دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج کے لیے فی الفور باہر بھیجنا چاہیے، مریم نواز

انہوں نے یہ بات آج چوہدری شوگر ملز کیس کے حوالے سے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کی ۔

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج کے لیے فی الفور باہر بھیجنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات آج چوہدری شوگر ملز کیس کے حوالے سے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کی ۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، میں بہت مشکل سے انہیں چھوڑ کر عدالت میں پیش ہوئی ہوں۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں جانے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’ میری پوری توجہ نواز شریف کی صحت پر ہے، سیاست کے لیے ابھی پوری زندگی پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ وقت اپنے والد کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں، سیاست ساری زندگی چلتی رہے گی والدین دوبارہ نہیں ملتے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں اپنی والدہ کو ایک سال پہلے کھو چکی ہوں، میں میاں صاحت کو ملازموں اور نرسوں پر نہیں چھوڑتی اور چوبیس گھنٹے ان کے ساتھ رہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میاں صاحب کی بڑی فکر ہوتی ہے، ان کا جہاں پر بھی علاج معالجہ ہوسکتا ہے انہیں وہاں جانا چاہیے، سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل بورڈ نے پاکستان میں علاج معالجے کی جو سہولیات میسر تھیں فراہم کردی، اب انہیں کسی اسپشلائزڈ ڈائیگنوسٹک سنٹر جانا چاہیے جہاں ان کی بیماری کی تشخیص ہوسکے۔

About The Author