ڈیرہ غازیخان. :
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثرریاض ملک نے آ رپی او عمران احمر کے ہمراہ تونسہ شریف میں کھلی کچہری لگائی.
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مدثرریاض ملک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار نے ضلع ڈیرہ غازیخان کیلئے 55ارب روپے کے خطیر رقم کا تاریخی پیکج دیا ہے.
عوام کے ایک ایک پیسہ کو شفاف انداز میں ترقیاتی منصوبوں پر خر چ کیا جائے گا. انہوں نے کہاکہ وہ افسران او رمحکموں کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور بدعنوانی پر سخت کارروائی کی جائے گی.
وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے. انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت محکموں کی سروس ڈیلیوری، تعلیم اور صحت کے ساتھ میونسپل سروسز، صفائی، سیوریج پانی او رعلاقہ کی محرومی کو دور کرنا ہے ۔
جس کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرور ت ہے. انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا منصوبوں کی بروقت تکمیل عدم دلچسپی پر افسران کو معاف نہیں کیاجائے گا.
دیانتداری سے فرائض انجام دینے والے افسران کو عزت و تکریم دی جائے گی. کمشنر مدثر ریاض ملک نے سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کی آ رپی او عمران احمر نے کہاکہ علاقہ کی خوش نصیبی ہے کہ سردار عثمان احمد خان بزدار کو وزیر اعلی پنجاب منتخب کیاگیا.
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقہ کی محرومی دور ہو گی. ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے کہاکہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پہلے شکایت پر ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کرتی تھی تاہم اب وزیر اعلی پنجا ب کی ہدایت پر ہر جاری منصوبے کو مانیٹر کیا جائے گااو رکرپشن پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرتونسہ نوید حسین اور دیگر افسران موجو د تھے.
ڈیرہ غازیخان. :
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے خبردار کیا ہے کہ ناقص اور غیرتسلی بخش کارکردگی کے حامل اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران سے ذمہ داری واپس لے لی جائے گی ۔ سکولوں میں این ایس بی فنڈز کے استعمال پرچیک اینڈ بیلنس نہ رکھنے والے اے ای اوز کیخلاف بھی سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے یہ ہدایات گزشتہ روز اے ای اوز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں این ایس بی ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او ایجوکیشن ثناء اللہ سرانی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز،ڈ ی ایم او اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے اے ای اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ متعلقہ سکولوں کی گائیڈ لائنز کے مطابق این ایس بی فنڈز کا منصفانہ اور شفاف ترین استعمال یقینی بنانے کیلئے سخت ترین نگرانی کریں۔
ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ این ایس بی فنڈز سکولوں میں سہولیات کی بہتری پر خرچ کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سکول ریفارمزروڈمیپ کے انڈیکیٹرز پر عملدرآمد میں ناقص کارکردگی کے حامل ایجوکیشن منیجرز اور سکولوں کے ہیڈٹیچرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اے ای اوز انتہائی بنیادی سطح کے سپروائزری آفیسرز ہیں۔ انتظامی امورکی کڑی نگرانی کے تحت مستحکم بناناانکی اولین ذمہ داری ہے جس کی تکمیل میں ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنروقاص رشید نے اجلاس کے دوران سکول ریفارمزروڈمیپ کے انڈیکیٹرزخصوصا ایل این ڈی کے نتائج کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام انڈیکیٹرز پراحسن عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلع کے ایجوکیشن منیجرزاورڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس کے آپس میں اشتراک کو مشاورتی بنیاد پرمستحکم بنانے کی ہدایت کی۔
ڈیرہ غازیخان. :
ڈیرہ غازیخان او رراجن پو رکے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کااجلاس 6نومبر کو دو بجے دن کمشنر / پراجیکٹ ڈائریکٹر مدثرریاض ملک کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا.
اجلا س میں قبائلی علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا. یہ با ت کمیونٹی ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ آفتاب احمد ملک کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.
ڈیرہ غازیخان. :
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کہا ہے کہ محکمے جائز شکایات کا فوری ازالہ کرکے عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔ محکموں میں رابطہ کا فقدان دور کیا جائے۔
وزیر اعظم اور وزیر اعلی پورٹل سروسز پر نمودار ہونے والی ہر عوامی شکایت پر بروقت کارروائی کی جائے انہوں نے یہ ہدایات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ ہر محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مہارت رکھنے والے کو فوکل پرسن مقرر کرے جو ڈیش بورڈ پر موصول عوامی شکایات پر پیشرفت رپورٹ اپ لوڈ کرے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی ہر درخوست پر بروقت کارروائی کی جائے۔بیشتر مسائل صرف بہتر رہنمائی سے حل ہوسکتے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نکمے افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں.
ڈیرہ غازیخان. :
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک نے تحصیل تونسہ کے ترقیاتی منصوبوں کا معیار چیک کیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف رفیق،سرکل آفیسر محمد ارشد رند،سب انجینئر محمد امجد بھٹی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔
ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کی اپ گریڈیشن،منگروٹھہ چوک تا بستی بزدار روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
ڈیرہ غازیخان. :
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تونسہ شریف کی چار دیواری گرنے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ایکسیئن بلڈنگز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کالج کی چار دیواری، بیت الخلاء کی تعمیر اور سکیورٹی اقدامات کیلئے سروے کرکے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کریں۔
ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سے کالج کی مرمت و بحالی کے بجٹ اور اخراجات کی بھی تفصیلات طلب کرلیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی اور بوسیدہ سرکاری عمارتوں کی بحالی پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
وزیر اعلی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے فوری کارروائی کریں۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر اور دیگر موجود تھے.
ڈیرہ غازیخان :
پولیس تھانہ سٹی کا بلاک 50 میں بدنام زمانہ برائی کے اڈاہ پر چھاپہ ،دوران ریڈ 2 عورتیں 6 مرد رنگ ریلیاں مناتے ہوئے گرفتار، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کو مخبر نے اطلاع دی کی کہ بلاک 50 میں امتیاز عرف کالی، عمار اور سردار عرف سرداری کی سربراہی میں برائی کا اڈہ قائم ہے ۔
جوکہ نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ٹیم تشکیل دے کرعوام الناس کی شکایت پر چھاپہ مارا اور موقع پر موجود دو خواتین شکیلہ، سنیتا اور چھ مردوں عبدالرشید، سیف الرحمن، صابر، عدیل، حنیف کالو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔
پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیاایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالرﺅف نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کا خاتمہ انکی میری اولین ترجیح میں شامل ہے برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔
ڈیرہ غازیخان :
بورڈ آف ایجوکیشن کے زیر انتظام گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک نمبر 17ڈی جی خان میں انٹر کالجئیٹ چیمئین شپ والی بال منعقد ہو ئی۔ فائنل میچ میں گورنمنٹ کالج بلاک 17اور ابدالین سیکنڈری سکول مظفر گڑھ کے مابین ہوا ۔ جو گورنمنٹ ڈگری کالج نے باآسانی جیت کر فائنل اپنے نام کر لیا۔
بورڈ کی نمائندگی حبیب اللہ نے کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک 17پروفیسر سیدشہزاد حسین نے کی اور ٹیم انچارج محمد انور حیات ،پروفیسر عماد الدین کنونیئر سپورٹس اور ٹیم کو مبارکباد دی ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ