دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل میں مالی بے ضابطگیوں کے مزید شواہد ایف آئی اے کو موصول

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل ون اور ٹو کے 145.14ملین فنڈز غیر قانونی طور پر بیرون ملک کسی تیسرے فریق کے اکاؤنٹ میں رکھوائے گئے۔

لاہور:پی ایس ایل سیزن ون اور ٹو میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں سے متعلق مزید شوائد ایف آئی اے کوموصول ہوگئے ،،، اسپیشل آڈٹ رپورٹ 18-2017 اور کچھ ویڈیو کلپ ایف آئی اے کو جمع کروائی گئی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں بدعنوانی سے متعلق مزید شوائد پی ٹی آئی کارکن جاوید بدر کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں کرپشن کے سارے راز افشا کیے ہیں ۔

درخواست گزار نے شواہد ملنے کے بعد تفتیشی کاروائی کو تیز کرنے کے علاوہ اربوں روپے لوٹنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ آڈیٹر جنرل کی اسپیشل رپورٹ میں پی سی بی کو بدعنوانی کے نتیجے میں 248.615ملین روپے کا نقصان کا انکشاف ہوا تھا ۔

فرنچائزز کو زرتلافی کی مد میں 54.49 ملین روپے کی رقم ادا کی گئی ،ٹیموں سے 32.05 ملین روپے کے واجبات بھی وصول نہیں کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل ون اور ٹو کے 145.14ملین فنڈز غیر قانونی طور پر بیرون ملک کسی تیسرے فریق کے اکاؤنٹ میں رکھوائے گئے۔

About The Author