دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے، اور تجزیے

روجھان

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری کے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سردار مزاری کے حلقے کے مسائل کے حل کے لئے گزشتہ رات چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر چوہدری طاہر محمود صاحب اپنے ٹیم کے ہمراہ ملتان سے راجن پور پہنچ گئے ۔

اس سلسلے میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کے بھائی سردار دوست علی مزاری سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں سابق تحصیل ناظم اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے.

اس موقع پر سردار دوست علی خان مزاری نے حلقہ این.اے 195 کے جملہ درپیش واپڈا مسائل سے آگاہ کیا ۔

جن میں روجھان ٹاؤن فیڈر کے کام کا آغاز روجھان شہر میں بوسیدہ بجلی پولز اور تاروں کی تبدیلی پہلے سے منظور شدہ 134 نئے بستیوں میں بجلی کے کام کا آغاز حلقہ این.اے 195 کے دریائے سندھ کے پار کے علاقے سونمیانی,بنگلہ اچھا,کچہ میانوالی نمبر 1,کچہ چوہان اور سبزانی میں ایل.ٹی پروپوزلز کی منظوری ،

کوٹ مٹھن شریف میں نئے گرڈ سٹیشن کی منظوری واپڈا سب آفس سے واپڈا سب ڈویژن روجھان کی منظوری واپڈا روجھان کے دفتر کے لئے نئے بلڈنگ کی تعمیر واپڈا روجھان کے لئے نئی گاڑی کی منظوری اور حلقہ این.اے 195 کے تمام علاقوں کے ایل.ٹی پروپوزلز اور نئے ٹرانسفارمرز کی منظوری,

منظور شدہ ایل.ٹی پرپوزلز کا سامان کی فراہمی منظور شدہ آگمنٹیشنز کے سامان اور ٹرانسفارمرز کی فوری فراہمی شامل تھے.

اس موقع پر تمام مسائل کے فوری حل کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے یقین دہانی کرواتے ہوئے موقع پر احکامات دیئے جس میں 10 دن کے اندر روجھان فیڈر کے کام کا آغاز اور روجھان سب ڈویژن اور اس کی گاڑی اور نئے بستیوں کے کام کا آغاز ایک ماہ کے اندر اندر کرنے کے احکامات دیئے ۔

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر میپکو رانا محمد ایوب سے ایک ماہ کے اندر کوٹ مٹھن شریف کے گریڈ اسٹیشن کی سرکاری اراضی پر مکمل اسٹیمیٹ اور روجھان سب ڈویژن اور اس کی گاڑی اور نئی بستیوں کے کام کا باقاعدہ آغاز ایک ماہ میں مکمل کرنے کا احکامات دیئے ۔

یہ باتیں رکن قومی اسمبلی کے نمائندہ خصوصی برائے واپڈا عبدالمجید مزاری نے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے بتائیں۔


چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راجن پور نے تمام عارضی ایڈجسٹمنٹ آرڈر کینسل کر دئیے۔ٹیچرز کو اپنی مستقل پوسٹنگ پر فوری حاضر ہونے کے احکامات نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جبکہ تمام متعلقہ افسران کو آگاہ کر دیا گیا۔کل ہم نے بنگلہ ہدیات کے پرائمری سکول کی ہیڈ مسٹرس کو خلاف ضابطہ ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے راجن پور چینج کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔


روجھان:
روجھان کے نواحی علاقہ عمرکوٹ میں گراں فروشوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے کریک ڈاؤن کیا اور متعدد گراں فروش دوکان داروں کو موقع پر جرمانے کیئے،

روجھان کے نواحی علاقہ عمرکوٹ میں گراں فروشوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کا کریک ڈاؤن ،

عمرکوٹ صدر بازار مین بازار اور عمرکوٹ چوک مارکیٹ کی متعدد گراں فروش دوکانداروں کو اشیائے خوردونوش مارکیٹ کمیٹی کے سرکاری نرخوں سے مہنگے داموں فروخت کرنے پر متعدد دوکانیں پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور اشیائے خوردونوش عوام کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر ان کو موقع پر جرمانے کیئے ۔

اور ان جملہ دوکانداروں کو وارننگ اور ہدایت کی کہ دوکاندار اپنی روش تبدیل کریں اور سرکاری نرخوں پر عوام کو اشیائے خوردونوش کی فروخت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ریٹ لسٹیں بھی آویزاں رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے گراں فروشوں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اور ان کو جیل جانا ہو گا عمرکوٹ کے عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کی اس اقدام کو سراہا۔


روجھان
روجھان نواحی علاقہ تھانہ مزاری گوٹھ میں جرائم کی شرح دوسرے تھانوں کے مقابلے میں جرائم کی شرح نسبتاً بہت ہی کم ہے تھانہ مزاری گوٹھ کے گرد و نواح میں عبدالرحمن بھٹی ایس ایچ او تھانہ گوٹھ مزاری میں جرائم کے خلاف برسرے پیکار ہیں اور بین الصوبائی چیک پوسٹ جو صوبہ پنجاب کی آخری پولیس چیک پوسٹ ہے جس پر پنجاب پولیس کے اہلکار ہمہ وقت چوکنے رہتے ہیں تھانہ گوٹھ مزاری میں اس وقت پولیس ملازمین ایس ایچ او تھانہ گوٹھ مزاری کی قیادت میں چیک پوسٹ پر شب و روز موجود رہتے ہیں پنجاب سے خیبر پختونخواہ سے بے ہنگم ٹریفک کی گزر گاہ ہے جہاں پر مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل بھی ہوتا رہتا ہے سندھ پنجاب کی بین الصوبائی چیک پوسٹ کے انچارج محبوب کھوسہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تھانہ گوٹھ مزاری میں تعینات ایس ایچ او عبدالرحمن بھٹی سے ملاقات ہوئی جب ہم نے ان سے علاقہ میں کرائم اور جرائم پیشہ افراد کے مطالق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں دوسرے تھانوں کی نسبت جرائم کی شرح نہایت ہی کم ہے اور ہم علاقے میں متواتر شب و روز موبائیل گاڑیاں پر مسلح پولیس گشت کرتی ہے جس کی قیادت میں خود کرتا ہوں پوستہ ماہ سے قبل ہم نے بلوچستان سے سمنگلنگ ہونے والی پانچ نان کسٹم گاڑیاں ڈرائیوروں جن کا تعلق چمن بلوچستان سے تھے حراست لیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر کے ان کو چالان کر کے جیل بھیج دیا گیا علاقے میں عوام کی جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا میرے اولین ترجیحات میں شامل ہے سائل کی درخواستوں پر ان کا جائزہ کام میرٹ کی بنیادوں ہوتا ہے میں سفارش کے خلاف ہوں اور علاقے میں امن وامان قائم رکھنا میں اہم ترجیحات میں شامل ہے میرے علاقے کے مقامی عمائدین پولیس سے تعاون کرتے ہیں جس سے علاقے میں جرائم اور کرائم کی شرح بہت کم ہے ہمارا علاقہ گوٹھ مزاری تین صوبوں کے سنگم پر واقع ہے سندھ بلوچستان اور پنجاب کی آخری بین الصوبائی چیک پوسٹ پر چیکنگ کا نظام نہایت ہی ٹھوس ہے آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ پنجاب پولیس کے جوان ہمہ وقت چوکنے رہتے ہیں اور مشکوک گاڑیوں کی تلاشی کا موثر عمل بھی جاری رہتا ہے ایس ایچ او تھانہ گوٹھ مزاری کا کہنا تھا کہ تھانے میں چٹی دلال اور ٹاؤٹ کا داخلہ بند ہے اور ہم اپنے فرائض کو احسن طریقے سے بخوبی اپنی ٹیم کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں عمائدین علاقہ سردار علی نواز کھیڑد مزاری، شکھل مزاری، وڈیرہ غلام حسین عیسیانی مزاری، حسین بخش خان لاشاری پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور علاقہ میں امن وامان اور قانون کی رٹ بحال ہے ،


راجن پور :

راجن پور09 نومبر2019 ( ) ڈپٹی کمشنر محمدافضل ناصر خان کا میونسپل کمیٹی راجن پور کا اچانک دورہ ۔

دورہ کے دوران انہوں نے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے ویثرن” کلین اینڈ گرین پنجاب“ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔

صفائی کرنے والا عملہ پیلے رنگ کے یونیفارم میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کے جلوس کے راستوں کی صفائی اور چھڑکاﺅ کو بہتر انداز میں مکمل کیا جائے۔

اس حوالے سے کسی قسم کی سستی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری عمارتوں پر بھی چراغاں کیا جائے۔


راجن پور ;

09نومبر2019( )حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع راجن پور کے دکاندار مقرر کردہ نرخ نامہ آویزاں کریں ۔

گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ کے مطابق اشیاءخوردونوش فروخت کی جائیں۔ عوام کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور محمدافضل ناصر خان نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو روف احمد، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور مراد حسین، اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان، اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران، انجمن تاجران اور دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ زیادہ منافع خور اور ذخیرہ اندوز کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ مصنوعی قلت اور مہنگائی کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایت کی ہے

کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران اور انجمن تاجران کی ایک کمیٹی بنائی جا رہی ہے جو دکانداروں کے روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ بورڈ چیک کریں گے۔ ہر دکاندار کے پاس ریٹ لسٹ بورڈ موجود ہونا چاہئے۔ جو بھی مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ رقم وصول کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


راجن پور:

09نومبر2019( )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ راجن پور ڈاکٹر حسن شاہ نے کہا ہے کہ 14اور 15نومبر 2019کو” ہارس اینڈ کیٹل شو “ فاضل پور میںبھر پور انداز میں منعقد کیاجا رہا ہے ۔

جس میں علاقائی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ راجن پور ڈاکٹر کامران بخاری نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق 14نومبر کو گائے ،بھینس،بھیڑ،بکری اور دیگر جانوروں کے مقابلہ جات منعقد کئے جائیں گے جبکہ 15نومبر کوگھڑ دوڑ ہو گی اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔


وزیراعظم پاکستان کی زرعی ایمرجنسی پلان کے تحت تحصیل روجھان میں گندم کا بیج کاشتکاروں میں تقسیم کیا گیا۔ جس کی سبسڈی بذریعہ ووچر کاشتکاروں کو مہیا کی جائے گی۔

گندم کے بیج کی تقسیم کے سلسلہ میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی دوست علی مزاری تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائرےکٹر زراعت (توسےع)راجن پور اقر ار حسین نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت ضلع بھر میں کاشتکاروں کو رعایتی قیمت پر گندم کا بیج مہیا کیا جا رہا ہے۔

جبکہ اس پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو زرعی آلات رعایتی قیمت پر دیے جائےں گے۔ اور امسال گندم کا پیداواری مقابلہ بھی ہوگا اور اچھی پیداوار لینے والے کاشتکاروں کو انعامات دیے جائیں گے۔

اس لئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ گندم کی کاشت کے لئے گندم کی ترقی دادہ اقسام کاشت کریں اور متوازن کھادوں کا استعمال کریں۔محمد عثمان غنی اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے کہا کہ گندم کے بیج کی فراہمی شفاف طریقہ سے "© پہلے آﺅ پہلے پاﺅ "کی بنیاد پر فراہم کیا جا رہا ہے۔

مہمان خصوصی دوست علی مزاری نے کہا کہ موجودہ حکومت کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیئے اقدامات کر رہی ہے اور کاشتکاروں کو کھاد و بیج پر بذریعہ ووچر نقدسبسڈی مہیا کی جارہی ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائرےکٹر زراعت (توسےع) چوہدری فلک شیر، زراعت آفیسر شاہ نواز اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔


روجھان
عمرکوٹ میں گراں فروشوں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر روجھان کا کریک ڈاؤن جرمانے ۔


روجھان
کلمہ چوک نزد راجن پور روڈ پر ڈہوانی قبیلے میں لڑائی لاٹھیوں کا استعمال متعدد افراد زخمی پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا گیا،

روجھان کلمہ چوک راجن پور روڈ پرانا ذائقہ ریسٹورنٹ کے قریب ڈہوانی قبیلے میں لڑائی لاٹھیوں کا آذادانہ استعمال ,

پولیس موقع پر پہنچ کر گئی متعدد افراد زخمی زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان منتقل کیا گیا ,

لڑائی رشتہ کے تنازعہ میں ہوئی دونوں قبیلے کا تعلق ایک ہی قوم ڈہوانی قبیلے سے ہے پولیس نے کارروائی شروع کر دی.

About The Author