کھیل کے میدانوں سے پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر آگئی ہے ، کرکٹ، ہاکی اور اسکواش کے بعد پاکستان کو کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز بھی مل گیا ،سرکل کبڈی ورلڈکپ آئندہ سال جنوری میں کھیلا جائیگا ۔
کھیلوں میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی، پاکستان میں بھی اب بین الاقوامی پہلوان کبڈی میں ایک دوسرے کو چت کرتے نظر آئینگے۔
سرکل سٹائل کبڈی ورلڈ کپ بارہ سے اٹھارہ جنوری تک لاہور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور کرتار پور میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ایران، کینیڈا، انگلینڈ ،آسٹریلیا ، امریکہ اور کینیا سمیت دس ٹیمیں شامل ہونگی۔
آج لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ بھارت نے ٹورنامنٹ میں مشروط طور پر شرکت کی حامی بھری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے زبانی شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے، امید ہے رواں ماہ بھارتی ٹیم بھی تحریری تصدیق کر دے گی۔
کبڈی ورلڈ کپ سے پہلے سری لنکن مینز کرکٹ ٹیم ، بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم اور اسکے علاوہ ہاکی میں عمان کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرکے کھیل کے میدان آباد کئے۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی