پشاور میں 33 ویں نیشنل گیمز کا میلہ کل سے سج رہاہے ۔ اسپورٹس میلہ سجنے سے پہلے آج فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام کیا گیا، جہاں ایس ایس جی کے پیراٹروپرز نے فری فال جمپ سے سماں باندھ دیا ۔
یہ 33 ویں نیشنل گیمز کا بگل بج گیا۔ہے جو اس بات کا ثبوت بن گیا کہ پاکستان میں امن لوٹ آیا ہے۔ پشاور میں افتتاحی تقریب سے قبل فل ڈریس ریہرسل کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
سات سال بعد ہونے والی نیشنل گیمز کی تقریب میں آسمان پر ایس ایس جی کے کمانڈوز پیراشوٹ کے سات نمودار ہوئے تو ہر طرف اللہ اکبر کے نعرے بلند ہوئے۔
تقریب میں اسکواش کے لیجنڈ کھلاڑی جان شیر خان نے گیمز کی ٹارچ ریسیو کرکے گیمز کی مشعل کو روشن کیا ۔
نیشنل گیمز میں شرک کرنے والی تمام ٹیمز کے کتنے پہلے بار خواتین کھلاڑی لیکر اگے بڑھیں جبکہ سکولز کے ننھے بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔
خیبرپختونخوا کے سینئیر صوبائی وزیر عاطف خان کی نیشنل گیمز کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ نیشنل گیمز کے انتظامات کا جائزہ لے لیا ہے،ہمارے لیے موقع ہے صوبے کا ملکی اور بین الاقومی ممالک کو اچھا تصور پیش کرسکیں۔
عاطف خان نے کہا کہ دنیا کو دیکھانا چاہتے ہیں کہ ہمارے لوگ آگے بڑھنا چاہتے ہیں،22 کروڑ کے ملک میں بدقسمتی سے ہم اولمپیکس میں میڈل نہیں جیت پاتے۔
وزیر کھیل کے پی کا کہنا تھا کہ ایتھلیٹس کو صوبائی بجٹ سے مراعات اور وظیفے دیں گے ، صوبے میں ساڑھے پانچ ارب روپے کی لاگت سے ایک ہزار میدان تیار کررہے ہیں۔
عاطف خان نے کہا کہ گیمز میں میڈل جیتنے والی کھلاڑیوں کو ساتھ انعامی رقم بھی دی جائے گی ،کل 12 ربیع الاول کے ایک سوال کے جواب میں حوالے سے انٹریشنل سیرت کانفرنس منعقد ہورہی ہے اس لئے وزیراعظم افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔
اے وی پڑھو
چاول کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی،فی کلو چاول40 سے 50روپے سستے
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا