دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے درخواست جمع کرادی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرائی ہے ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی علاج کے لیے بیرون ملک روانگی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرائی ہے ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دو روز قبل سروسز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ جاتی امرا منتقل ہو گئے تھے، جاتی امرا میں نواز شریف کے علاج کے لیے طبی سہولیات سے آراستہ خصوصی کمرہ بھی تیار کیا گیا ہے۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ میاں صاحب کی طبیعت پہلے سے زیادہ خراب ہے اور انہیں دنیا میں جہاں بھی ممکن ہو علاج کے لیے جانا چاہیے۔

اب نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے ک لیے درخواست شہباز شریف کی وزارت داخلہ میں جمع کرائی جس میں نواز شریف کی بیماری اور بیرون ملک علاج کا ذکر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز شریف کی درخواست وزارت داخلہ میں موصول ہو گئی ہے اور وزارت داخلہ حکام درخواست کا قانونی پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ نواز شریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جب کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج ناگزیر قرار دیا تو راستہ نکل سکتا ہے۔

About The Author