دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرےاور تجزیے

مظفرگڑھ:

تمام صحت کارڈ مراکز 15نومبر کو بند ہوجائیں گے۔ ہزاروں لوگ انصاف صحت کارڈ سے مستفید ہورہے ہیں عمران ظفر، ممبرTPC,آرٹیکلزرائٹرنے انصاف صحت مرکز سنٹر THQ ہسپتال جتوئی کا وزٹ کیا جس میں عمران ظفر سپروائزر سنٹر ٹی ایچ کیو جتوئی نے بتایا ۔

کہ ہم نے 19700 کارڈ میں سے15500سے زائد تقسیم کرچکے ہیں جس کیلیے ہماری ٹیم نے ہر علاقہ میں جا کر اشتہارات لگوائے اعلان کرواۓاورلوگوں کوآگاہی دی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کارڈ کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔

عمران ظفر نے مزید کہا کہ سنٹرسے مفت کارڈ حاصل کریں اور اپنے اہلء خانہ و اہل محلہ کو انصاف صحت کارڈ کے حوالے سے آگاہی دی۔  جس کی وجہ سے کافی حد تک کامیاب بھی ہوۓ ۔اس کارڈ میں اہل خاندان کے افراد کے علاج معالجہ کیلیئے 7,20,000 کی رقم محفوظ ہے۔

جو ہر سال ملے گی اور پاکستان کے مختلف شہروں کی پرائیویٹ ہسپتال بشمول جتوئی سٹی کمپلیکس میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

جس سے ہرکارڈ ہولڈر علاج فری, ادویات فری اور ڈسچارج ہونے کے بعد 5 دن کی ادویات فری حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان۔ وزیراعلی پنجاب افضل چوہان ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ۔

عمران بھٹی ایڈمن ۔ خاور خان آئی ٹی انچارج شیڈ پاکستان اور کامران ظفر بھٹی کے مشکورہیں جنہوں نے ہرموقع پرہماری رہنمائی کی اس موقع پرفواد عباس۔ محمد عدنان ڈیٹاانٹری آپریٹر ایاز نیازبھی ساتھ موجود تھے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

حساس اداروں کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گجرات میں سرچ اپریشن، گھرگھرتلاشی،بائیومیٹرک سے 70سے زائد افرادکی تصدیق،ٹانک کے رہائشی 2مشکوک افرادجھنگ سے ایک مشکوک کوحراست میں لے لیا،

نامعلوم مقام پرمنتقل،انہیں رہائش مہیا کرنے والے مالک مکانوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق ،

حساس اداروں نے پولیس تھانہ محمودکوٹ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قصبہ گجرات پارکو کے ارد گرد سرچ اپریشن کیا اورگھرگھر تلاشی کے دوران 70سے زائد افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی،

دوران تصدیق 3مشکوک افراد ٹانک کے رہائشی گل اخترمروت اورعرفان اللہ کنڈی جبکہ جھنگ کے عبدالرحمن سولگی کوزیرحراست میں لے کر انہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ،

جبکہ انہیں رہائش مہیا کرنے والے چوہدری مختیار آرائیں محمدافضل بھٹہ کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔


مظفرگڑھ(علی جان سے) سابق کونسلر ملک اجمل، پر مبینہ تشدد، مونچھیں مونڈ دی گئیں ۔آصف، اللہ ڈتہ ودیگر نے مونچھیں مونڈ دیں ایس ایچ او نے دو گرفتار افراد چھوڑ دیے، ملک اجمل سابق کونسلر ۔تشدد احسن بھٹہ کی ایماء پر کیا گیا، ملک اجمل سابق کونسلر کا الزام، اہل علاقہ کا احتجاج، کاروائی کا مطالبہ ۔
سابق کونسلر پر مخالفین نے مبینہ تشدد کر کے مونچھیں مونڈ دیں ۔روہیلانوالی کے نواحی علاقہ موضع عمر پور جنوبی کے رہائشی محنت کش مزدور سابق جنرل کونسلر ملک محمد اجمل ولد ملک غلام فرید قوم وریا نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ دریائے چناب پار کر کے موضع بیٹ مٹھائی شاہ گیا تو سابق چیرمین عمر پور جنوبی احسن خان بھٹہ کے کارندوں نے آصف کلال، اللہ ڈتہ کلال نے اپنے پانچ نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر نا معلوم مقام پر لے گئے اور وہاں پر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار آلے سے مونچھیں مونڈ دیں اور داڑھی اور بھنویں مونڈنے کی کوشش کی ۔روہیلانوالی پولیس کو 15پر اطلاع دی جو چار گھنٹے پر پہنچی اوردو نا معلوم افراد کو گرفتار کر کے پولیس مجھے بھی تھانہ میں ساٹھ لے آئی ۔


سابق چیرمین احسن خان بھٹہ کی سفارش پر گرفتار ملزمان چھوڑ دیے ۔سابق جنرل کونسلر ملک محمد اجمل اور اہل علاقہ کے سینکڑوں مکینوں جام غلام یسین درگھ، غلام شبیر، محمد عثمان، نصراللہ خان بھٹہ نمبر دار، عبدالکریم، محمد نواب، غلام فرید بھلر، عبدالرحیم سیال، ملک مجاہد، محمد جعفر نے سابق چیرمین محمد احسن خان بھٹہ اور پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی جشن عید میلادالنبی آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ مناےا جائے گا،سبز پرچموں کی بہار،ریلوے روڈ کو دلہن کی طرح سجادےا گیا،شہر بھر میں چراغاں ،مختلف مقامات سے ریلےاں بھی نکالی جائیں گی،سیکےورٹی کے فل پروف انتظامات،تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی جشن عید میلادالنبی آج12 ربیع الاول کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ مناےا جائے گا،شہر بھر میں سبز پرچموں کی بہار ہے جبکہ انجمن محبان رسول ﷺ کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں 11ربیع الاول سے13ربیع الاول تک ریلوے روڈ جی ٹی روڈ کوٹ ادو عظیم الشان چراغاں کا اہتمام کیاگیاہے،

رات کے وقت ریلوے روڈ اور جی ٹی روڈ پر پُر کیف سماں ہے،دور دراز سے لوگ اس منظر کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں اور اپنے دلوں میں عشق رسولﷺ کی شمع کوروشن کررہے ہیں ،کوٹ ادو میں سب سے بڑا جلوس مدرسہ عربےہ شمس العلوم جی ٹی روڈ سے نکالا جائے گا جس میں مختلف مقامات سے نکلنے والے جلوس اس میں شامل ہو جائیں گے جوکہ مدرسہ فیضان مدینہ اختتام پذیر ہوں گے،اس بارے ایس ڈی پی او کوٹ ادو عظمت اللہ خان گورمانی نے بتاےا کہ جلوسوں کی سیکےورٹی کیلئے پولیس ملازمین کی ڈیوٹےاں لگادی گئی ہیں اور سیکےورٹی کے فل پروف انتظامات کر لئے ہیں ،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)جعلی کاسمیٹکس کے خلاف 5 سال قبل ہونے والی قانون سازی بھی کام نہ آسکی،رنگ گورا کرنے والی کریموں میں پارہ سمیت خطرناک کیمیکلز کا استعمال، 15 ہزار سے زائد کاسمیٹکس غیر رجسٹرڈ، جعلی کریموں کے استعمال سے خواتین کی جلد جھلسنے کے واقعات میں اضافہ،کمپنیاں رنگ گورا ،کیل چھائیاں دور،، بالوں کو گرنے سے روکنے، خشکی دور کرنے کے دعوے کرتی ہے مگر نتاءج صفر،حکومتی ادارے خاموش، جعلی کریموں کے استعمال سے جلد پتلی ہو جاتی ہے جوکہ موسمی حالات برداشت نہیں کرتی جس پر جلد خارش کرتی ہے اور خارش سے جلد کو مزید نقصان پہنچتا ہے،جعلی کریموں کے استعمال سے خراب ہونے والی جلد دوبارہ ٹھیک نہیں ہوتی،خواتین کو ایسی کریموں کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہئے،

ماہر امراض جلدڈاکٹر حیات اللہ،اس بارے تفصیل کے مطابق جعلی کاسمیٹکس کے خلاف 4 سال قبل ہونے والی قانون سازی بھی کام نہ آسکی،رنگ گورا کرنے والی کریموں میں پارہ سمیت خطرناک کیمیکلز کا استعمال معمول بن گیا ہے،جسکی وجہ سے جعلی کریموں کے استعمال سے خواتین کی جلد جھلسنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں ،ہر کمپنی رنگ گورا، کیل چھائیاں دور، بالوں کو گرنے سے روکنے، خشکی دور کرنے کے دعوے کرتی ہے مگر نتاءج دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں ،اس وقت مارکیٹ میں 15 ہزار سے زائد میڈیکل سے منسلک ادویات، شیمپو اور کریموں سمیت میک اپ کا سامان فروخت ہو رہا ہے جس میں مرکری پارہ، سٹیرائیڈ سمیت متعدد خطرناک کیمیکل شامل ہیں جنہیں کسی بھی لیبارٹری سے گزارے بغیر مارکیٹ میں لانے کی اجازت ہے،ڈریپ کے رولز 2014ء کے ایس آر او 412 کے تحت گزشتہ 5 سال سے قانون سازی ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 15 ہزار سے زائد کاسمیٹکس پراڈکٹ رجسٹرڈ نہ ہو سکیں اور ڈریپ سمیت دیگر اداروں نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے،افسوس کا مقام ہے کہ تاحال 99 فیصد کاسمیٹکس کو رجسٹرڈ نہیں کیا گیا،اس بارے ماہر امراض جلد ڈاکٹر حیات اللہ دوتانی کا کہنا ہے کہ کہ رنگ گورا کرنے والی تقریباً تمام کریموں میں مرکزی پارہ استعمال کیا جاتا ہے جن کے استعمال سے جلد پتلی ہو جاتی ہے جوکہ موسمی حالات برداشت نہیں کرتی جس پر جلد خارش کرتی ہے اور خارش سے جلدکو مزید نقصان پہنچتا ہے اور حساس صورت اختیار کرلیتی ہے جسکی وجہ سے انسان نہ دھوپ برداشت کرسکتا ہے اور نہ ہی آگ کی تپش برداشت کر سکتاہے،ان کا کہنا تھا کہ جلد پتلی ہونے سے جلد پر رنگ آنے شروع ہو جاتے ہیں اور جلد وقت سے پہلے بڑھاپے کی شکل اختیار کرلیتی ہے، ان کے مسلسل استعمال سے کینسر کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے،جعلی کریموں کے استعمال سے خواتین کی جلد جھلسنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں ،

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کریموں کے استعمال سے خراب ہونے والی جلد دوبارہ ٹھیک نہیں ہوتی، خواتین کو ایسی کریموں کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہئے،انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں کاسمیٹکس کمپنیوں کو باقاعدہ ریگولیٹ کیا جاتا ہے یہاں بھی قوانین سخت ہونے چاہیں


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عملی اقدامات کرنا ہونگے مقرر کردہ قیمتوں سے زائد منافع حاصل کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے جائیں ، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے دائرہ اختیار کو بڑھا دیا ہے اب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موقع پر ہی سزا بھی سنا سکتے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے دکاندار کو سیدھا جیل بھیج سکتے ہیں ، انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں مجسٹریٹس کی تعداد بھی بڑھادی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ مصنوعی اور خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے غریب طبقہ پریشان ہے ،انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کا مقصد غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے، دکاندار معاشرے کے غریب لوگوں کو ریلیف دینے کےلئے اشیاء خوردونوش پرکم سے کم منافع رکھیں تاکہ غریب لوگ اس سے زیادہ مستفید ہوسکیں ،

انہوں نے تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ سبزی منڈی کا معائنہ کریں اور سبزی اور پھلوں کی قیمتوں کی پڑتال کریں ، انہوں نے دکانداروں کو بھی ہدایت کی کہ مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق صارفین کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے بتایا کہ اگر کسی صارف کو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے سلسلے میں شکایت ہو تو حکومت پنجاب کی ہیلپ لائن نمبر 0800-02345پر اپنی شکایت درج کراسکتا ہے جس پر فوری کاروائی کی جائے گی اس کے علاوہ قیمت پنجاب ایپ سے اشیاء خوردونوش کی قیمت بھی معلوم کی جاسکتی ہے، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران ، متعلقہ محکموں کے افسران ، انجمن تاجران کے نمائندگان، کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور صارف نمائندگان نے شرکت کی ، اجلاس میں کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی مشاورت سے اشیاء خوردو نوش کی قیمتو ں کا تعین بھی کیا گیا جس کا نوٹیفیکشن ڈپٹی کمشنر جاری کریں گے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے مظفرگڑھ پولیس کا سرکل افسران کی سربراہی میں ضلع بھر میں فلیگ مارچ،کوٹ ادو میں فلیگ مارچ کی قیادت ایس ڈی پی او عاشق حسین خان کھوسہ نے کی، اس بارے تفصیل کے مطابق کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب، ربیع الاوّل کا مبارک آمد مظفرگڑھ پولیس مظفرگڑھ کے تمام شہریوں کی مذہب اور فرقہ جات سے بالا تر ہو کر جان، مال، عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے پر عزم، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر تمام مذاہب اور فرقوں سے تعلق رکھنے والے تمام شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانے کیلئے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیئے جا رہے ہیں

علی پور فلیگ مارچ کی قیادت ڈی ایس پی علی پور چوہدری آصف رشید، جتوئی فلیگ مارچ کی قیادت ایس ڈی پی او جتوئی ملازم حسین خان، مظفرگڑھ فلیگ مارچ کی قیادت ایس ڈی پی او سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی اور کوٹ ادو فلیگ مارچ کی قیادت ایس ڈی پی او عاشق حسین خان کھوسہ نے کی، فلیگ مارچ جس میں شریف شہریوں کو تحفظ کا احساس ٹھیک اسی طرح شر پسند عناصر کیلئے شرپسندی کو کچل دینے کا پیغام ہے، شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ڈی پی او مظفرگڑھ کا اس بارے مزید کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت تمام شہری مذہب، ذات، پات سے ہٹ کر ایک برابر کی حیثیت رکھتے ہیں ، ہر پاکستانی شہری کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور قانون ہر شہری کو اس کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اور مظفرگڑھ پولیس تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائیگی


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پل 88پرمسلح اوباش گروہ کا مرغی فروش کی دکان پردھاوا، دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر وحشیانہ تشدد، ہنٹروں کا آزادانہ استعمال، چھڑانے کے لئے آنے والے دوست پرخنجروں سے حملہ، نزدیکی دکانداروں اور راہگیروں کے آنے پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار،پولیس کوٹ ادونے گروہ کے سرغنہ سمیت تمام ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادوکے علاقہ پل88پرشادیخان منڈا کے رہائشی جہانگیربدرچانڈیہ نے مرغی اورسبزی کی دکان بنائی ہوئی تھی کہ گزشتہ روزاس کی دکان پراوباش گروہ کا سرغنہ ارشدجٹ اپنے ساتھیوں طارق ،عرفان آرائیں ،بھولا گرمانی6نامعلوم کے ہمراہ مسلح پسٹل ہنٹروخنجرپنجے آگئے اورآتے ہی دکاندارجہانگیربدرکی آنکھوں میں مرچیں ڈال کراس پر وحشیانہ تشددکیا ،ہنٹر سنگلی کے وارسے شدیدمضروب کردیا،دکان پربیٹے جہانگیربدرکے دوست محمدکاشف کلو نے چھڑانے کی کوشش کی توملزمان نے کاشف کو بھی پکڑ لیا اور پنجوں اور سنگلی کے وار اسے بھی لہو لہان کردیا،نزدیکی دوکانداروں اور راہگیروں کے آنے پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکلوں پرفرارہوگئے، دونوں شدیدزخمیوں کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادوداخل کرادیا گیا ہے،پولیس کوٹ ادونے مضروب جہانگیربدرکے مدعیت میں مقدمہ نمبر716;47;19زیردفعہ 506درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

About The Author