مئی 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم کی مذاکراتی کمیٹی کو اپوزیشن سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ اور بابر اعوان بھی شریک ہوئے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو اپوزیشن سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ اور بابر اعوان بھی شریک ہوئے۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے  نے وزیراعظم کو اس ضمن میں حکومتی حکمت عملی اور انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم کو بتایا کہ احتجاج جمہوری حق ہے حکومت کو اس سے خطرہ نہیں ہے، خطرہ ہوتا تو دھرنے والوں کو اسلام آباد نہ آنے دیا جاتا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو اپوزیشن سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی ہے، سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں۔

%d bloggers like this: