ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ ڈیرہ نے کامیابیوں کے نئے جھنڈے گاڑھ دیئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ ڈیرہ کی انتہائی شاندار کارکردگی،کامیابیوں کے نئے جھنڈے گاڑھ دیئے ،42 پوائنٹس کے ٹارگٹ پر314.8 ریکارڈپوائنٹس حاصل کرڈالے ، صارفین اور وکلاءکا زبردست الفاظ میں خراج تحسین ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اسماعیل خان محمد یونس خان کی سربراہی میں قائم ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ کے جج محمد سعید امجد نے ماہ اکتوبر کے دوران 42 پوائٹسکے ٹارگٹ کی بجائے 314.8 پوائنٹس حاصل کرکے ایک بار پھر نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے ۔۔ماہ اکتوبر کے دوران صرف 24 دفتری ا یام میں مجموعی طور پر195 مقدمات میں سے 126 دیوانیاپیلوں کا فیصلہ سنادیاگیا ۔ان دیوانی اپیلوں ،فیملی اپیلیں ،درخواست نگرانی اور رینٹ کے مقدمات شامل ہیں۔چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پرڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان کی نگرانی میں ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ قائم کی گئی جہاں پر ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید امجد اپنی انتہائی شاندارکارکردگی کی بنیاد پر کامیابیوں کے نئے جھنڈے گاڑھ دیئےہیں۔ انہوںنے ماہ اکتوبر کے دوران ملنے والے 42 پوائنٹس کے ٹارگٹ سے کہیں زیادہ 314.8 پوائنٹس سکور کرکے منفرد اعزاز حاصل کرلیا جو کہ ڈیرہ جوڈیشری کی تاریخ کا اب تک کا انتہائیشاندار اور منفرد ریکارڈ ہے ۔ ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ ڈیرہ میں 195 مقدمات میں سے126 مقدمات کافیصلہ سنایاگیا جن میں42 مقابلہ فیصلے شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پرانے سول (دیوانی مقدمات)کے پورے پاکستان میں ہر ضلع کی سطح پر ایک سول ماڈل اپیلٹ کورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاتھا جس کا مقصد عدالتوں میںپڑے پرانے سول مقدمات کے بوجھ کو کم کرنا اور سائلین کو فوری اور سہل انصاف کی فراہمی تھا تاکہ عدلیہ کو التواءکیسز سے نجات حاصل ہوسکے ڈسٹرکٹ بارڈیرہ کے وکلاءاور سائلین نے پرانے زیر التواءسول مقدمات کو انتہائی قلیل مدت کے اندر جلد نمٹانے پر سول ماڈل اپیلٹکورٹ جج محمد سعید امجد کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور انہیںزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سبزیوں کی قیمتوں اضافہ برقرار ،شہری پریشان ہوگئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ ڈیرہ کے حکام کی نااہلی اور عدم دلچسپی ، سبزیوں کی قیمتوں اضافہ برقرار ،شہری پریشان ہوگئے ، آلو‘ ٹماٹر‘ پیاز اور سبز مرچ خریدنا بھی مشکل ، ڈیرہ اسماعیل خان میں مہنگائی کی بدترین لہر برقرار ہے جس میں سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے آلو‘ ٹماٹر‘ پیاز اور سبز مرچ خریدنانہایت مشکل ہو گیا ہے ، مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامی افسران کی عدم دلچسپی‘ ضلعی افسران اور محکمہ خوراک کے اہلکار دفتروں تک محدود ہیں ،شہریوں نے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں پٹرول‘ چینی اور ڈالر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں وہیں پر اب سبزیاں خریدنا بھی عوام کے بس نہیں رہی ،غریب کے لئے اب سبزی بھی اس کی پہنچ سے باہر ہونے لگی ہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میں اس وقت سبزی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے بازار میں اس وقت ٹماٹر 130 روپے کلو‘ پیاز 80 روپے کلو‘ آلو 70 روپے کلو‘ شلجم 50 روپے کلو‘ گوبھی کا درمیانہ پھول 80 روپے‘ کدو 60 روپے کلو‘ کچالو 100 روپے کلو‘ توری 80 روپے کلو‘ سبز مارچ 60 روپے پاو‘ شملہ مرچ 140 روپے کلو‘ کریلے 120 روپے کلو‘ لہسن 280 روپے کلو‘ ادرک 450 روپے کلو‘ مولی 40 روپے کلو‘ ٹینڈا 80 روپے کلو‘ کھیرا 70 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں مگر کوئی عوام کا پرسان حال نہیں۔
گاڑیوں پر غیر قانونی پریشر ہارن لگانے کے رجحان میں اضافہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گاڑی مالکان نے پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں پر غیر قانونی پریشر ہارن لگا لئے ،سکولوں و کالجوں کے بچوں کو گھروں سے لے جانے اور واپس لانے والے گاڑی مالکان نے پک
اینڈ ڈراپ والی گاڑیوں پر غیر قانونی پریشر ہارن لگا لئے ہیں ۔ نوجوان نسل سے تعلق رکھنے والے ڈرائیورز کا اس شوق میں دن بد ن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی وجہ سے اندرون شہر کے گلی،محلوں میں ہر
طرف علی الصبح گاڑیوں کے پریشر ہارن کی وجہ سے شور شرابہ پیدا ہو جاتا ہے، سکولوں، مسجدوں، ہسپتالوں اور بازاروں کے پاس سے گزرتے ہوئے پک اینڈ ڈراپ کرنے والے ڈرائیورز جب یہ ہارن بجاتے
ہیں توگھروں میں تلاوت قرآن پاک اورمسجدوں میں عبادت میں مصروف نمازی اور سڑکوں پر واک کے لئے پیدل چلنے والے بزرگوں، بچوں، اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص کر گھروں
میں موجود مریض بھی پریشر ہارن کی وجہ سے شدید اذیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں سب سے بڑھ کر ماحول میں شور کی وجہ سے ذہنی امراض، عوام میں چڑ چڑا پن اور طبیعت میں ہیجان کی کیفیت پیدا ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں غصہ کرنے اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ڈی پی او ڈیرہ کو چاہیے کہ شہر کے گلی کوچوں میں بلاوجہ ہارن بجانے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ شہری آرام کے اوقات میں پرسکون زندگی گزار سکیں ۔
کوڑے کرکٹ کو آگ لگانا قانوناً جرم اور اخلاقی پستی کا مظہر ہے ۔ملک فاروق اعظم ایڈوکیٹ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر کے معروف قانون دان ملک فاروق اعظم ایڈوکیٹ نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوڑے کرکٹ کو آگ لگانا قانوناً جرم بھی ہے اور اخلاقی پستی کا مظہر بھی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگا کر ماحول میں آلودگی پیدا کرنیوالوں کیخلاف محکمہ ماحولیات سخت کارروائی کرے، میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکر کوڑا کرکٹ کو آگ لگا کر ماحولیاتی آلودگی کو فروغ دے رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ شہر کے علاقہ سمیت گردونواح کے علاقوںسمیت دریا سندھ کے کنارے سینٹری ورکر گندگی کوڑے کے ڈھیر آبادیوں سے باہر منتقل کرنے کی بجائے ڈھیروں پر ہی آگ لگا دیتے ہیں جس سے نہ صرف ما حولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے بلکہ سانس و آشوب چشم کے موذی امراض بھی جنم لے رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی اس طرف توجہ نہ ہونے کی وجہ سے ماحول میں زبردست آلودگی پیدا ہورہی ہے، اس کی بڑی وجہ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ ہے جو بروقت ان علاقوں سے کوڑا کرکٹ نہیں اٹھاتے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ جس طرح ڈینگی مہم کی طرح سیمینار و آگاہی مہم چلائی جاتی تواسی طرح کوڑا کرکٹ کو پھیلانے اور آگ لگانے کے باعث پھیلنے والی ماحولیاتی آلودگی کے بارے بھی آگاہی مہم چلائی جائے جس سے لاشعور افراد کو اس کے متعلق ان میں شعور لایا جائے جو اکثر گلی محلوں، میدانوں، سڑکوں کے ساتھ، تعلیمی اداروں کی دیواروں کیساتھ کوڑے کرکٹ کو آگ لگا کر بچوں بڑوں کو بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں، صفائی نصف ایمان ہے لیکن مساجد اور تعلیمی اداروں کی
دیواروں کیساتھ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لمحہ فکریہ ہے۔میونسپل کمیٹی کو بھی اس بارے سنجیدہ ہونا ہو گا جن کے اہلکار و سینٹری ورکر وقت کے ساتھ ان جگہوں سے کوڑا کرکٹ نہیں اٹھاتے، ان کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی چاہیئے کہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری، انتظامیہ خاموش تماشائی، شہری ان مصالحہ جات کے استعمال سے موذی بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع۔ شہریوں کا ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سے میعار اور مقدار کی چیکنگ کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہرو گردنواح میں سرخ مرچوں، گرم مصالحہ، ہلدی، خشک دھنیہ،کالی مرچ، اور دیگر مصالحہ جات کو خطرناک کیمیکل کا رنگ اور چاول کے بھوسے کی ملاوٹ کر کے بازاروں میں کھلے عام ناقص و غیر معیاری مصالحہ جات کی فروخت جا ری ہے۔ ملاوٹ مافیا نے جعلی مصالحہ جات تیار کرنے کے لیے دکانوں کے پیچھے گودام اور گھروں میں منی فیکٹریا ں قائم کر رکھی ہیں۔ ان غیر معیاری مصالحہ جات کو ہوٹل مالکان سستے داموں خرید کرچٹ پٹے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں جس سے شہریوں کی بڑی تعداد معدے کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ان منی فیکٹری مالکان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے، عوامی حلقوں نے ڈی جی خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے ناقص و غیر معیاری مصالحہ جات تیار کرنے اور فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
گاڑیوں پر پھلوں کی فروخت کا کام زور پکڑ نے لگا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرکلر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گاڑیوں پر پھلوں کی فروخت کا کام زور پکڑتا جا رہا ہے جس سے ٹریفک حادثات کے خطرات بڑھ گئے ہیں، شہریوں کے مطابق سرکلر روڈ ،ملتان روڈ ،بنوں روڈ ،درابن روڈ ،شیخ یوسف روڈ سمیت دیگرعلاقوں پر جہاں ٹریفک کا بہاو بہت زیادہ ہوتا ہے جس کے باعث روڈ پر بعض مقامات پر چنگ چی رکشے، لوڈر رکشے کھڑے کرکے دکاندار پھل و غیرہ فروخت کرنے کا کارروبار کر رہے ہیں، آگے اور پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو چنگ چی رکشوں اور لوڈر رکشوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے فروٹ و سبزیاں فروخت کرنے والے رکشوں کیوجہ سے حادثات رونما ہونے سمیت ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے اگر کوئی شہری سبزی و پھل فروخت کرنے والوں کو ایسا کرنے سے منع کرے تو جتھوں کی شکل میں گالی گلوچ، لڑائی جھگڑا کرنا انہوں نے وطیرہ بنا لیا ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ، انچارج شعبہ انکروچمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر اور سرکلرروڈ کے اطراف کھڑے رکشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور مناسب جگہوں پر انہیں منتقل کیا جائے تاکہ حادثات سمیت ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا نہ ہو۔
شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزیاں جاری، ادارے خاموش تماشائی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان مین میرج ہالز و میرج گارڈنز میں ون ڈش کی خلاف ورزیاں جاری، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی،شادی ہالز و میرج گارڈنز میں مہمانوں کی تواضع کیلئے ایک سے زائد کھانے تیار کیے جا نے لگے،قانون نافذ کرنے والے ادارے میرج فنکشن ایکٹ پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر و گردونواح میں قائم شادی ہالز و میرج گارڈنز میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کی دھجیاں اڑا ئی جارہی ہیں، شہر سمیت سرکلر روڈ اور مضافاتی علاقوں میں قائم شادی ہالز و میرج گارڈنز میں روزانہ شادی کی تقریبات منعقد ہورہی ہیں جہاں پر وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا اور مقرر کردہ وقت شب گیارہ بجے کی بجائے رات گئے تک نہ صرف تقریبات جاریرہتی ہے بلکہ ون ڈش کی بجائے درجنوں ڈشز سے مہمان نوازی کی جاری ہے،جس کی وجہ سے غریب اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے والدین تذبذب کا شکار ہیں۔ شہریوں کے اس حوالے سے کہنا ہےکہ قانون نافذ کرونے والے اداروں کو چاہیے کہ میرج فنکشن ایکٹ 2018ئ خیبر پختونخوا کی خلاف ورزی، ون ڈش اور وقت کی پابندی نہ کرنے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےجن تھانوں کی حدود میں شادی ہالز ہیں مقامی پولیس روزانہ کی بنیاد پر محافظ سکوارڈ کو چیکنگ کرنے کا پابند بنایا جائے جبکہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز شادی ہالز کے سرپرائز وزٹ کرکے ون ڈش کی خلاف ورزی اور خیبر پختونخوا میرج فنگشن ایکٹ 2018ء کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں۔
حضرت محمد مصطفی کی تشریف آوری کل کائنات پر اللہ رب العزت کا احسان عظیم ہے،پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہنشاہ کل عالم حضرت محمد مصطفی کی تشریف آوری کل کائنات پر اللہ رب العزت کا احسان عظیم ہے کہ جس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، خالق کائنات نے نبی پاک کو تمامجہانوں کے لئے باعث رحمت بنا کر بھیجا، آمد مصطفی سے گلشن توحید میں بہار آئی، جہالت و کفر کے بت پاش پاش ہوگئے، آپ کی تشریف آوری سے کفر و شرک کا خاتمہ ہوااور دم توڑتی ہوئی انسانیت کو نئی زندگی ملی، ایک دوسرے کے خون کے پیاسے آپس میں بھائی بھائی بن گئے، ان خیالات کا اظہار ممتاز قانون دان پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ نے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے 12 ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عشق مصطفےٰ مومن کی میراث ہے اور زندگی کے تمام شعبوں میں اتباع رسول کامیابی فلاح اور نجات کا ذریعہ ہے، صوفیا کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسے گھناونے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم کی پوری زندگی قرآن پاک کی عملی تفسیر ہے، ہمیں اپنی زندگیوں کو آپ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ کی پیروی اور اطاعت عالم اسلام اور پوری دنیاء کے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔
ربیع الاول کا مہینہ دراصل امت مسلمہ کوعشق نبی کا درس دیتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ دراصل امت مسلمہ کوعشق نبی کا درس دینے کے ساتھ ساتھ عملی طور پر نبی کریم صلی اللہ وسلم کی تعلیمات کو اپنانے کابھی تقاضا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بارہ ربیع الاول کی تقریبات کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے اکابرین کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کے علاوہ سابق ایم پی اے عبدالحلیم قصوریہ، سابق ضلع ممبر حنیف پیپا ایڈوکیٹ، انجمن تاجران شرقی سرکلر روڈ کے صدر چوہدری جمیل احمد، سیکرٹری ڈی آر سی حاجی اللہ بخش سپل، قاری خلیل احمد سراج، سید نزاکت حسین گیلانی سمیت مذہبی اکابرین وتاجر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں شرکاءنے بارہ ربیع الاول کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اپنے مکمل تعاون اوربھائی چارے کی فضاءکے قیام کی یقین دہانی بھی کرائی۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا کہ ہر مکتبہ فکر پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ربیع الاول کے اجتماعات میں امت کو محبت بھائی چارے ، برداشت اور یگانگتکا درس دیں، اختلافی باتیں پھیلا کر امت کو تفریق کرنا عشق نبی کے اصولوں اور مذہبی تعلیمات کے یکسر منافی ہے ضلعی انتظامیہ ربیع الاول کے موقع پر ہر ممکن حفاظتی انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا ہر مسلمان کیلئے قابل فخر اور باعث سعادت ہے۔ میری ڈیرہ اسماعیل خان میں علما کرام، اکابرین سے یہی درخواست ہے کہ وہ عوام کو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے تمام ترسیکورٹی انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، اس حوالے سے علمائے کرام اور عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے، ہمیں یقین ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماءکرام و اکابرین ، تاجران اس حوالے سے اپنا بہترین کردار اداکرینگے۔
شہری کو اغواءکرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ سید عارف شاہ نے تھانہ کینٹ کی حدود مدرسہ کوٹلی امام حسین کے گیٹ کے قریب گلگت بلتستان کے شہری کو رقم کے لین دین کے تنازع پر اغواءکرنے کےالزام میںگرفتار ملزم ثمر گل وزیر کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،مستغیث فریق کی جانب سے پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی ۔ پولیس ذرائع کےمطابق تھانہ کینٹ کی حدود مدرستہ کوٹلی امام حسین کے جنوبی گیٹ کے قریب گاڑی میں سوار مسلح ملزمان نے گلگت بلتستان کے رہائشی صفدر حسین شاہ نامی شخص کو اغواءکرلیا اور اسے زبردستی اپنے ساتھ گاڑیمیں بیٹھا کر لے گئے ۔واقعہ کی اطلاع پر کینٹ پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اورمغوی کے سالے محمد نقی کی رپورٹ پر ملزمان قمر گل اور اس کے باپ حاجی قاسم وزیر سمیت سات افراد کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہدرج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کا مغوی کے ساتھ کاروباری لین دین کا تنازع طویل عرصہ سے چلا آرہا ہے اور مغوی جعلی چیک کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اپنے مقدمات کی پیروی کےسلسلے میں ڈیرہ آیا ہوا تھا ۔ پولیس نے ایک کاروائی کے دوران مقدمہ میں نامزد ایک ملزم قمر گل وزیر کو گرفتارکرلیا جبکہ اس کے باپ حاجی قاسم وزیر نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ۔عدالتنے ملزم قمر گل وزیر کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر فریقین کی بحث اور دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر نے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
مختلف حادثات میں د و موٹرسائیکل سوار جاںبحق
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں 60 سالہ شخص سمیت دوموٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے ، ڈیرہ بنوں روڈ پر ہینو ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا ، بند دھپا نوالا پر موٹرسائیکل سوارنوجوان درخت سے ٹکرا کر جاں بحق ،ڈیرہ بنوں روڈ پر تیز رفتار ہینو ٹرک موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا جس سے موٹرسائیکل سوار 60 سالہ محمد اقبال ولد محمد نواز قوم اتراء سکنہ کیچ کا سر اور سینہ کچلا گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،دوسرے واقعہ میں تھانہ یونیورسٹی کی حدود بند دھپانوالہ پر موٹرسائیکل سوار پندرہ سالہ نوجوان امیر حمزہ سکنہ بستی ریت والی اپنی بہن اور بھانجی کو ان کے گھر چھوڑ کر وآپس جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابوہوکر درخت کے ساتھ جاٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔
بارہ ربیع الاول کے موقع پر موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)12ربیع الاول کے موقع پر قیام امن کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے دفعہ144کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز جبکہ اسلحہ کی نمائش، فرقہ وارانہ لٹریچرکے استعمال و فروخت پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12ربیع الاول کے سلسلے میں قیام امن کیلئے دفعہ144کے تحت 9نومبر2019اور 10نومبر 2019کے دو روز کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے تاہم 16سال سے کم عمر بچے ، خواتین، بزرگ شہری اور مریض اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق 30یوم کیلئے ہر قسم کے اسلحہ، چاقو ،چھری اور لاٹھی کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔ پٹاخوں کے استعال پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔فرقہ وارانہ لٹریچر کی استعمال اور فروخت کے علاوہ فرقہ وارانہ آڈیو وڈیو کیسٹس کے استعمال اور فروخت پر بھی پابندی رہے گی۔ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر5یا 5سے زائد افراد کے اجتماع پابندی ہوگی تاہم کسی بھی قسم کے اجتماع کیلئے ضلعی وپولیس انتظامیہ سے اجازت اور قانونی تقاضوں کی تکمیل لازمی ہوگی۔
سرچ آپریشن کے دوران 24 مشکوک افراد سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کی قیادت میںڈیرہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران 24مشکوک افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ2کلاشنکوف،1رائفل،3بندوق،4پسٹل اور مختلف بور کے67کارتوس برآمد کیے۔اس دوران شہر کے43 مختلف مقامات پر اچانک ناکہ بندیاں لگائی گئیں۔ان ناکہ بندیوں کے دوران11مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے515گرام چرس برآمدگی کے علاوہ پولیس کو قتل کے مقدمات میں مطلوب 2مجرمان اشتہاری کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس نے214کرائے کے مکانات اور78ہوٹلوں کو چیک کیا۔1ہوٹل کےخلاف سیکورٹی ایکٹ کے تحت سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ضلعی سطح پر 133سکولوں کو چیک کیاگیا،42ٹرانسپورٹ اڈوں اور115حساس مقامات کو چیک کیاگیا۔1حساس مقامات کی سیکورٹی ایکٹ کے تحت سیکورٹی نہ ہونے پر ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ پاکستان میں رہائش کی قانونی دستاویزات نہ ہونے پر ایک غیر ملکی شخص کیخلاف 14فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کی جانب سے 8نومبر2019بروز جمعة المبارک سے ضلع بھر میںموٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا لازمی استعمال اور خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا،۔ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ٹریفک قوانین کی پابندی اور حادثات کے دوران انسانی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے آگاہی مہم شروع کردی ہے جس کے دوران لوگوں کو ہیلمنٹ کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے ۔آگاہی مہم کے دوران بتایا گیا ہے کہ ہیلمٹ کے استعمال سے حادثے کی صورت میں انسانی زندگی کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، اسی طرح دھوپ سے چہرہ محفوط، ہیلمٹ کے شیشہ سے آنکھیں دھول مٹی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کے استعمال کی آگاہی مہم کے دوران لوگوں نے ہیلمٹ کی خریداری اور موٹرسائیکلوں پر اس کا استعمال شروع کردیا ہے۔ عوامی ، تجارتی حلقوں نے ہیلمٹ کے استعمال بارے مہم کا خیرمقدم کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن(ر) فیروز شاہ اور ڈی پی او دلاور خان بنگش کے اس اقدامکو خوش آئند قرار دیا ہے۔
کتے نے بچے کو کاٹ کر زخمی کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پالتو کتے کے کاٹنے سے 9سالہ بچہ زخمی، زخمی بچے کے والد کی رپورٹ پر کتے کے مالک کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن کے علاقہ شیرو کہنہ میں میں محمداسماعیل ولد افضل کے گھر کے پالتو کتے نے 9 سالہ محمد رمضان ولد اللہ بخش کو کاٹ کر زخمی کردیا، جسے فوری طور پر علاج کیلئے مفتی محمود ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیا گیا۔ ٹاﺅن پولیس نے ذخمی بچے کے والد کیرپورٹ پر کتے کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
امریکی جریدے نے پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قرار دیدیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)”واقعی تبدیلی آگئی“ عمران خان نے جو کہا کردکھایا،امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قرار دیدیا، معروف امریکی جریدے ”فوربز“ نے پاکستان کوکاروبار کیلئے بہترین ملک قرار دیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق کاروبار، سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے جریدے فوربز نے پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قرار دیا ہے۔فوربز کے مطابقپاکستان کا شمار ان تین ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے رواں سال مجموعی طور پر مثبت پیشرفت کی ہے اور اس حوالے سے پاکستان 32 ویں نمبر سے 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران خواتین کی قیادت اور سرمایہ کاری میں آسانی کے حوالے سے بھی پاکستان کے درجے میں غیرمعمولی بہتری آئی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اقتصادیاصلاحات کانتیجہ ہے۔
ڈیرہ کے سابق صوبائی وزیرکی سزاکالعدم قرار
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پشاورہائیکورٹ پشاور نے اختیارات کے ناجائزاستعمال کے کیس میں سابق صوبائی وزیرمریدکاظم کواحتساب عدالت سے ملنے والی سزاکالعدم قرار دیدی ہے۔واضح رہے کہ نیبخیبرپختونخوا نے مرید کاظم کے خلاف ڈ یرہ اسماعیل خان میں سرکاری زمین غیر قانونی طور پر دینے کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھاجن پر اختیارات سے تجاوز کرکے سرکاری زمین الاٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیاتھابعدازاں احتساب عدالت نے ریفرنس میںمرید کاظم سمیت ڈی او آر قیوم نواز ، اسسٹنٹ ایس ایم بی آر و تحصیلدار کو بھی سزا سنا ئی تھی سزا کے خلاف سابق وزیر ریونیو مرید کاظم نے عدالت عالیہ میں اپیلدائر کی تھی۔سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل بنچ نے کی، دلائل سنے کے بعددو رکنی بنچ نے نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کیس میں نیول اتھارٹی کو پارٹی نہ بنانے اور صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال سابق وزیر کے نوٹیفکیشن کو کسی سطح پرچیلنج یا منسوخ نہ کرنے پر مرید کاظم کی سزا کالعدم قرار دیدی ہے ۔
تعلیمی بورڈ ڈیرہ کا چیئر مین مقرر کردیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) زائد رشید کو تعلیمی بورڈ ڈیرہ کا چیئر مین مقرر کردیاگیا ،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوانے ڈیرہ اسماعیل خان ، پشاور ، ایبٹ آباد ،کوہاٹ اور بنوں بورڈز کے چیئرمین تعینات کرنے کااعلامیہجاری کردیا۔محکمہ تعلیم نے چھ تعلیمی بورڈز کے چئیرمین تعیناتیوں کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق زائد رشید تعلیمی بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے چیئر مین مقرر کردیئے گئے ، مختیار علی تعلیمی بورڈ ایبٹ آبادکا چیئرمین ، شریف گل بنوں بورڈ کا چیئرمین، کوہاٹ بورڈ کا چیئرمین شوکت حیات مقرراور قیصر عالم پشاور بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیئے گئے ہیں ۔
مچھلی‘ خشک میوہ جات‘ انڈوں‘ سوپ‘ یخنی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سردی آتے ہی ڈیرہ اسماعیل خان میں مچھلی‘ خشک میوہ جات‘ انڈوں‘ سوپ‘ یخنی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا جبکہ سموسے پکوڑے کھانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔مچھلی‘ خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافے کیساتھ ہی ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،مونگ پھلی کی مانگ بھی مارکیٹ میں دیکھنے میں آرہی ہے۔ اسی طرح پستہ ‘ اخروٹ‘ چلغوزے اور دیگرخشک میوہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سوپ اور یخنی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کے اختیارات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کو منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے ،عوامی حلقے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کے اختیارات ڈسٹرکٹ اٹارنی ڈیرہ سے لے کر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کو منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ، سائلین کی مشکلات میں اضافہ ، شہری دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ،نوٹیفکیشن فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ ۔ہیومن رائٹس ایکٹ کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف جنرل لاءکی جانب سے صوبے بھر کے تمام بڑے اضلاع میں انسانی حقوق کے تحفظکے لئے ڈسٹرکٹ اٹارنی کو ماہر قانون کی حیثیت سے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کے اضافی اختیارات تفویض کیے گئے جس کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ اٹارنی ڈیرہ طارق عزیز نے چارج ملنےپر انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند ماہ کے دوران درجنوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے سائلین کی شکایات کا نہ صرف ازالہ کیا اور ان کی مکمل داد رسی کی گئیجس پر سائلین نے ان کی کردار کو سراہا ،تاہم اچانک ان سے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کے اختیارات وآپس لے کر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کو اضافہ چارج دے دیاگیا ہے جس سے شہریوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی،شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس کینٹ میں واقع ہونے کے باعث وہاں ہر شخص کی رسائی آسان نہیںہے ۔علاوہ ازیں ہیومن رائٹس ایکٹ کے تحت انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے اور سائلین کی داد رسی کےلئے ماہر قانون کا ہونا نہایت ضروری ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کو قانونی معاملات پر ماہر قانون کی طرح وہ دسترس حاصل نہیں ہے جوکہ اس عہدے کا متقاضی ہے۔شہریوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےنوٹیفکیشن کو منسوخ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کے اختیارات دوبارہ ڈسٹرکٹ اٹارنی ڈیرہ کو وآپس منتقل کرنے کا پرزور مطالبہ کیاہے۔
جشن عید میلاد کا مرکزی جلوس کو جامع مسجد تاج سے صبح نو بجے نکالا جائے گا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)جماعت اہلسنت ڈیرہ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد کا مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول 10 نومبربروز اتوار کو جامع مسجد تاج سے صبح نو بجے نکالا جائے گا جس کی قیادت سید نزاکت حسین شاہ گیلانی کریں ۔جلوس میں ڈیرہ شہر اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد چھوٹے چھوٹے جلوسوں کی شکل میں شامل ہوں اور مرکزی جلوس درود وسلام کی معطر فضاﺅں میں علماءکرام کے خطاب اور نعت خوانوں کی جانب سے نبی پاک ﷺ کے حضورانور میں گل ہاعقیدت پیش کرتے میلاد پارک میں اختتام پزیر ہوگ۔اس موقع پر صدر جماعت اہلسنت سید نزاکت حسین شاہ گیلانی نے تمام مسلمانوںنے پرزور اپیل کی ہے کہ اس بابرکت جلوس میں باوضو ہوکر صاف ستھرے کپڑے پہن کر درود سلام پڑھتے ہوئے شامل ہوں اور تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ جلوس پرنظم اور پروقارہوجائے ۔ان کا کہناتھا کہ جلوس کے شرکاءجلوس کے تمام راستوں میں لگے پودوں اور پھولوں کا خاص خیال رکھیں تاکہ شہر کی خوبصورتی نظرانداز نہ ہو کیونکہ جماعت اہلسنت کے اکابرین نے ہی پاکستان بنایا تھااور ا سکی حفاظت بھی ہم ہی کریں گے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون