جون 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں  نمایاں کمی، وزارت داخلہ کی رپورٹ سامنے آگئی

وزارت داخلہ کی طرف سے پیش کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق 2019 میں دہشت گردی کے واقعات گزشتہ چودہ سال میں کم ترین  رہے۔

اسلام آباد: پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ نائن الیون کے بعد ملک  میں ہونے والے دہشت گرد حملوں اور نقصانات کی مکمل تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش  کردی  گئیں۔

وزارت داخلہ کی طرف سے پیش کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق 2019 میں دہشت گردی کے واقعات گزشتہ چودہ سال میں کم ترین  رہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویز میں بتایا گیاہے کہ نائن الیون کے بعد ملک میں 19 ہزار سے زائد دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 19 ہزار ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات2010میں ہوئے جن کی تعداد 2 ہزار سے زائد تھی۔ سال2008میں  سب سے زیادہ 2789 ہلاکتیں ہوئیں۔

وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 197 دہشت گردانہ واقعات میں 166 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

%d bloggers like this: