دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز دوروزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

آج کراچی میں  پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فٹبالرز نے کہا کہ ہم پاکستان میں آ کر بہت خوش ہوئے ہیں اور یہاں سے ملنے والی محبت پر بہت مسرور ہیں۔

کراچی: عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز دوروزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔۔فٹبالرز آج صبح 5:30 بجے جناح ٹرمنل ائرپورٹ کراچی پہنچےجہاں انکا شاندار استقبال کیا گیا۔

کراچی پہنچنے والے فٹبال لیجنڈزمیں  کاکا، لوئیس فیگو، کارلوس پیول اور نکولس انیلکا شامل ہیں۔

آج کراچی میں  پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فٹبالرز نے کہا کہ ہم پاکستان میں آ کر بہت خوش ہوئے ہیں اور یہاں سے ملنے والی محبت پر بہت مسرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہماری کوشش یہ ہوگی کہ اپنے تجربے کو نوجوانوں میں منتقل کریں، اس حوالے سے ہم سے جو بھی ہو سکا ہم کریں گے۔

پریس کانفرنس کے بعد غیر ملکی فٹبالرز کراچی کے نجی شاپنگ مال بھی گئے جہاں انہوں نے خریداری بھی کی۔

معروف فٹبالرز کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے فینز کی بڑی تعداد نجی شاپنگ مال پہنچ گئی، غیر ملکی فٹبالرز ایک نمائشی میچ میں شرکت  بھی کی ، یہ میچ ڈبلیو ایف ایف  اور ایف سی کراچی کے درمیان میچ  راحت اسٹیڈیم، ڈیفینس میں کھیلا گیا۔

About The Author