دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفرگڑھ، کوٹ ادو، جتوئی اور علی پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ۔

مظفرگڑھ(علی جان )پنجاب حکومت کے احکامات نظرانداز CEOہیلتھ مظفرگڑھ تبادلے کے 7ماہ بعدبھی سیٹ پربراجمان ضلع بھر کے سرکاری ہسپتال متاثر عوامی وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہر وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق سیاسی سفارش پر مظفرگڑھ میں تعینات ہونیوالے CEOہیلتھ ڈاکٹرضیاالحسن قریشی کی مبینہ غفلت اور من مانیوں کا سلسلہ جاری گورنمنٹ ہیلتھ ڈیپارنمنٹ پنجاب نے 9مارچ2019کو لیٹرنمبر ESR 91713میں CEOہیلتھ کا مظفرگڑھ سے ڈیرہ غازی خان تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے مگر موصوف نے اھم سیاسی شخصیت کی فون کال کے بعد آج 7ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود سست ترین CEOہیلتھ ڈاکٹرضیاالحسن اپنی سیٹ پرچپکا ہوا ہے دوسری جانب ضلع مظفرگڑھ سرکاری ہسپتال بالخصوص مراکز صحت اوررولرسنٹروں میں عوام کو علاج معالجہ کے نام پر ٹرخایاجارہا ہے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں کثیرتعدادعوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سیکرٹری ہیلتھ سے نوٹس لیکر قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔*


مظفرگڑھ(علی جان)چیئرمین ضلعی اوور سیز کمیٹی غلام مرتضیٰ رحیم کھر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے ورثہ و فوری انصاف کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کو برؤے کار لایا جارہا ہے، حقدار کو اس کا حق دلانا ہماری ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی نہیں برتی جائے گی، یہ بات انہوں نے کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اجلاس کی دوران درخواست گزار خود یا اپنے نمائندے کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ درخواست پر سماعت مکمل ہوسکے، انہوں نے کہا کہ جو کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان کو کمیٹی میں سماعت نہیں کیا جا سکتا تاہم عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ان کو فرض ہے، انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو قانون کے مطابق میرٹ پر حل کیا جاتا ہے،

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس میں کہا کہ ریاست کی رٹ کو نافذ کرنے کے لئے شر پسند عناصر اور ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ جن درخواستوں پر فیصلہ ہوچکے ہیں ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے اور جن سائلین نے آپس میں صلح کرلی ہے ان کی تحریر کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ اگر کسی کی ملکیتی جگہ پر کوئی شخص یا گروہ قابض ہے تو تحریری طور پر پولیس کو آگاہ کیا جائے ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور قبضہ واہ گزار کرایا جائے گااور ان کو پابند سلاسل کیا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے بتایا کہ اب تک کمیٹی کے 77اجلاس منعقد ہوچکے ہیں، جن میں 107درخواستوں پر سماعت کی گئی ہے 87درخواستوں پر فیصلے کئے گئے ہیں جبکہ 20درخواستیں زیر سماعت ہیں، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی جشن عید میلادالنبی12ربیع االاول اتوار کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا،ریلوے روڈ کو دلہن کی طرح سجانے کی تیاریاں شروع،شہر بھر میں چراغاں کیا جارہا ہے،مختلف مقامات سے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی،تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی جشن عید میلادالنبی12 ربیع الاول اتوار کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا،شہر بھر میں سبز پرچموں کی بہار ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو اور انجمن محبان رسول کی جانب سے ریلوے روڈ سمیت شہر بھر میں چراغاں شروع کر دیا گیا،

عید میلاد النبی کے موقع پر کوٹ ادو ومضافات سے ریلیاں وجلوس بھی نکالی جائیں گے،کوٹ ادو میں سب سے بڑا جلوس مدرسہ عربیہ شمس العلوم جی ٹی روڈ سے نکالا جائے گا جس میں مختلف مقامات سے نکلنے والے جلوس اس میں شامل ہو جائیں گے جوکہ مدرسہ فیضان مدینہ اختتام پذیر ہوں گے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پنجاب حکومت کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کرنے کا حکم،ڈی سی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنرکی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ میٹنگ،عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں کام کرنے کے احکامات،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں کو چیک کریں،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جٹیالہ،اس بارے تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پنجاب بھر میں عملی اقدامات کرنے کا حکم جاری کردیا ہے اور پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فعال انداز میں کام کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر مظفرگرھ علی شہزاد کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جٹیالہ نے گزشتہ روزپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ میٹنگ کی جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،محمد آصف نائب تحصیلدار،محمداقبال عباسی نائب تحصیلدار، لائیو سٹاک کے ڈاکٹر عبدالحمید،محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادومہر جلیل الرحمٰن،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی امین تاجور ودیگر موجود تھے،اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جٹیالہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی سخت ہدایات پر عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا، عوام کو ریلیف دینے کیلئے مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا جائے،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیازکارروائی کی جائے،

انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے فوری طورپرموثر اقدامات کئے جائیں،سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی بھی صورت ناجائزمنافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو علی شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے حکم پر پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کر دیا گیاہے،انشاء اللہ وہ خود پوری تحصیل میں کریں گے،مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے باقاعدہ ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے ناجائز منافع اور غیر معیاری اشیاء رکھنے والے تاجروں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی،

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی نے سنانواں میں تاجروں کے گودام میں پڑے ہوئے سٹاک کا بھی جائزہ لیا اور زائد سٹال رکھنے پر ان پر 29ہزار روپے کے جرمانے بھی کیے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمدذیشان گورمانی نے کہا ہے کہ پاکستان نقصان اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا،سیاسی جماعتیں احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کرکے ملک کو بھاری نقصان پہنچانے کے بجائے سب سے پہلے ملک کے مفادات مد نظر رکھیں،ملک کو پہلے ہی بہت سے چیلنجز درپیش ہیں،حلقہ کی عوام کیلئے ان کے دروازے ہروقت کھلے ہیں،اقتدارکے بغیرعوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز موضع لدھا لنگر میں معروف سیاسی شخصیت فاروق خان گرمانی،ارشد خان گرمانی اور طارق گرمانی کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تمام طبقات ہائے فکر بالخصوص سیاستدانوں کو ملک کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی انارکی پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے، وقت گزرنے کے ساتھ ملک کے لیے معاشی چیلنجز شدت اختیار کرتے جارہے ہیں،ان حالات میں ملک سیاسی انارکی کا ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا اگر سیاسی انارکی پھیلتی رہی تو حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کرکے ملک کو بھاری نقصان پہنچانے کے بجائے سب سے پہلے ملک کے مفادات مد نظر رکھیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں، ذاتی مفادات کی سیاست کو ترک کرنا اور ملک میں تجارتی و معاشی سرگرمیاں پھلنے پھولنے دینا ہر ایک کا فرض ہے،ماضی میں احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کی وجہ سے ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے،ان حالات میں جب ملک کو بہت سے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، یہ کسی بھی معاشی نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، محمدذیشان گورمانی نے سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ دانشمندی کا مظاہرہ کریں اور احتجاج کرکے معیشت کو بھاری نقصان پہنچانے کے بجائے اپنے مسائل پارلیمنٹ کے ذریعے حل کریں،

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقتدار کے بغیر عوامی مسائل حل کرنے میں دن رات ایک کیِے ہوئے ہیں،حلقہ کی عوام کی محبتوں کے مقروض ہیں،انشاء اللہ حلقہ کو ترقیاتی کاموں سے محروم کرنے والے حادثاتی منتخب نمائندوں کو شکست فاش دیکرایک بار پھرحلقہ کی محرومیاں ختم کریں گے،ظہرانے میں فاروق خان گرمانی، ارشد خان، حاجی خادم خان،حاجی غلام شبیر خان،امجد خان،حاجی رضا خان،امجد خان،عتیق خان، طارق خان گرمانی،عارف خان گرمانی سمیت عمائدین علاقہ بھی موجود تھے


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یٰسین خان گوگانی،ملک نواز آرائیں،ملک صابر حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج مظفرگڑھ میں ہونے والا بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ سیاسی باب میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا، پیپلز پارٹی کے جیالے ہزاروں کی تعداد میں جلسہ گاہ پہنچیں گے،کوٹ ادوسے 200سے زائد ہائی ایس،بسوں اور درجنوں کاروں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچ کر اپنے قائدچیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپنی محبت اور والہانہ لگاؤ کا ثبوت دیں گے،انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے کی جانیوالی بجلی کے نرخوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صارفین پر24ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،عوام مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، بجلی کی قیمت میں بار بار اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے،

انہوں نے کہا کہ آج کارکن مظفرگڑھ میں بلاول بھٹو کا والہانہ استقبال کریں گے اور ثابت کریں گے کہ مظفرگڑھ پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے،کوٹ ادو سے ہزاروں کارکن اپنے قائد کے جلسہ میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے جبکہ کوٹ ادوسے 200سے زائد ہائی ایس،بسوں اور درجنوں کاروں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچ کر اپنے قائدچئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپنی محبت اور والہانہ لگاؤ کا ثبوت دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے مکمل طور پر مایوس ہوچکے ہیں۔


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)مہمانوں نے محنت کش کی شادی شدہ بیٹی اغواء کرلی،نقدی طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے،عادی چور کاشتکار کے بھانہ سے قیمتی بکری لے گئے،مسافر ویگن میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر ڈرائیور گاڑی سمیت تھانے بند،ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت 4سماج دشمن عناصر بھی دھر لئے،بھاری مقدار میں چرس و پسٹل برآمد،پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع پرہاڑ غربی مستقل کے رہائشی خادم حسین ہوت کے گھر فتح پور کے رہائشی محمد حسین اسراء کا آنا جانا تھا اور برادری شادی میں آنا جانا تھا،گزشتہ روز محمد حسین اسراء،اپنے دیگر ساتھیوں مدثر جھپہ،کنیز مائی زوجہ محمد رمضان اسراء، کے ہمراہ خادم حسین کے گھر ملنے آئے اور گھر میں موجود اس کی شادی شدہ بیٹی نسرین عرف بلو اور اس کی ایک سالہ بیٹی مریم شہزادی سمیت اغواء کرکے لے گئے،جاتے ہوئے گھر سے ایک تولہ طلائی زیورات اور نقدی 76سوروپے بھی ساتھ لے گئے،تھانہ دائرہ دین پناہ کے رہائشی کاشتکار سجاد حسین چانڈیہ کے بھانہ مویشی سے بلال چانڈیہ ایک نامعلوم کے ہمراہ بکری مالیتی 40ہزار چوری کرکے لے گیا،ٹریفک پولیس کوٹ ادو کے انچارج غلام حسین نے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مسافر ویگن نمبری6722ایم این وائی کو ڈرائیور شہباز شمیت تھانے بندکردیا،پولیس تھانہ محمود کوٹ نے دوران گشت ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری خضر حیات بھٹی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل برآمد کرلیا،پولیس سنانواں نے نہر ڈوگر کلاسرہ کے قریب بین الاضلاعی منشیات فروش غلام حسین گوراہا کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے اڑھائی کلو چرس اور وٹک کی رقم 16ہزار روپے برآمد کرلئے جبکہ پولیس سنانواں نے دوران گشت پل ڈکھنہ سے واردات کی نیت سے پسٹل لیکر گھومنے والے غلام صدیق موہانہ کو گرفتار کرکے حوالات میں بندجبکہ بین الاضلاعی منشیات فروش غلام حسین گوراہا کی نشاندہی پر اس سے بندوق 12بور بھی برآمد کرلی،پولیس سنانواں نے اسد عرف اکڑی چانڈیہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے رپیٹر12بور برآمد کرلیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پیسے دینے سے انکار پر والد نے بیٹے پر فائر کھول دیے،شدید زخمی کرکے فرار،بیٹے کی مدعیت میں والد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ قصبہ دائرہ دین پناہ کے رہائشی احمد بخش گاڈی کا بیٹا زاہدا قبال گاڈی جوکہ جگا گاڈی کے پاس مزدوری کرتا تھا،گزشتہ روز زاہد اقبال گاڈی جگا گاڈی سے مزدوری کی رقم لیکر گھر آیا تو والد احمد بخش گاڈی نے اس سے پیسے طلب کئے،بیٹے کے انکار پر والد احمد بخش طیش میں آگیا اور گھر میں رکھی رائفل سے اس پر سیدے فائر کردیے،جوکہ زاہد اقبال کے سینے میں لگے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،زاہد اقبال کو تشویش ناک حالت کے باعث ہسپتال داخل کرادیاگیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے مغروب بیٹے زاہد اقبال گاڈی کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ نمبر477/19زیر دفعہ324درج کرکے احمد بخش گاڈی کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب کی احکامات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر آصف ناز جاہ نے محکمہ لائیو سٹاک مظفرگڑھ کے 69ملازمین کو 3سال کا کنٹریکٹ مکمل ہونے پر ان کے مستقل ہونے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، جن میں ویٹرنری اسسٹنٹ، آرٹیفیشل انسی میشنیشن، ٹیکنیشن اور درجہ چہارم کے ملازمیں شامل ہیں، مستقلی کے احکامات جاری ہونے پر ملازمیں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور حکام کا شکریہ ادا کیا ہے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق ممبر ضلع کونسل ملک حاجی غلام عبّاس،سابق ناظم ملک غلام قاسم،سبزی منڈی کے معروف آڑھتی ملک حاجی غلام فرید، ملک مرید حسین، ملک غلام شبیر مرحوم کی والدہ محترمہ کا انتقال ہوگیا،مرحومہ کی نماز جنازہ ساڑھے11بجے دن سابق ناظم ملک غلام قاسم کی رہائشگاہ کے سامنے ادا کی گئی جس میں کوٹ ادو کی سیاسی،سماجی،دینی وشہری حلقوں کے علاوہ تاجر،آڑھتی، وکلاء،ڈاکٹرز،صحافی سمیت ہر طبقہ ہائے کے لوگوں نے شرکت کی،

About The Author