دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے۔

آل ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ کے انتخابات مکمل

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)آل ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ کا قیام ،الیکشن میں اتحاد گروپ کی کامیابی سامنے آگئی ،طاہر وسیم بلوچ صدر ،ذیشان خان جنرل سیکرٹری منتخب ،سہیل اعظمی کی جانب سے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش ،تفصیلات کے مط ڈیرہ میں آل ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا قیام باقاعدہ الیکشن کے ذریعے عمل میں لایاگیا ہے جس میں طاہر وسیم بلوچ صدر اور ذیشان خان بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر کامیاب قرار پاگئے ہیں ۔نومنتخب کابینہ میں شامل دیگر عہدیداران کے ناموں کا بھی اعلان کردیاگیا ہے جن میں پریس سیکرٹری محمد جبران ،فنانس سیکرٹری محمد حبیب کے نام شامل ہیں نئی کابینہ نے سنیچر کے روز خیبر پختونخواانجمن تاجران کے نائب صدر سہیل اعظمی سے ملاقات کی اور انہیں مرکزی انجمن تاجران کے ساتھ ملکر خدمات سرانجام دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔سہیل اعظمی نے اس موقع پر انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔


ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چوری شدہ چلغوزے برآمد کر لیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) خیبرپختونخواہ پولیس کا آپریشن، 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چورہ شدہ چلغوزے برآمد کر لیے گئے، کاروائی خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر شمالی وزیرستان میں کی گئی، چند

روز قبل جنوبی وزیرستان میں واقع ایک گودام سے چوروں نے سوا کروڑ سے زائد مالیت کے چلغوزے چوری کر لیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے گودام سے گزشتہ روز چوری شدہ چلغوزے کی متعدد بوریاں بر آمد کر لی گئیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے زیڑی نور آرمی کالونی کے ساتھ شک کی بنیاد پر ایک گھر پر چھاپہ مارکر چلغوزے کی متعدد بوریاں برآمدکر لی گئیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے وانا بائی پاس روڈ پر واقع حسن گودام میں چوکیدار سمیت اور دیگر چار ساتھی کو زدوکوب کرکے گوادم میں پڑے چلغوزے کی 23 بوریاں چورا لی تھیں جن میں سے متعدد بوریاں وانا پولیس نے ایک گھر سے بر آمد کر لیں۔متاثرہ تاجروں نے تھانہ سٹی وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں بیان دیا تھا کہ کے مطابق لوٹے گئے چلغوزوں کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ بنتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی مزید کارروائی جاری ہے ،جلد باقی بوریاں بھی برآمد کرلی جائیں گی۔ چلغوزں کے مالک کو اطلاع کردی گئی ہے، قانونی کارروائی کے بعد

چلغوزے متعلقہ مالکان کو واپس کردیئے جائیں گے۔


مسلح ملزم نے پچاس سالہ شخص کو گولیوں سے چھلنی کرڈالا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) قتل کی انتہائی سنگین واردات ،کوٹلی امام حسین کے قریب ذاتی رنجش کی بناپر مسلح ملزم نے پچاس سالہ شخص کو گولیوں سے چھلنی کرڈالا،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ کینٹ کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ کوٹلی امام حسین مدرسہ کے قریب مسلح شخص نے موٹرسائیکل پر سوار پچاس سالہ اللہ بخش عرف جہانگیر ولد اللہ بخش قوم پڑیال سکنہ کچی پائند خان کو پسٹل کی گولیوں سے چھلنی کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پرپہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول پیٹر میکنک تھا اور آٹو سنٹر ڈیرہ میں اس کی دکان تھی ،وقوعہ کے وقت وہ اپنے موٹرسائیکل پر گھر سے دکان پر جارہا تھا کہ راستے میں پہلے سے موجود ملزم نے اس پر اندھا دھندفائرنگ کردی گی ۔وجہعدوات ذاتی رنجش بیان کی گئی ۔مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ۔پولیس نے ملزم خدمت علی کے خلا ف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیاہے۔


حاجی لطیف الرحمٰن تاشقند اور بخارا کا دورہ کرکے وطن وآپس پہنچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختوا کے صوبائی سنیئر وائس چیئر مین حاجی لطیف الرحمٰن ملٹی نیشنل دواساز کمپنی کی دعوت پر وسطی ایشائی اسلامی ملک ازبکستان کے دارالحکومت تاشقندمیں تین روزہ سالانہ کانفرنس میں شرکت کے بعدبغیر وعافیت وطن وآپس پہنچ گئے ہیں ۔وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے ازبکستان کے دارلحکومت تاشقند پہنچے جہاں پر انہوں نے

ہوٹل میں قیام کیا۔انہوںنے تین روزہ سالانہ کانفرنس میں شرکت کے بعد تاشقند شہر کی سیر گئے اور وہاں پرامیر تیمور میوزیم کی سیاحت کی جہاں تاریخ کے اس بڑے حکمران امیر تیمور لنگ کی پوری تاریخ محفوظ

کی گئی ہے ۔ بیس لاکھ لوگ ہر سال دنیا بھر سے یہاں آتے ہیں اور اپنے دلوں میں حیرت بھر کر واپس جاتے ہیں – باہر شاداب باغوں میں فوارے چل رہے ہیں ، اندر قدم رکھتے ہی لمحہ بھر کو آدمی دنگ رہ جاتا

ہے – بلند و بالا نقشیں چھت ، نیچے حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے دور کا قرآن مجید، ، ازبکستان کا سب سے بڑا ،جگمگاتا فانوس، سنگ مرمر کے ستون ، دیواروں پر زمین سے چھت تک محیط پینٹنگز جن میں امیر تیمور دربار میں نظر آ رہا ہے ، معرکہ آرائی میں اپنے جنگجوو¿ں کی قیادت کر رہا ہے ، اپنے عالموں ، سائنسدانوں ، شاعروں سے باتیں کر رہا ہے۔اس تاریخی شہر میں پائے کلاں کمپلیکس‘ سامانی چشمہ ایوب‘ پرانا
تجارتی گنبد‘ بولوہوز کمپلیکس‘ آرک قلعہ کی سیاحت کے ساتھ ایک کلچرل شو بھی دیکھا گیا۔ انہوں نے ٹرین کے ذریعے تاشقند سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع دوسرے اہم اسلامی اور تاریخی شہر بخارا کا دورہ کیا

جہاں پر انہوں نے حضرت امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری دعا اور فاتحہ خوانی پڑھی ۔


ظیم الشان محفل میلاد شریف کا اہتمام کیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) درابن روڈ پر واقع گلی لطیف الرحمٰن میں اللہ نواز عطاری کی رہائش گاہ پرعظیم الشان محفل میلاد شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں عقیدت مندوں اور سینکڑوں عاشقان رسول نے

کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر پر علامہ عمران عطاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماہ مبارک ربیع الاول وہ لمحات ہیں جس میں آپ کی ولادت با سعادت ہوئی اور اللہ کریم نے آپ کو رحمت

اللعالمین بنا کر بھیجا۔۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا اورآپ کی رحمت دنیا کی کل مخلوق بالائے آسمان کی مخلوق،زیر زمین مخلوق،کافر اور مسلمان سب پر محیط ہے۔لیکن مسلمان کا

بحیثیت امتی وہ رشتہ ہے جو آپ کی بعثت کے ساتھ منسلک ہے۔اور اس رشتے نے باقی تمام رشتوں کو پیچھے چھوڑ دیا جب ہم اپنے امتی ہونے کے رشتے کو افضل جانتے ہیں تو پھر دیکھنا ہو گا کہ ہمارا ہر عمل حضورکی پیروی میں ہو یہاں تک کہ آپ سے اظہار محبت میں بھی وہ اصول اپنائیں جو اللہ کریم نے فرمائے ہیں۔اور ایسا طریقہ اپنائیں جس سے امت میں تفریق پیدا نہ ہو۔کیونکہ اس بارگاہ میں عشق و محبت بھی

آداب کے پابند ہیں ہمارے درمیان نا اتفاقی،جھگڑ ے اور اس افراتفری کا واحد حل یہ ہے کہ ہم سب چاہے وہ حکومت ہو،حزب اختلاف ہو یا دیگر دینی و سیاسی جماعتیں اور ہم عوام اس ایک نقطہ پر اتفاق کر لیں

اکٹھے ہو جائیں وہ ہے آپ کی ذات ِ مبارک اور آپ کے بتائے ہوئے زندگی کے اصولوں کو اختیار کر لیا جائے اپنی پسند کو ختم کر کے نبی کریم کی پسند میں اپنی زندگیوں کو ڈھال لیا جائے تو معاشرے میں وہ بہار

آئی گی وہ سکون آ ئے گا جو ہم سب کے لیے باعث رحمت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان نا اتفاقی،جھگڑیاور اس افراتفری کا واحد حل یہ ہے کہ ہم سب چاہے وہ حکومت ہو،حزب اختلاف ہو یا دیگر دینی وسیاسی جماعتیں اور ہم عوام اس ایک نقطہ پر اتفاق کر لیں اکٹھے ہو جائیں وہ ہے آپ کی ذات ِ مبارک۔اور آپ کے بتائے ہوئے زندگی کے اصولوں کو اختیار کر لیا جائے اپنی پسند کو ختم کر کے نبی کریم کی پسند

میں اپنی زندگیوں کو ڈھال لیا جائے تو معاشرے میں وہ بہار آئی گی وہ سکون آ ئے گا جو ہم سب کے لیے باعث رحمت ہو گی۔اس موقع پر حافظ ثناءاللہ ،انجینئر محمد اسحاق عطاری ،اشفاق احمد عطاری ،ذوالقرنین

،مشتاق خان عطاری ،علامہ عبدالرزاق عطاری ،محمد شریف خان مدنی اور نعت خوانوں نے گلہائے عقدت پیش کیا ۔محفل میلاد شریف کے اختتام پر صلوة وسلام کے بعد امت مسلمہ کامیابی ،بھائی چارے ،وطن

عزیز کی سلامتی ،تعمیر وترقی اور امن وامان کے قیام کے لئے خصوصی دعاکی گئی ۔بعدازاں مدنی لنگر تقسیم کیاگیا۔


ون ویلنگ کے خلاف پولیس کا کریک ڈاﺅن

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) صدر پولیس کی عوامی شکایات پر ون ویلنگ کرنے والے منچلے نوجوانوں کے خلاف کاروائی ،ایک 1 درجن سے زائد ون ویلرز کوگرفتار کرلیا گیا ۔صدر پولیس نے عوامی

شکایات پر کاروائی کے دوران بائی پاس روڈ پر خونی کھیل کرنے والے ون ویلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں موٹرسائیکل سوارنوجوانوں کو موقع سے گرفتار کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا

ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پولیس حکام کے مطابق والدین

اپنے بچوں کی کڑی نگرانی کریں اور ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں رکیں ۔


لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) یارک پولیس نے کامیاب کاروائی دوران لاکھوں روپے مالیت کی دس کلو گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یارک پولیس نے چنڈہ چیک

پوسٹ پر ناکہ بندی مشکوک ٹوڈی موٹر کار کو رو کا اور اس کی تلاش کے دوران کار کے اندر موجود لاکھوں روپے مالیت کی اعلی ٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ،پولیس نے کار سوار دو ملزمان زاہد اور شیر خان ساکنان

خیبر ایجنسی کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔


پولیس کے روکنے پر موٹرسائیکل سوار فرارہونے کے دوران حادثے کا شکار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) مشکوک موٹرسائیکل سوار پولیس کے روکنے پر فرار ہونے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوگئے ،ایک موٹرسائیکل سوار فرار دوسرا زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا ،زخمی کے قبضہ سےچرس برآمد کرلی گئی ۔ ٹاﺅن پولیس نے علاقہ ہیندن کے قریب مڈی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکو ک موٹر سائیکل سوار وں کو روکنے کی کوشش کی لیکن موٹرسائیکل سوار رکنے کی بجائے فرار ہوگئے ،پولیس نے موٹرسائیکل سوار کا تعاقب کیا تو وہ تیز رفتاری کے باعث سپیڈ بریکر پر جمپ لگنے سے ایک نوجوان موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کیاگیا جس نے اپنا نام عبدالقادر بتایا، تلاش کی دوران اس کے قبضہ سے 120گرام چرس برآمد ہوئی ٹاﺅن پولیس نے زخمی عبدالقادر اور ساتھی ملزم محبوب ساکنان ظفر آباد کالونی کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔


گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کنسرن ورلڈ وائڈ اور ویر ترقیاتی تنظیم ڈیرہ اسماعیل خان کے توسط سے گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد ہوا جس میں دو ماہ کی تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں میں سلائی مشین اور موٹر سائیکل مکینک کے اوزار تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ دو ماہ کی تربیت کی سند اور سفری اخراجات کے چیک بھی نوجوانوں میں تقسیم کیے گئے۔ گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ

ووکیشنل سنٹر کے سربراہ شمس الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنسرن ورلڈ وائڈ اور ویر ترقیاتی تنظیم نے بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔تقریب کے

صدر اور پروگرام منیجر کنسرن ورلڈ وائڈ شاہد محمود نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں اور وہ پاکستان کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔تقریب کے مہمان

خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ عون حیدر گوندل نے کنسرن ورلڈ وائڈ اور ویر ترقیاتی تنظیم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے اقدامات اٹھانا انتہائی خوش آئند

ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنر مند نوجوان جہاں اپنے ہنر کے استعمال سے روزگار کے قابل بن جاتے ہیں وہیں دوسرے لوگ بھی انکے ہنر سے مستفید ہوتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر عون حیدر گوندل، پروگرام منیجر کنسرن ورلڈ وائڈ شاہد محمود،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ویر ترقیاتی تنظیم محمد فہیم اقبال، پراجیکٹ منیجر ہارون فیصل نے تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں میں اسناد، سلائی مشینیں اور موٹر سائیکل

مکینک کے اوزار تقسیم کیے۔


پرندوں کو آزاد کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)وائلڈ لائف ڈویژن کے زیرانتظام پرندوں کو آزاد کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور نے اس موقع پر شرکت کی اور 01 سیکرفالکن، 4 کسٹریل فالکن اور 3 چھوٹے شوق شاہین کو ہوا میں آزاد کیا۔ واضح رہے کہ فیلڈ چیکنگ کے دوران وائلڈ لائف کے عملے نے مختلف مجرموں سے پرندوں کو ضبط کیا تھا۔ اس موقع پر وائلڈ لائف اسٹاف

کے ذریعے مجرموں سے ضبط کیے گئے متعدد جالوں کو بھی جلایا گیا۔ وائلڈ لائف آفیسر خان ملوک نے معزز مہمانوں کو اس سلسلے میں بریف کیا اور ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں شکاری پرندوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہیں مختلف پرندوں اور وائلڈ لائف کے نقطہ نظر سے ڈیرہ وائلڈ لائف ڈویژن کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔ آخر میں ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور وائلڈ لائف

کے تحفظ کے لئے ان کی دلچسپی، تعاون اور کوششوں کے اعتراف میں محمد عمیر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کو وائلڈ لائف شیلڈ پیش کی۔


نالوں کی صفائی نہ ہونے سے گلیاں،بازار، سڑکیں تالاب کی منظر کشی کرنے لگیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر و مضافاتی علاقوں میں گندے پانی کی نکاسی نالوں کی صفائی نہ ہونے کیوجہ سے گلیاں،بازار، سڑکیں تالاب کی منظر کشی کرنے لگیں، شہریو ں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پانی کی نکاسی نہ ہونے اور نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کیوجہ سے بازار، گلیاں، سڑکیں تالاب کی منظر کشی کر نے لگے جو میونسپل کمیٹی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہریوں نے کہا کہ مین نالوں کی سالانہ صفائی نہ ہونے کے باعث گندے پانی کی نکاسی کا انتظام نہ ہونے کیوجہ سے شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بارشی پانی کھڑا ہو چکا ہے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گلیوں، محلوں میں کھڑے پانی کیوجہ سے شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعدد بار اس بارے میونسپل کمیٹی دفتر شکایات بھی کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ڈیرہ شہر میں بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔


موسم کے رنگ بدلتے ہی گرم کپڑوں اور جوتوں کی مانگ میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ موسم کے رنگ بدلتے ہی گرم کپڑوں اور جوتوں کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متوسط اور غریب طبقہ کے افراد کے لئے تن کو ڈھانپنا چیلنج بن گیا، جبکہ طلباءکے یونیفارم کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، تفصیلات کے مطابق سردی کا موسم شروع ہوتے ہی زیب تن کئے جانے والے ملبوسات اور جوتوں کی قیمتوں میں دکانداروں نے خود ساختہ اضافہ کرکے

مہنگائی کے ستاے افراد کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے کا عمل شروع کر دیا ہے، شہر کے مختلف مقامات پر لنڈے کا کارروبار کرنے والے افراد نے اپنے سٹالز بھی قائم کرلئے ہیں جہاں سے غریب طبقہ و متوسط طبقہ کے

افراد سردی سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے جرسیاں،سوئٹر،جوتے اور دیگر اشیاء خریدنے کے لئے رخ کرنا شروع کردیا ہے۔گزشتہ سالوں کی نسبت امسال بازار میں موجود لنڈے کی اشیاءکی قیمتوں میں کئی گنا

اضافہ ہو چکا ہے۔منہ مانگے دام وصول کئے جانے کی وجہ سے صارفین اور دکانداروں میں توں تکرار میں بھی اضافہ ہوچکا ہے، جوتوں اور بچوں کی یونیفارم کی قیمتوں میں بے جا اضافے پر کم آمدنی والے والدین

کا کہنا ہے کہ بچوں کی نئی جرسیاں سوئیٹر، یونیفارم اور جوتے خریدنا کسی صورت بھی آسان دکھائی نہیں دے رہا۔ ہر دکاندار اپنی دکان کے کرایہ جات اور ملازمین کے اخراجات کے حساب سے مذکورہ اشیاءکی

قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں سروے کے دوران کمر توڑ مہنگائی کے ستائے شہریوں نے حکمران طبقہ پر شدید تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ کسی نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر سادہ لوح عوام کا ووٹ حاصل کرکے کرسی اقتدار پر قبضہ کیا تو کسی نے قرض اتاروملک سنوارواور غربت مکائو کا نعرہ لگا کر عوام کو اپنے جال میں پھانس کر اقتدار کے مزے لوٹے اور اب تبدیلی کی دعوئے دار حکومت عوام کے مسائل سے بے خبرحکمرانی کے نشہ میں چور ہے۔مشکل حالات میں غریب طبقہ کے لئے تن کو ڈھانپنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔لنڈابازارغریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کا واحد ذریعہ تھا مگر کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں طوفانی اضافہاس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت غریبوں کا معاشی قتل کرنے کے درپے ہے۔دوسری جانب سٹالز مالکان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک سے آنے والی لنڈا بازار کی اشیاء انہیں کراچی،لاہور اور دیگر شہروں سےمہنگے داموں خرید کرنا پڑتی ہیں۔اگر حکومت انقلابی اصلاحات نافذ العمل کرتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور محرومیوں کا خاتمہ کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو غربت میں خود بخود کمی واقع ہوجائے گی۔


شہر کے مین اور ملحقہ بازاروں میں قبضہ مافیا کا راج برقرار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر کے مین اور ملحقہ بازاروں میں قبضہ مافیا کا راج برقرار، جگہ جگہ غیر قانونی سٹالز، دکانداروں نے دکانوں کے باہر موٹر سائیکل اسٹینڈز قائم کر لئے، تجاوزات کی بھرمار سے

شہریوں کے لئے خرید و فروخت کرنا چیلنج بن گیا، لاکھو ں نفوس پر مشتمل آبادی والے شہر کے مین بازار اور اس سے ملحقہ بازار مسائل کی آماجگاہ میں تبدیل ہو چکے ہیں، جگہ جگہ غیر قانونی سٹالز، دکانداروں نے

دکانوں کے باہر موٹرسائیکلیں کھڑی کرکے بازاروں کو موٹر سائیکل اسٹینڈز میں تبدیل کر رکھا ہے جس کیوجہ سے شہریوں کا بازار سے خریداری کرنا کسی چیلنج سے کم دکھائی نہیں دیتا، پھلوں، سبزیوں سمیت دیگر اشیاء فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں نے اپنے ٹھیلے بازار کے وسط میں کھڑے کرکے پیدل چلنے والوں کے لئے مشکلات پیدا کررکھی ہیں۔ جبکہ دکانداروں نے کئی کئی فٹ دکانوں کا سامنا سڑکوں پر سجا رکھا ہےجس کیوجہ سے دکانداروں نے قبضہ مافیا کا روپ دھار کر حکومت کی سرکاری اراضی پر قبضے جما رکھے ہیں جس کیوجہ سے دکانداروں اور پیدل چلنے والے میں لڑائی جھگڑے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں، خریداری کے لئے آنے والے صارفین نے ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ تحصیل میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کو بازاروں میں قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کا پابند بنایا جائے تاکہ خریداری کے لئے آنے والے صارفین کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔
٭٭٭


قصابوں اور مرغی فروشوں کی دکانوں پر صفائی کاناقص انتظام

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر و گردونواح کے قصابوں اور مرغی فروشوں کی دکانوں پر صفائی کاناقص انتظام، دکانوں پر جالیاں لگائے بغیر گوشت کی سرعام فروخت جاری،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے

احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا، انتظامیہ کی معنی خیز خاموشی سوالیہ نشان بن گئی، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر و گردونواح میں قصابوں اور مرغی فروشوں کی دکانوں پر صفائی کا ناقص انتظام ہونے کیوجہ سے سارا دن گوشت پر مکھیاں مچھر و دیگر حشرات بیٹھتے اور غلاظت پھیلاتے رہتے ہیں، بلکہ رات کے وقت پھٹوں پر جالیاں نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ کتے انہیں پھٹوں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیتے ہیں، ساری ساری رات ان

پھٹوں پر لگے خون کو چاٹتے رہتے ہیں، جو کہ طرح طرح کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں، ڈیرہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں سلاٹر ہاو¿س نہ ہونے کیوجہ سے لاغر و بیمار اور نیم مردہ جانوروں کو دھڑلے سے ذبح کرکے فروخت کیا جا رہاہے اورپیسوں کی چمک کے کمال سے وٹنری ڈاکٹر اپنی مرضی سے سب اچھا ہے کا راگ آلاپتے دکھائی دیتے ہیں، ڈیرہ شہر کی سماجی، عوامی تنظیموں کے عمائدین نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیاہے کہ قصابوں اور مرغی فروشوں کو جالیاں لگانے اور نالوں پر قائم ہونے والی دکانوں پر لٹکائے جانے والے گوشت پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق صحت مند جانوروں کا گوشت خرید کر استعمال کر سکیں۔


گند م کی بو ائی کے وقت کھادوں کے استعمال کا شیڈو ل جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ زراعت کا گند م کی بو ائی کے وقت کھادوں کے استعمال کا شیڈو ل جاری۔ تر جما ن محکمہ زراعت نے گند م کے کا شت کار و ں کو ہدا یت کی ہے کہ آپیاش علاقوں میں گند م کی بوائی کے وقت در ج ذیل شیڈو ل کے مطا بق کھادوں کا استعما ل کریں، کمز ور زمین میں گند م کی بو ائی کے وقت 2بو ر ی ڈ ی اے پی جمع ایک بو ر ی یو ر یا جمع ایک بو ری ا یس او پی فی ایکڑ استعما ل کریں اور پہلے پا نی کے ساتھ ایک بو ر ی یوریا بھی استعما ل کریں اوسط زرخیز زمین میں گند م کی بو ائی کے وقت ڈیڑھ بو ر ی ڈ ی ا ے پی جمع ایک بو ر ی یو ر یا اور ایک بو ر ی ا یس او پی فی ایکڑ استعما ل کریں پہلے پانی کے ساتھ پو نی بوری یو ر یا بھی استعما ل کریں زرخیز زمین میں گند م کی بو ائی کے وقت سوا بو ر ی ڈی ا ے پی جمع ایک بو ر ی یو ر یا جمع ایک بو ر ی ایس او پی استعما ل کریں اور پہلے پا نی کے ساتھ آ دھی بو ر ی یو ر یا استعما ل کریں، فی ایکڑ ز یا د ہ پیداوار کے لیے زرعی ما ہر ین کی ہدا یا ت پر عمل کریں۔


زیتون کاشت کرکے تیل کی اچھی پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے زرعی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے بتایاہے کہ زیتون کادرخت زندگی اورامن کی علامت ہے ، زیتون کی ایک ہزار سے زائداقسام ہیں، زیتون کاتیل دل کی بیمار ی پٹھوں کی کمزوری

اورنیندکی کمی جیسے امراض کیلئے بے حد مفید ہے، زیتون کادرخت سدابہارہے اس کی بلندی 15میڑجبکہ پھیلاﺅ10میٹرتک ریکارڈ کیاگیاہے زیتون کے پودے تپتے صحرا سے لے کر برف پوش پہاڑی چوٹیوں

تک اگائے جاسکتے ہیں، زیتون کے پودے عام طورپرچار سے پانچ سال کی عمر میں پھل دیناشروع کرتے ہیں، زیتون کے پودے پر پھول آنے کاعمل زیتون کی قسم اورموسمی حالات پر منحصر ہے، پھول آنے

کے بعد 4تا5ماہ تک پھل پک کرتیارہوجاتاہے، ڈیرہ ڈویژن کا علاقہ موسمی حالا ت زیتون کی پیداوار کیلئے انتہائی مناسب ہے جہاں کے موسمی حالات کے تناظر میں جنگلی زیتون کی پیوندکار ی یا گرافٹنگ

کرکے زیتون کی تجارتی اقسام مثلا آٹوبراٹیکاکوراٹینوفرانتویواورلیسنوکی ترویج کے روشن امکانات ہیں ۔ ان اقسام کوترقی د ے کر زیتون کے تیل کی اچھی پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے اور خوردنی تیل پر خرچ ہونے

و الا کثیرزرمبادلہ بھی بچایاجاسکتاہے خوردنی تیل کے سالانہ اخراجات 40تا50ارب رو پے ہے پاکستان اپنی ضرورت کاصرف32فیصدخوردنی تیل پیداکرتا ہے باقی 68فیصددرآمدکیاجاتا ہے، ا ن حالات

کومدنظررکھتے ہو ئے ضرورت ا س امرکی ہے کہ حکومتی سرپرستی اورمحکمہ جنگلات کے تعاو ن سے مقامی آبادی کے اندر زیتون کی کاشت کاشعوراجاگرکیاجائے اورزیتون کی کا شت کومقبول عام بنایاجائے۔


جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی بروز اتوار کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ عید میلاد النبی کی مناسبت سے ملک بھر

میں میلاد کی محافل، سیرت کانفرنسوں و سیمینار انعقاد کیا جائے گا۔اس حوالے سے شہر بھر میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں شہر کی مساجد، اہم سرکاری و نجی عمارتوں اور شاہراﺅں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ بڑی عمارتوں پر چراغاں جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔ عید میلاد النبی کی مناسبت سے ہونے والی تقاریب میں رحمت العالمین حضرت محمد کو گلہائے عقیدت پیش کئے جائیں گے اور سیرت النبی پر روشنی ڈالی جائے گی۔


خشک میوہ چلغوزہ کی قیمت ہوش ربا سطح پر پہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خشک میوہ چلغوزہ انتہائی بلندی کو چھوتا ہوا 8 ہزار روپے کلو کی ہوش ربا سطح پر پہنچ گیا، ایک کلو چلغوزے میں موجود دانوں کے حساب سے ایک چلغوزے کی قیمت سوا 2 روپے ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ میں سوا دو روپے کا ایک ننھا منا چلغوزہ جبکہ چھلا ہوا چلغوزہ 14 ہزار روپے کلو کے حساب سے چار سے پانچ روپے میں دستیاب ہے، چلغوزے کی قیمت دانوں کے حساب سے

پرکھی جائے گی یہ ماضی قریب میں سوچا بھی نہیں جا سکتا ہے۔اب ملک کی بیشتر آبادی کے لیے چلغوزہ شجر ممنوعہ ہوگیا ہے، چھلکے والا چلغوزہ ریٹیل سطح پر تقریبا 8 ہزار روپے جبکہ چھلا ہوا چلغوزہ 14 ہزار روپے کلو میں دستیابی پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں اور کیوں نہ ہوں کہ شاید قدرتی طور پر پیدا ہونے والے اجناس میں سب سے مہنگا چلغوزہ ہی ہے۔کبھی یہ چلغوزہ ریڑھی والے سے مل جاتا تھا لیکن اب دکان دار بھی اسے ڈبوں میں رکھنے کے بجائے چھوٹے پیکٹس میں رکھ رہے ہیں۔مہنگائی ہر سو ہے اور ہمیشہ رہی ہے لیکن شاید اب تباہ کن مہنگائی کا دور آگیا ہے، مہنگائی کے سبب میاں چلغوزے کیقیمت ایک دانے کے حساب سے سوچی جائے گی، شاید بزرگوں کے ذہن میں یہ خیال بھی نہ آیا ہوگا۔

About The Author