پاکستان اسکواش فیڈریشن اگلے 2 ماہ میں 2 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گی، ورلڈ اسکواش فیڈریشن کانفرنس اور سالانہ جنرل اجلاس کیپ ٹاؤن میں ہوا جس میں یہ فیصلے کئے گئے ۔
پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائر وائس مارشل عامر مسعود نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اجلاس کی صدارت ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر یاک فونٹین نے کی۔
سی ای او پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن ایلکس گف نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی سطح پر اسکواش کے فروغ کے امور زیر غور آئے۔
ائر وائس مارشل عامر مسعود نے سی ای او پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن سے ملاقات کی جس کے بعدپروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹس کیلئے سیکیورٹی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا۔
اس ضمن میں پہلا ٹورنامنٹ دسمبر 2019میں اسلام آباد میں منعقد ہو گا جبکہ دوسرا ٹورنامنٹ جنوری 2020میں کراچی میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گی ۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی