نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کون بنے گا ایمرا کا رپورٹنگ کا سلطان فیصلہ جمعہ 15 نومبر کو؟

پریس کلب اور ایمرا کی مشترکہ کاوشوں سے سالہا سال سے صحافی کالونی میں بند سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام تیزی سے جاری , درجنوں لائٹس پہلے روز بحال کر دی گئیں۔

لاہور (علی جان )
ایمرا کی جانب سے ممبران کی پروفیشنل مہارت کے لیے صحت مندانہ مقابلہ رپورٹنگ کا سلطان کا عمل مکمل . ججز کے فیصلے کی روشنی میں اس سال.کے سلطان کا فیصلہ جمعہ 15 نومبر شام 4 بجے بمقام لاہور پریس کلب . مقابلے میں بھرپور طرہقے سے ممبران نے حصہ لے کر اسے جس طرح سراہا اس پر صدر ایمرا شوکت علی سمیت ایمرا باڈی مشکور ہے. مقابلے کے نتائج کا اعلان سینئر صحافیوں پر مشتمل جیوری منعقدہ تقریب میں کرے گی . تقریب میں سینئر صحافی موجودہ حالات اور صحافت کو درپیش چیلنجز پر خصوصی لیکچر بھی دیں گے جو مستقبل میں ممبران کے لیے ممد.و معاون ثابت ہو گا . ممبران سے درخواست ہےکہ.وہ.تقریب میں بھرپور شرکت کر کے نہ صرف جیتنے والے دوستوں کی حوصلہ افزائی کریں بلکہ سینئر صحافیوں کے تجربات سے خود بھی استفادہ حاصل کریں


لاہور(علی جان سے)
پریس کلب اور ایمرا کی مشترکہ کاوشوں سے سالہا سال سے صحافی کالونی میں بند سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام تیزی سے جاری , درجنوں لائٹس پہلے روز بحال کر دی گئیں۔

صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی ہدایت پر صدر ایمرا شوکت علی اور ایمرا باڈی نے صحافی کالونی میں سالہا سال سے خراب سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کروانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے . صحافی کالونی میں عرصہ دراز سے بے شمار سٹریٹ لائٹس بند ہڑی تھیں جن کی وجہ سے رہائشی شدید مشکلات کا شکار رہے . صدر پریس کلب ارشد انصاری اور صدر ایمرا شوکت علی نے اس معاملے پر سنجیدگی سے کوششیں کیں جن کی وجہ سے آج سے سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا یے اور درجنوں کی تعداد میں لائٹیں ٹھیک کر دی گئیں جبکہ اگلے دو روز میں تمام لائٹیں بحال کر دی جائیں گی . صحافی کالونی کے رہائشیوں نے صدر پریس کلب ارشد انصاری اور صدر ایمرا شوکت علی کی کالونی کے لیے کاوشوں پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید ظایر کی کہ مستقبل میں خدمت کا ہہ سلسلہ جاری رہے گا


لاہور(علی جان سے)
کون ہوگا کنگ آف ایمرا2019۔2020- اورکون جیتے گا بیسٹ سٹوڈنٹس کے گولڈ میڈلز؟ تفصیل کے مطابق
ایمرا نے پروقار تقریب کا اہتمام کررہاہے اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات میاں اسلم اقبال اور وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری
اعظم چودھری سابق صدر لاہور پریس کلب ، سیکرٹری پی ایف یو جے رانا محمد عظیم  ، صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ ، چودھری سرور  اور وائس چئیرمین اپینک سید نعیم مصطفے ہونگے۔

ایمرا باڈی نے 10 نومبر بروز اتوار کو رات 8 بجے بہترین رپورٹ ، پیکیج ، اور بریکنگ نیوز دینے والے کنگ آف ایمرا رپورٹرز اور ایمرا ممبران کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں بہترین نمبر لینے والے بچوں کے اعزاز میں ایمرا سنٹر میں ایک تقریب رکھی ہے جس میں بہترین پیکیج کا پہلا انعام پانے والے کو ملے گا 25 ہزار روپے کیش اور ایمرا کا سرٹیفیکیٹ ، دوسرا انعام پانے والے کو ملے گا 15 ہزار روپے ایمرا کا سرٹیفیکیٹ ، تیسرا انعام جیتنے والوں کو ملے گا 5 ہزار روپے اور ایمرا کا سرٹیفیکیٹ جبکہ مقابلے میں حصہ لینے والے دیگر ایمرا ممبران کو سرٹیفیکیٹس اور کیش انعامات سے نوازا جائے گا اس تقریب میں ایمرا ممبران کے میٹرک میں بہترین پوزیشن اور اچھے نمبر لینے والے بچوں کو بھی کیش انعامات اور ایمرا کے گولڈ میڈلز دئیے جائے گے ایمرا باڈی کی سینئرز کی کمیٹی جس میں احمد ولید صاحب بیورو چیف سماء نیوز ، ہمایوں سلیم کنٹرولہ نیوز لاہور رنگ اینڈ نیو نیوز چینل ، کرم الہی گوندل صاحب اب تک کے بیورو چیف ، فیاض احمد وڑائچ پی ٹی وی کے بیورو چیف ، الیاس چودھری ایکسپریس کے بیورو چیف ، شیراز حسنات ہم نیوز کے بیورو چیف شامل ہیں ان کو ان کی صحافتی خدمات پر شیلڈز پیش کی جائے گی جبکہ ایمرا باڈی کی جانب سے جن دوستوں نے ان دونوں پروگرامز کا انعقاد کیا ہے اس کیمٹی کی سربراہی کی ہے ان میں سیکرٹری ایمرا سلیم احمد شیخ صاحب آج نیوز اور جس میں ان کے ساتھ ، نسیم نیازی صاحب ، روبہ عروج صاحبہ نیو نیوز چینل ، آصف خاور صاحب دن نیوز، شکیل ملک صاحب ، کے ٹی این ٹی وی شامل ہیں جبکہ ایجوکیشن کمیٹی میں سربراہی یوسف رضا عباسی صاحب نے کی ہے اور ان کے ساتھ ، عامر سہیل صاحب ، ام فروا صاحبہ ، محسن بلال صاحب ، حسن حفیظ صاحب ، دانیال صاحب شامل ہیں ان کو بھی ایمرا باڈی کیا جانب سے شیلڈز پیش کی جائیں گی۔

About The Author