ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان :
روجھان :
محکمہ لائیو سٹاک کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث روجھان شہر میں مضر صحت،لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت دھڑلے سے فروخت ہونےلگا۔ شہری مضر صحت گوشت کھانے پر مجبور مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے جبکہ کھانے کے ہوٹلوں پر مضر صحت گوشت کے استعمال کا انکشاف حالات کو مذید سنگین بنا دیا۔
شہریوں کا ڈپٹی کمشنر راجن پور اسسٹنٹ کمشنر روجھان سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کی مجرمانہ غفلت اور مبینہ طور پر ملی بھگت سے شہر بھر کے قصاب لاغر اور بیمار جانوروں کا مضر صحت پانی ملا گوشت ڈھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں۔
قصاب جانور سلاٹر ہاوس گوشت منڈی کی بجاے گھروں سے ذبح شدہ جانوروں کا گوشت بوریوں، تھیلوں میں لاد کر دکانوں پر فروخت کررہے ہیں۔ جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کی چیکنک اور طبی معائنے کےبغیر ہی مضرصحت گوشت شہر کے اکثر ہوٹلوں پر سپلائی کیا جارہا یے۔
ضلعی حکومت کی طرف سے بیف گوشت کی سرکاری قیمت 320 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں قصاب بیف کا گوشت 450 جبکہ مٹن بکرے کا گوشت سرکاری نرخ 600 کی بجاے 750 روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں۔
محکمہ لائیو سٹاک کے ذمہ دار افسران کی مبینہ ملی بھگت اور غفلت کاٹے جانے والے جانوروں کےطبی معائنہ کرنے کا کوئی نظام تک موجود نہیں۔دوسری جانب قصاب بیمار اورلاغر جانور سستے داموں خرید کران کا گوشت مہنگے نرخوں پر فروخت کرتے ییں، اس عمل میں محکمہ لائیو اسٹاک افسران نے چشم پوشی اختیارکی ہوئی ہے، بلکہ مذکورہ اداروں کی جانب سے مبینہ طور پر ان سے بھتہ بھی وصول کیا جاتا ہے۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور،اسسٹنٹ کمشنر روجھان سے مطالبہ کیا ہے وہ شہر بھر میں فروخت ہونے والی بیف اور مٹن کے گوشت کی چیکنگ کےلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیں اور مردار اور بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت میں ملوث قصاب محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اور عملہ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔
روجھان
روجھان کے نواحی موضع پکا سوری بجلی کی چوری غیرقانونی طور پر بجلی پر چلنے والے دو ٹیوب ویل جو (ڈریکٹ) کافی عرصہ دراز سے چل رہے ہیں ۔ چوری کی گئی بجلی سے زمین کاشت ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق روجھان کے نواحی موضع پکا سوری میں ڈریکٹ بجلی چوری کر کے دو بڑے ٹیوب ویل نصب کر کے سیکڑوں ایکڑ اراضی کاشت کی جا رہی ہے جو کافی عرصے سے یہ بجلی چوری کی جا رہی ہے اور حکومت کو کروڑوں کا سالانہ نقصان ہو رہا ہے ۔
بجلی کا ٹرانسفارمر بھی نصب کیا ہوا ہے جس سے دو بڑی ہارس پاور کی موٹروں کے ذریعے 330 ایکڑ اراضی زیر کاشت ہے جملہ رقبے پر روڈ کراس نامی گھاس کی کاشت ہو رہی ہے،
یہ رقبہ موضع پکا سوری نزد بالب انڈس ہائی وے پر زیر کاشت ہے جہاں بجلی چوری کر کے روڈکراس کھاس زیر کاشت کیا جا رہا ہے زیر نظر تصاویر میں ٹرانسفارمر سے ڈریکٹ غیر قانونی طور پر بجلی لگی ہوئی ہے ۔
روجھان:
حالیہ چند روز ہونے والی بارش کے بعد شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان کی عملہ صفائی پر برہم ۔
روجھان میں چند یوم قبل ہونے والی بارشوں کے بعد روجھان میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی روجھان / اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے عملہ صفائی برہمی کا اظہار کیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر روجھان کا کہنا تھا کہ حالیہ ہونے والی بارش کی وجہ سے روجھان شہر میں کیچڑ اور شہر کے نشیبی جگہوں سے پانی اب تک نہ نکالا جا سکا جو میوسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
انہوں نے دروغا صفائی سید نزیر شاہ کو ہدایت کی کہ بازار اور شہر کے جملہ وارڈز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات جلد بہتر کیئے جائیں جس میں اہم شاہراہ ہسپتال روڈ، سنٹر آف ایکسیلنس گرلز & بوائز گرلز سن رائز اکیڈمی روڈ موچی گلی ، نزیر آرائیں گلی، لعل حسین گلی، فاروق وارڈ، چیف وارڈ، پرانا ہائی سکول کی عقبی گلی اور جملہ وارڈز کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔
اس کے علاوہ کچی آبادیوں شمالا” جنوبا” غربا” اور شرقا” میں نشیبی جگہوں سے نکاسی آب کے لئے جلد کام کریں علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے غازی پارک میری بنگلے ڈاکخانہ روجھان سے متصل نزد چھپر ہوٹل اور لاری اڈے معظم مارکیٹ، میراں پور روڈ، عیدگاہ، کلمہ چوک، زرعی بنک وغیرہ کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
روجھان
روجھان سٹی میں بجلی کی سپلائی اپ ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بجلی صارفین کے برقی آلات و الیکٹرونک اشیاء جل گئیں
روجھان سٹی میں برقی رو کی سپلائی میں اپ ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بجلی صارفین کے قیمتی برقی آلات اور الیکٹرونک اشیاء جل گئیں ۔
بجلی صارفین برقی آلات و برقی اشیاء ٹی وی، ڈیک، پنکھے، بلب و دیگر برقی الیکٹرونک برقی آلات جلنے سے صارفین کا نقصان 220 والٹ سے 400 والٹ کے قریب بجلی اپ ہوئی جس سے شہری صارفین شدید پریشانی ۔
روجھان
روجھان کے امن وامان سمیت دیگر مسائل پر چیئرمین مصالحتی کمیٹی ڈاکٹر کلیم اللہ پاہی کی ایس ایچ او تھانہ روجھان سے ایک گھنٹہ سے زیادہ ملاقات یہ ملاقات تھانہ روجھان میں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین مصالحتی کمیٹی روجھان ڈاکٹر کلیم اللہ پاہی نے ایس ایچ او تھانہ روجھان انعام نبی بزدار سے ملاقات کی ملاقات میں روجھان میں امن وامان کی صورتحال سمیت موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے مطالق گفتگو ہوئی ۔
ایس ایچ او تھانہ انعام نبی بزدار نے کہا کہ میری سے سب اولین ترجیح عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے اور روجھان کے امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والے چند مٹھی بھر جرائم پیشہ عناصرین کی جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر ان کو کیفرکردار تک پہنچانا میرے فرض میں شامل ہے ۔
جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کر کے روجھان میں دیرپا امن وامان کے لئے ہم جلد ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ڈی پی او راجن پور کی ہدایت پر موٹر سائیکلوں کی چوری کے سدباب کرنے کیلئے ہم نے ٹھوس پلان مرتب کر رہے ہیں اور ان چوروں کے خلاف جلد عملی اقدامات ہونگے اور ان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر کا باقاعدہ اندراج ہو گا اور ہم امن وامان قائم کرنے کے لئے احسن اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ڈولفن فورس کی تعیناتی پر بھی غور پر رہے ہیں جو شہر میں رات کو داخلی اور خارجی راستوں اور تمام شہر میں 8 بجے شب سے لیکر صبح 5 بجے تک مسلح ڈولفن گشت کو موثر بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو براہ راست مجھ سے ملاقات کر کے بلاخوف اپنا مسائل بیان کر میں بھرپور رسپانس دونگا اور مظلوم کی داد رسی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے تھانے میں ٹاؤٹ اور چٹی دلالوں کا داخلہ بند ہو گا ۔
کسی بھی درخواست گزار کا جائزہ کام ہوگا میں خود بھرپور مدد کرونگا انہوں کہا کہ انڈس ہائی وے پر پولیس موبائل کے ساتھ مسلح پولیس گشت جو رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک مزید موثر بنایا جائے گا اور ٹرکوں سے سامان اتارنے والوں کو بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لانا بھی میں ترجیحات میں شامل ہے۔
میرے دروازے عام لوگوں کے لئے ہمہ وقت کھلے ہوئے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ کرائم پر جلد قابو پانے کیلئے عملی ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں اور کچھ ہی دنوں میں آپ کو اس کے نتائج برآمد ہونگے یہ ملاقات تقریباََ 1 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
رکن قومی اسمبلی.این.اے .195 سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کے سفارش پر گزشتہ ہفتے منظور کئے گئے شہر کے مختلف محلوں اور بستی کے نئے ٹرانسفارمرز واپڈا سٹور راجن پور پہنچا دئیے گئے ہیں۔
جن کو بہت جلد محلوں میں لگا دیا جائیگا.رکن قومی اسمبلی کے نمائندہ خصوصی برائے واپڈا روجھان عبدالمجید چونگلی نے بتایا ہے کہ روجھان کے مختلف جگہوں پر ٹرانسفارمرز درج ذیل محلوں میں لگا
1.محلہ چیف مزاری 100 KVA اور ایک بجلی پول.
2. محلہ سعادات 200 KVA اور ایک بجلی کا پول.
3. محلہ اللہ جوایا سومرہ 100 KVA کا ٹرانسفامر اور بستی قلندر بخش سرگانی عمر کوٹ میں 50 KVA کا ٹرانسفارمر شامل ہیں ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون