دو چیکس تقسیم کئے۔
ڈیرہ غازی خان :
دانش سکول بوائزونگ ڈیرہ غازیخان میں یوم اقبال کے موقع تقریب کا انعقاد ہوا جس کی مہمان خصوصی معروف ماہر تعلیم شاعرہ و ادیبہ راشدہ قاضی تھیں .اس موقع پر سکول کے بچوں کے درمیان اردو اور انگریزی میں مباحثہ ہوا جبکہ اقبال کے ویژن پر بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیے .
جبکہ کلام اقبال کواپنی سریلی آواز اور انداز میں پڑھا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشدہ قاضی نے کہا کہ علامہ اقبال کا فکر اور ان کی شاعری کے تناظر میں عصرِ حاضر کے مسائل کا حل فکر اقبال میں تلاش کیا جائے۔
علامہ اقبال نے مشرق و مغرب کے افکار کو کھنگالا لیکن اسلامی تعلیمات کی روح کو ہرحال میں مدِنظر رکھا۔ اقبال کا نظریہ اخلاق بھی انہی بنیادوں پر قائم ہے ,انسان کو صراطِ مستقیم پر گامزن رکھنے کے لیے اسلام نے جو طریقے بیان کئے ہیں .
علامہ اقبال نے ان کی معنویت سے آشنائی حاصل کرنے کی لگاتار کوشش کی ہے اور عہدِ حاضر کی متقضیات کی روشنی میں ان کو توضیح و تصریح کی ضرورت پر اصرار کیا ہے مثلاً عبدیت کے مفہوم کو نئی وسعتوں سے ہمکنار کرتے ہوئے اس نکتے پر زور دیا کہ انسان کو اللہ کا بندہ ہوتے ہوئے اللہ کا شریک کار (Co-WORKER) بننے کی سعی کرنی چاہئے۔
اس سے انسان کا مرتبہ بلند ہو گا اور ہر فرد کی حیثیت ایک جیسی ہو جائے گی۔ سکول کی پرنسپل نے آخر میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
ڈیرہ غازی خان :
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے میٹرک ضمنی امتحان2019کے نتائج کا اعلان کر دیا کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ,
شفاف ایرر فری نتائج کے لیے چیئر پرسن بورڈ ہذا ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی ہدایات اور بورڈ ایمپلائز کی شب و روز کی محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے بتایا کہ میٹرک ضمنی امتحان2019میں 3891امیدواران نے شرکت کی جس میں 2202امیدواران نے کامیابی حاصل کی ,
اور شرح کامیابی 56.59فیصد رہی، کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن نے بتایا کہ پاس ہونیوالے میں 1377طلباء جبکہ 825طالبات شامل ہیں اور مذکورہ امتحان کے دوران دو کیس UMCجوکہ انڈر ٹرائیل ہیں میٹرک ضمنی امتحان 2019میں فیل ہونیوالے امیدوار 2020میں شروع ہونیوالے میٹرک سالانہ امتحان میں شمولیت کے لیے 11نومبر سے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوا سکتے ہیں .
اور ری چیکنگ کے خواہشمند امیدوار24نومبر تک آن لائن اور ہارڈ کاپی کی صورت میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیئر پرسن بورڈ ہذا ڈاکٹر کشور ناہید رانا اور انکی ٹیم نے دن را ت محنت کی اور شفاف اور طلبہ و طالبات کو ایرر فری نتائج کی فراہمی میں اپنا اہم کردار ادا کیاہے .
جناب چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید کی خصوصی ہدایات پر امیدواران کو باقاعدگی سے ری چیکنگ بھی کرائی جا ئے گی۔
ڈیرہ غازی خان :
خانقاہ حبیبیہ شاہجمالیہ نقشبندیہ جامعہ عطاء العلوم شاہ جمال میں ختم نبوت کانفرنس سے علماء کا خطاب، پاکستان علماء کونسل پنجاب کے سرپرست اعلیٰ و رکن اتحاد بین المسلمین پنجاب پیر طریقت حضرت مولانا خواجہ مفتی محمد اسعد حبیب شاہجمالی نقشبندی نے کہا کہ محبت رسول کے بغیر ایمان نامکمل ہے،
مشائخ عظام برصغیر پاک و ہند نے اسلام کی شمع روشن کی، اولیاء اللہ کی محبت میں رہ کر زندگی گزاری اس میں ہم سب مسلمانوں کی دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔ حضرت مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی (مرکزی ناظم تبلیغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان) نے کہا کہ شریعت محمدی کو اپنا کر زندگی گزاریں،
علم سب سے بڑی دولت ہے، اور عقل سب سے بڑی نعمت ہے، قر آن و حدیث اور فقہی علم ہماری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح فوج سرحدوں کی محافظ ہوتی ہے اسی طرح علماء نظریاتی سرحد کے محافظ ہوتے ہیں۔
پیر طریقت حضرت مولانا پیر سید زین العابدین شاہ (نائب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ایبٹ آباد)، شیخ الحدیث محمد عبدالمجید فاروقی چوک سرور شہید، حضرت مولانا حسنین احمد تونسوی، قاری محمد فیصل، نعت خواں مہر محمد سلیم آف خان پور، مولانا محمد اسلم سلمی، مولانا مرشد شوکت الحق، قاری عطاء اللہ ملتانی،
مولانا قاری محمد جابر، مولانا محمد یوسف جڑھ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان علماء کونسل حافظ محمد عمر فاروق مکی، مولانا محمد فہد، حاجی کلیم اللہ، حافظ محمد عبداللہ مستوئی، مولانا محمد منیر حنفی موجود تھے۔ آخر میں ملکی سلامتی و دینی مدارس اور پاک فوج کی حفاظت کیلئے دعا کی گئی۔
ڈیرہ غازی خان :
چیئرمین مرکزی انجمن تاجران سٹی ڈیرہ غازیخان رانا حاجی نذیر احمد کے برادر نسبتی رانا محمد خالد بارضائے الٰہی اچانک انتقال فرما گئے مرحوم کی نماز جنازہ گھنٹہ گھر گول باغ میں ادا کی گئی.
جسمیں چیمبر آف کامرس کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبال، سابق سینئر نائب صدر شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، سابق نائب صدر مرزا محمد آصف اقبال، چیمبر کے
سیکریٹری جنرل محمد مجاہد ملک، صدر صرافہ ایسو سی ایشن محمد کاشف صدیق ارائیں، مرکزی انجمن تاجران کے صدر سردار جان عالم خان لغاری، انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد علی شیخ، جیو لرز، تاجروں، عوامی نمائندوں، سیاسی اور سماجی رہنما ؤں کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ,
مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی بروز اتوار بوقت آٹھ بجے صبح بلا نمبر 45نزدیک فلٹریشن پلانٹ ادا کی جائے گی۔
ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرسردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبال، سابق صدور خو محمد الیاس،خواجہ محمد یونس، بیرسٹر سردار عباس علی خان نصوحہ، سابق سینئر نائب صدور سردارشہباز علی خان نصوحہ، شیخ طارق اسماعیل قریشی،
زاہد نظام قریشی،،سابق نائب صدور مرزا محمد آصف اقبال، محمد لطیف خان پتافی،سرد ار جان عالم خان لغاری،سیٹھ محمد اسلم خان اراکینِ ایگزیکٹو کمیٹی خواجہ محمد ارشد،حاجی محمد زبیر نظامی،فردوس حمید خان،خالد ریاض چوہدری، زواگداحسین شمسی، نذرحسین کھنڈوا، ملک ریاض احمد، توقیر حیدر، خلیل احمد خان علیانی، فیاض علی چوہدری، ملک غلام قاسم، ادریس احمد شیخ، ذکااللہ خان، حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی،
عبدالکریم خان، حمید اختر، شمشاد احمد،چوہدری شہزاد بشیر، غلام عباس خان، جاوید اسحق خان مستوئی، محمد موسیٰ بھٹی، مرزا محمد اقبال،ملک غلام مصطفیٰ کھنڈوا، محمد راشد شیخ، میاں محمد ایوب، مرغوب علی بٹ، شیخ عامر سلیم، شیخ طاہر معراج،
شیخ آصف رزاق اور محمد مجاہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبر کے علاوہ دیگر اراکین چیمبرنے ان کے انتقال پر گہرے غم اوردلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
ڈیرہ غازی خان :
مرکزی میلاد کمیٹی کی طرف سے جشن عید میلاد النبیؐ منانے کی تیاریاں مکمل،ضلع بھر سے میلاد کمیٹی کے ارکان کی اجلاس میں شرکت،مرکزی جلوس آج نو بجے صبح جامع مسجد بلاک نمبر 3سے شروع ہو گا جس میں ضلع بھر سے جلوس شامل ہوں گے .
صاحبزادہ انور حسن قریشی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد بلاک نمبر 3میں مرکزی میلاد کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر صاحبزادہ انورحسن قریشی،بابا نسیم اللہ جان سیفی منعقد ہوا;
اجلاس میں سید غلام عباس شاہ، بابا نسیم اللہ جان سیفی، علامہ فخر جہانیاں قریشی، ڈاکٹر محمد ناصر حسن قریشی، علامہ زبیر احمد، علامہ حضوربخش، علامہ فیاض ساجد،
علامہ ارشاد فرید معینی،زبیر احمد نظامی چیئر مین صرافہ ایسوسی ایشن، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران محمد طارق اسماعیل،صفدر محمود مستوئی، حافظ زین العابدین اویسی،محمد نوید قادری،محمد حسنین اویسی، قاری شاہد عباس علوی،قاری خدابخش المانی،
علامہ خبیب احمد، پیر محمد اکرم شاہ،محمد اسلم خان چانڈیہ، محبوب حسین جھنگوی، محمد ایوب قادری، محمد نوید چانڈیہ سمیت کثیرتعداد میں عاشقان رسول ؐ نے شرکت کی اجلاس میں جشنِ عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر میں ہونے والے چراغاں اور عظیم الشان سالانہ جلوس کے تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی .اس موقع پر صاحبزادہ محمد انور حسن قریشی صدر مرکزی میلاد کمیٹی نے میلاد کمیٹی کے اراکین، منتظمین جلوس اور شرکاء اجلاس کو اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفےٰؐ کی ذات مبارکہ سے دلی وابستگی ہی تکمیل ایمان کا ذریعہ ہے,
اور آقائے دوجہاں ؐ کے میلاد پاک کے جلوس کا ہمیشہ کی طرح عظیم الشان، پُر امن اور پُر وقارہونا اور گھر گھر چراغاں کرنا سرکار دوعالمؐ سے اپنی محبت و عقیدت کے بھر پور اظہار کا مضطرب ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج بارہ ربیع الاول کا مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد بلاک نمبر 3 سے صبح نو بجے شروع ہو گا,
جلوس سے قبل درباراویسیہ بلاک نمبر 4میں پرچم کشائی کی تقریب ہوگی اور مرکزی جلوس کا آغاز ہو گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہو ا پاکستانی چوک پر اختتام پذیر ہو گا انتہائی پر امن طور پر جلوس کو مکمل کریں گے ,
اور شام کو محافل نعت منعقد کی جائیں اور نئی نسل کو خاص طور پر میلاد النبیؐکی افادیت سے روشناس کرایا جا ئے۔
ڈیرہ غازی خان :
جشن عید میلاد النبیؐ 12 ربیع الاول کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ڈی پی او اسد سرفراز کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کے دستے بھی شامل تھے .
ترجمان پولیس کے مطابق جشن عید میلاد النبیؐ 12 ربیع الاول کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ڈی پی او اسد سرفراز کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیافلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر بمبئے چوک، قادریہ دربار سے گھنٹہ گھر کمیٹی گولائی سے جلوس کے روٹس کا جائزہ لیتے ہوئے
واپس پولیس لائن اختتام پذیر ہوا فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کے دستے بھی شامل تھے.
ڈی پی او اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبیؐ پر عوام الناس کو یہ باور کرانا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون