نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائیندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں، تبصرے اور تجزیے

راجن پور:

07نومبر2019 ڈپٹی کمشنر راجن پور محمدافضل ناصر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردیا گیا ہے۔

یہ باتیں انہوں نے علی الصبح سبزی منڈی راجن پور کا دورہ کرتے ہوئے کہیں۔ ان کی ہدایت پر ان کی زیر نگرانی سبزی منڈی میں کمیشن ایجنٹ فری جگہ مختص کردی گئی ہے جہاں پر کمیشن ایجنٹوں کے بغیر لین دین ہوگا ۔جس سے لوگوں کو سستے داموں سبزیاں اور پھل فراہم کرنے میں کافی مدد ملے گی۔


راجن پور:
07نومبر2019ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں اتائیوں اور جعلی ادویات رکھنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔ لوگوں کو معیاری ادویات فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ مختلف عدالتی فیصلوں پر ڈسٹرکٹ اٹارنی کی رائے لی جائے تاکہ زیرسماعت کیسوں کا غیر جانبدار فیصلہ کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر معیاری ادویات رکھنے والوں اور اتائیوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے اور اس ضمن میں کوئی بھی دباو  قبول نہ کیا جائے۔


راجن پورـ

07نومبر2019( )ڈپٹی کمشنر راجن پور محمدافضل ناصر خان نے اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں پیش کئے گئے دونوں لائسنس کیسوں کی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد منظوری دی گئی۔


راجن پور:

07نومبر2019( )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلہ جات جاری ہیں ۔

جس کے تحت اسپیشل ایجوکیشن اسکول راجن پور میں طالب علموں کے درمیان دوڑ ،رسہ کشی اور بوری بند ریس کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔علاوہ ازیں گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری اسکول راجن پور اور راجن پور فٹ بال اکیڈمی کے درمیان فٹ بال کا میچ منعقد ہوا۔

یہ مقابلہ راجن پور فٹ بال اکیڈمی نے 3-2سے جیت لیا۔میچ کے مہمان خصوصی کنور شفیق الرحمان تھے۔اس موقع پر

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر راجن پور محمد حفیظ ،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد اور دیگر شریک تھے ۔کھیلوں کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔


ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان ـ

روجھان :

اس سال گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے دفتر زراعت روجھان میں کسانوں کی آگاہی کے لئے ایک تقریب زیر اہتمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت، توسیع روجھان جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر سردار دوست علی مزاری نے تقریب میں شرکت کی ۔

تقریب میں نیشنل لیول پر کسانوں کی سہولت کے لئے سبسڈی پر فراہم کردہ گندم کا معیاری بیج کی کسانوں میں رعایتی نرخوں پر تقسیم بدست اسسٹنٹ کمشنر روجھان اور سردار دوست علی مزاری نے کی پنجاب میں گندم کا حدف زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں کو بروقت گندم کی کاشت کر کے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کسانوں کو آگاہ کیا گیا ۔

سردار دوست علی مزاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کو کامیاب بنانے کے لئے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ حکومت پنجاب کی طرف سے دیا گیا بیج کاشت کر کے علاقے میں خوشحالی آئے اور ہمارے علاقے کے کسان خود کفیل ہو اور ہمارا علاقہ ترقی کرے ۔

اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم سے کسانوں کو فائدہ اٹھانے چاہیئے اور پنجاب حکومت محکمہ زراعت کا منظور شدہ شہ زور بیج کاشت کریں جس سے آپ کی گندم کی پیداوار بہتر ہو گی اور جس سے کسان خود کفیل ہو گا ۔

اس پروگرام کے مقاصد زمین کے تجزیے کی بنیاد پر ضروری کھائیں اور فصل کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق کسانوں کو اس پروگرام کے تحت آگاہ کیا گیا ہے اس موقع پر مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے کسانوں میں گندم کی بوری محمکہ زراعت کی سرکاری رعایتی نرخوں پر گندم کا بیج تقسیم کیا گیا اس تقریب میں کسانوں اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ۔

گندم پاکستان کی اہم غذائی فصل ہے اور سب سے زیادہ رقبے پر کاشت ہوتی ہے گزشتہ سال 2018 / 2019 میں پاکستان کی فصل 8740 ایکڑ پر کاشت کی گئی ، جس سے 25195 ہزار ٹن گندم کی پیدا وار حاصل کی گئی،
نوٹ، جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھادوں کے متعلق شکایات کے لئے مندرجہ ذیل فون نمبر پر 0300 2955539 پر واٹس ایپ کریں،۔


روجھان:
روجھان کے نواحی علاقہ مزاری گوٹھ پولیس کی کارروائی جوا کھیلتے ہوئے6 قمار باز گرفتار 3 فرار گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مزاری گوٹھ عبدالرحمن بھٹی کو مخبر نے اطلاع دی کہ تھانہ مزاری گوٹھ کے قصبہ میں مسمی لشار خان کی دوکان پر واقع مزاری گوٹھ 9 افراد جوا کھیل رہے ہیں ۔

پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او مزاری گوٹھ کی قیادت میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچ کر 6 قمار بازوں کو گرفتار کر کے ان سے داؤ پے لگی رقم مبلغ 9920 روپے اور 52 پتے تاش 7 عدد موبائل فونز سمیت ،

ملزمان ذاکر حسین ولد محمد صدیق، دوست علی ولد امام دوست، لشار خان ولد مہروان خان، سیعد بخش ولد واحد بخش، کرم اللہ ولد پیر جان، غلام دین ولد گھنہور اقوام عیسیانی ساکن ہائے گوٹھ مزاری تحصیل روجھان

کو گرفتار کر کے قمار بازی ایکٹ 5/7/78 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا 3 قمار باز میراں بخش ولد مہر بخش، توڈل ولد فیضو، عبدالستار ولد واحد اقوام عیسیانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،۔


About The Author