نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے۔

جمشید خان مروت نے ریجنل ہیڈ ( ای او بی آئی ) کے عہدے کا چار ج سنبھال لیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) اسسٹنٹ کلکٹر گریڈ ون جمشید خان مروت نے پشاورمیں ریجنل ہیڈ/ اسسٹنٹ کلکٹر گریڈ ون ( ای او بی آئی ) کے عہدے کا چار ج سنبھال لیا ۔ان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سےہے ۔قبل ازیں وہ ریجنل ہیڈ ایبٹ آباد بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ وہ اپنی بے پناہ صلاحیتوں کے باعث پیشہ وارانہ مہارت رکھنے کے علاوہ ایک انتہائی محنتی ،ایماندر اور ملنسار آفیسر کے طور پرجانے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی انتھک شبانہ روز محنت سے بہت جلد ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اپنے ادارے اور علاقہ کا نام روشن کیا ہے ۔انہوںنے گزشتہ روز ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران اپنےادارے کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے صنعتی اداروں میں کام کرنے والے بزرگ پنشنرز کے لیے بھی قومی سطح پر ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہوا ہے( جس کا لفظی معنیٰبڑھاپے میں مراعات کا ادارہ ہے )جوصنعتی اور کاروباری اداروں میں ساٹھ سال کی عمرتک خدمات انجام دینے والے ملازمین کو پنشن دیتا ہے جس سے ان بوڑھے پنشنرز کو اپنے اخراجات پورے کرنے میںمعمولی مدد ملتی ہے یہ ملازمین اپنے ادارے کیطرف سے ای او بی آئی میں رجسٹرڈ ہوتے ہیں ادارہ اپنی طرف سے اور ملازم کی تنخواہ سے ماہانہ ای اہ بی آئی کو ماہانہ کنٹری بیوشن کرتا ہے اس طرح ساٹھ سال کی عمر کوپہنچنے والے رجسٹرڈ ملازمین کو ای او بی آئی کیطرف سے ماہانہ پنشن ملتی ہے۔


ڈاکٹر کریم شاہ کی خوشیاں زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکیں

ڈیرہ اسماعیل خان: پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ہاسٹل ڈائریکٹر کے عہدے پر حکم امتناعی ملنے کے باوجود ڈاکٹر کریم شاہ کی خوشیاں زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکیں ،دوبارہ معطلی کا پروانہ مل گیا ۔عدالت عالیہ ڈیرہ سے حکم امتناعی حاصل کرنے اور ہاسپٹل ڈائریکٹر کے عہدے پر بحال ہونے والے ڈاکٹر کریم شاہ کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ۔ڈاکٹر کریم شاہ کی جانب سے مسلح افراد کے ہمراہ ہاسپٹل ڈائریکٹر کے دفتر کے تالے توڑ کر اس پر زبردستی قبضہ کرنے پر بی او جی ایم ٹی آئی ڈیرہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیئر مین بی اوجی ارشد خان استرانہ منعقد ہوا جس میں بی او جی ممبران ڈاکٹر ارشد علی ،ڈاکٹر امیر امان اللہ،ڈاکٹر نسیم صباءاور احمد شاہ نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران ڈاکٹر کریم شاہ کے ہاسپٹل ڈائریکٹر کے دفتر کے تالے توڑ کر زبردستی قبضہ کرنے کے غیر قانونی اقدام کی شدید الفاظ مذمت کی گئی اور انہیں دوبارہمعطل کردیاگیا ،یہ حکمنامہ تیس روز تک نافذ العمل رہے گا ۔اس دوران سابق ہاسپٹل ڈائریکٹرڈاکٹر کریم شاہ کو اپنے دفاع کے لئے دس روز کے اندر انکوائری کمیٹی کے سامنے جواب جمع کرانے کی ہدایاتجاری کردی گئی ہیں ۔ یادرہے کہ پشاور ہائی کورٹ بینچ ڈیرہ کے جسٹس جانب سید عتیق شاہ اور جسٹس جانب صاحبزادہ اسد اللہ خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر کریم شاہ کی ہاسپٹل ڈائریکٹر کے عہدےبرطرفی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے انہیں اپنے عہدے پر بحال کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ایم ٹی آئی بورڈ آف گورنر کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے ہاسپیٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم شاہ کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے احکامات جاری ہونے پر انہوں نے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کرنے کے لئے رجوع کیا جس پرانہیں ہاسپٹل ڈائریکٹر کے عہدے پربحال رکھنے کے ساتھ ان کے خلاف مالی بدعنوانی سمیت دیگر تحقیقات مکمل کرنے کے علاوہ انہیں ہاسپٹل ڈائریکٹر کے عہدے سے سبکدوش رہنے کے دورانیہ کی تنخواہ بھی ادا نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود انہیں ہاسپٹل ڈائریکٹر کا چارج نہ ملنے پر وہ اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ پہنچ گئے اور ہاسپٹل ڈائریکٹرڈاکٹر فرخ جمیل کے ہسپتال کے راﺅنڈ پرہونے کے باعث ان کی غیر موجودگی میںان کے دفتر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور دفتر پر قبضہ کرلیا۔ اطلاع پر ڈاکٹر فرخ جمیل اپنے دفتر پہنچے تو اس کے تالے ٹوٹے ہوئے اورڈاکٹر کریم شاہ اپنےساتھیوں کے ہمراہ اندر موجودپائے گئے ۔ انہوںنے تمام واقعہ کی رپورٹ بی اوجی چیئر مین کوارسال کی جس پر بی او جی کے چیئرمین ارشد خان استرانہ نے تحریری طور پر کمشنر ڈیرہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ کو ڈاکٹر کریم شاہ کے خلاف درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کریم شاہ نے ہاسپٹل ڈائریکٹر کی غیر موجودگی میں غیر قانونی طور پر ان کے دفتر کے زبردستی تالے توڑ کر وہاں پر قبضہ کیا جبکہ وہاںموجود سٹاف کو ڈرایا دھمکایا اور حراساں بھی کیاگیا ہے ۔ڈی پی او ڈیرہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مذید قانونی کاروائی کے لئے واقعہ کی چھان بین شروع کیگئی ہے۔


ریسکیو1122ڈیرہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو) ریسکیو1122ڈیرہ نے ماہ اکتوبر2019کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،ترجمان ریسکیو 1122ڈیرہ اعزاز محمود کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122ڈیرہ نے گزشتہ ماہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل کی سربراہی میں کل 302ایمرجنسیوں پر بروقت رسپانس کر کے تقریبا 508افراد کو ریسکیو کیا،302ایمرجنسیوں میں107روڈ ایکسیڈنٹ، 158میڈیکل ،12آگ لگنے، 6گولی لگنے، 15ریکوری، 3پانی میں ڈوبنے اور 1بم دھماکے جیسے واقعات پر رسپانس کیا، ان واقعات میں کل 23افراد جاں بحق ہوئے جن کو ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیموں نے ضلع ڈیرہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو1122سروس ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122ڈاکٹر خطیر احمد خان کی قیادت میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے اور عوام کو انکی دہلیز پر سروس مہیا کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122سروس ہر وقت ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے اور ریسکیو1122 کا دائرہ کار ضم شدہ قبائلی اضلاع تک بڑھایا جارہا ہے۔ جس میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ میں سروس سٹیشن کے قیام کیلئے جلد کام کا آغاز کیا جارہا جس کے بعد درازندہ کے عوام کو بھی کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ان کی گھر کی دہلیز پر ریسکیو کی خدمات میسر ہونگی۔


انگریزی تقریری مقابلوں کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان :گورنمنٹ ہائی سکول نمبر5میں ضلع سطح کے انگریزی تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس کی سرپرستی پرنسپل قیصر انور نے کی۔ مقابلوں کی تقریب کی صدارت منظر عالم گنڈہ پور نے کی جبکہ معروف خطاط و مصور عجب خان اور ڈی ایس پی محمد اقبال بلوچ مہمان خصوصی تھے۔ ججز کے فرائض ڈاکٹر عمران حمید اور جہانزیب نے سرانجام دیئے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض کامران خالق کارلو ناور قیصر آفتاب نے سرانجام دیئے۔ انگریزی زبان میں تقریری مقابلوں میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر3 کے معاذ قریشی نے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر5 کے علی زین نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ڈھلہ کے شرجیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ منظر عالم گنڈہ پور نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو 5ہزار جبکہ دوسری دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو ذاتی جیب سے 2ہزار روپے نقد کے خصوصی انعامات دیئے ۔ تقریب کے آخر میں پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر5قیصر انور نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلباءکی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مددگار ہیں۔


کرشنگ سیزن کا آغاز 25نومبر2019ءسے شروع ہونے کا امکان

ڈیرہ اسماعیل خان :خیبر پختونخوا میں گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز 25نومبر2019ءسے کردیا جائے گا اور گنے کا فی من ریٹ پنجاب میں گنے کا ریٹ مقرر ہونے کے بعد جاری کیا جائےگا۔ اس بات کا اعلان پشاور میں کین کمشنر خیبر پختونخوا کی صدارت میں منعقد ہونے والے زمینداروں ، ملز انتظامیہ کے نمائندوں کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایوان زراعت ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر حاجی عبدالرشید دھپ، سابق ایم پی اے حاجی عبدالحلیم قصوریہ، مخدوم علی رضا شاہ اور ملک فاروق کے علاوہ صوبے بھر کے دیگر زمیندار شامل تھے۔ اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق والے زمینداروں نے تجویز دی کہ گنے کا فی من ریٹ 300روپے مقرر کیا جائے، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ کرشنگ سیزن کے دوران چشمہ شوگرملز1اور 2کی جانب سے جن مقامی زمینداروں کو ابتداءمیں فی منادائیگی173.50روپے کی بجائے 150روپے فی من کے حساب سے گنے کی ادائیگی کی تھی انہیں وہ بقایا جات بھی مذکورہ شوگر ملز فوری طور پر ادا کرینگی، اس حوالے سے اسلام آباد سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے پرایوان زراعت ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر حاجی عبدالرشید دھپ نے بتایا کہ 25نومبر کو کرشنگ سیزن کا آغاز ہماری کامیابی ہے کیونکہ بروقت کرشنگ سیزن شروع ہونے سے مقامی زمیندار خوشحال ہونگےاور بروقت دیگر فصلات بھی کاشت کرسکیں گے۔


ڈی ایس پی سٹی سرکل نقدانعام اور تعریفی سند

ڈیرہ اسماعیل خان:کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جاوید خان مروت اور ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام اور چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد پر ڈی ایس پی سٹی سرکل افتخار شاہ کو تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازدیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام اور چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد پرکمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جاوید خان مروت اور ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے ڈی ایس پی سٹی سرکل افتخار شاہ کو تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا۔ تقریب میں محرم الحرام اور چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد پر ڈی ایس پی سٹی سرکل افتخار شاہ کی کاوشوں کو بھیسراہا گیا۔


بدبخت نوجوان کی قریبی رشتہ دارپانچ سالہ معصوم بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے کی ناکام کوشش

ڈیرہ اسماعیل خان:قریبی رشتہ دار کے گھر میں رہائش پزیر بدبخت نوجوان کی اس کی پانچ سالہ معصوم بچی کو زبردستی زیادتی کانشانہ بنانے کی ناکام کوشش اہل خانہ کے شور شرابے پر نوجوان وہاں سے بھاگ نکلا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ کینٹ کی حدود چاہ منشی والا کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ہمار ا قریبی رشتہ دار نوجوان عرفان اللہ ہمارے گھر میں ہی رہائش پزیر تھا ۔وقوعہ کے روز شام کی نماز کے وقت تمام اہل خانہ کی گھر میں موجودگی کے دروان اس نے کمرے کی اندر سے کنڈی لگا کر میری دس سالہ بیٹی کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی لیکن بچی کے شور شرابے پر اس نے اسے چھوڑدیا ۔میرے شوہر اور میں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر اس کے قریبی رشتہ دار ملزم عرفان اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔


ایک نوجوان نے دوسرے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان : موٹرسائیکل پر ایک ساتھ مکان کرایہ پر تلاش کرنے کے دوران ایک نوجوان نے دوسرے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ،ملزم موقع سے فرار ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ ٹاﺅن کی حدود علاقہ چاہ فقیر والا میں ملزم اصل نور وزیر سکنہ میرانشاہ نے  وٹرسائیکل پر اپنے ساتھ موجود سعید احمد ولد نادر خان محسود سکنہ لدھا حال لچھر ا کو پسٹل کی فائرنگ سےزخمی کردیا ۔زخمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ہاں آیا ہوا تھا ۔وقوعہ کے روز وہ ملزم اصل نور کے ساتھ موٹرسائیکل پر کرایہ کا مکان ڈھونڈنے نکلا ،چاہ فقیر والا گلی میں وہ موٹرسائیکل روک کررفاحاجت کے لئے بیٹھا تو اس اثنا میں ملزم نے نامعلوم وجوہات پر اپنے پسٹل سے میرے اوپر فائرنگ کردی جس سے میں زخمی ہوا ہوں ۔زخمی کے مطابق سابقہ عداوت کوئی نہیں ہے۔پولیس نے ملزم کےخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔


تیز رفتار فلائنگ کوچ موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ بنوں روڈ پر تیز رفتار فلائنگ کوچ موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی ،موٹرسائیکل سوار زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ،فلائنگ کوچ ڈرائیو رکے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،تھانہ یارک کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ علاقہ پندرہ میل کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ موٹرسائیکل سے ٹکراگئی جس سے موٹرسائیکل سوار عبدالولی ولد بختہ جان قوم وزیر سکنہ پندرہ میل شدید زخمی ہوگیا ۔واقعہ کی اطلاع پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے فلائنگ کو چ کے ڈرائیور تسبیع اللہ ولد احسان اللہ قوم بنوچی سکنہ غوریوالہ بنوں کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔


مبحوس خاتون کو اس کے سابق شوہر سے بازیاب کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان:نواب پولیس نے علاقہ وانڈہ مہر دل میں سرچ آپریشن کے دوران مکان کے اندر مبحوس خاتون کو اس کے سابق شوہر سے بازیاب کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا ،پولیس نے ملزم کے قبضہ سے دو عددکلاشنکوف ،ایک بندوق بارہ بندوق اور دو سوکارتوس برآمد کرلیے ، خاتون کوطلاق کے بعد زبردستی اپنے ساتھ رکھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق نواب پولیس نے علاقہ وانڈہ مہر دل میں سرچ آپریشن کے دوران مکان کے اندر مبحوس 33 سالہ خاتون کو بازیاب کرلیا ، 33 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی کچھ سال قبل ملزم سیف اللہ مروت کے ساتھ ہوئی جس سے اس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔اس دوران میرے ایک اختوجان نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار ہوگئے جس کا علم میرے شوہر کو ہوگیا ۔ثالثی فیصلہ میں میرے شوہر نے اختو جان سے بھاری رقم لے کر مجھے طلاق دے دی اور میں نے اختو جان کے ساتھ شادی کرلی ،اس دوران اختو جان کے اہل خانہ اور بھائی نے مجھے دوبارہ میرے سابق شوہر کے حوالے کردیا جس نے مجھے اپنے گھر کے اندر مبحوس رکھا اور دوماہ سے مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے میری ساتھ مسلسل زبردستی جنسی زیادتی کرتا رہا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ پولیس کےیہاں آنے پر مجھے بازیاب کرایاگیا ہے۔ پولیس نے خاتون کے سابق شوہر ملزم سیف اللہ مروت کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے دو عدد کلاشنکوف ،نو میگزین ،دوسو کارتوس ،ایک بندوق بارہ بور اور بیس کارتوس بارہ بور برآمد کرلیے جبکہ پولیس نے دوسری کاروائی میں خاتون کے موجودہ شوہر اختوجان کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ایک پسٹل تیس بور دس کارتوس ،چار میگزیز اور ایک سو دس کارتوس 7.62 بوربرآمد کرلیے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا ہے۔


بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں امیروں کی پانچوں انگلیاں گھی میں

ڈیرہ اسماعیل خان:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں امیروں کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں ،غریب اور نادار آج بھی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کیے گئےسروے میں پسند وناپسند کا انکشاف ہوا ہے ۔اکثر غریب بیواﺅں کے کارڈز بااثر لوگوں نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں اوران کو ماہانہ تھوڑی سے رقم دے کر ٹرخا دیتے ہیں ۔غریب لوگوں نے کہا ہے کہ امیرحکمرانوں کا یہ پروگرام غریب عوام کے نام امیروں کو نوازنا ہے۔


وقت سے پہلے بڑھاپے کے مرض میں خطرناک حد تک اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان:وقت سے پہلے بڑھاپے کے مرض میں خطرناک حد تک اضافہ ،نوجوانوں میں وقت سے پہلے بڑھاپے کا مرض خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے ،ماہرین کے مطابق جدید طرز زندگی نے بیس اور تیس سال کے افراد کو خون کی شریانوں ،جوڑوں کے درد اور دیگر ایسے امراض کا شکار بنادیا ہے جو کہ عام طور پر نوجوانوں میںوقت سے پہلے بڑھاپے کا باعث بن رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ بیٹھنے اور کھڑے ہونے کا ناقص انداز اور سست طرز زندگی بھی قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بن رہا ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پچیس سے پینتالیس سال کے افرا د میں قبل از وقت بڑھاپا عام ہوتا جارہا ہے جس کی بنیادی وجہ زیادہ وقت کرسیوں پر بیٹھنا،ٹی وی دیکھنا اور اسمارٹ فونز کا استعمال شامل ہے اور آج کل نوجوانوں میں ایسے امراض پھیل رہے ہیں ۔


موسم سرد ہونے منشیات کے عادی افراد کی اموات میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ میں موسم سرد ہونے منشیات کے عادی افراد کی اموات میں اضافہ ،ڈیرہ اسماعیل خان میں سرد موسم کی وجہ سے منشیات کے عادی افراد کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے ۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران درجنوں منشیات کے عادی افراد سرد موسم کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشیں سڑکوں اور چوراہوں پر پڑی ملتی ہیں مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث زیادہ ٹھنڈ سے نشہ کرنے والے افراد کی موت واقع ہوجاتی ہے ۔مرنے والا اکثر کسی اچھے گھرانے کا فرد ہوتا ہے ۔طبی امراض کے ماہرین کے مطابق نشہ کرنے والے افراد سرد موسم کو برداشت نہیں کرسکتے جس سے ان کی موت واقع ہوجاتی ہے ۔منشیات افراد کی موت پر اس کی تدفین بھی ایک سنگین مسئلہ بن جاتا ہے جب کسی منشیات کے عادی شخص کی لاش پولیس کو ملتی ہے تو پولیس اہلکار اسے ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردیتے ہیں جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاوارث لاش بے آسرا پڑی رہتی ہے ۔اکثر اوقات پولیس اہلکار لاش میونسپل کمیٹی کے حوالے کرکے اسے دفنا دیا جاتا ہے جس کے بعد ورثا اپنے پیاروں کی تلاش میں زندگی بھر مارے مارے پھرتے ہیں ۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کوئی کردار ادا نہیں کرتی ۔قبرستانوں میں لاوارث لاش کی تدفین کے اخراجات برداشت سے باہر ہیں ایک لاوارث لاش پر پندرہ سے بیس ہزار روپے تک کےاخراجات آتے ہیں ۔


ہمیں ہر لمحے اپنے ہر ہر عمل میں دین اسلام کو ڈھالنا ہوگا،پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان:ممتاز ماہر قانون پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ماہ مبارک ربیع الاول کی مبارک ساعتیں ہیں ۔ہمارے لئے آپ کی زندگی مشعل راہ ہے ہمیں ہر لمحے اپنے ہر ہر عمل میں دین اسلام کو ڈھالنا ہوگا اور اسوة رسولکو اپنی زندگی میں اولین ترجیح پر رکھنا ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ چاہے ایک فرود واحد ہویا ملک کے وہ ادارے جو کہ صاحب اختیار ہیں سب کو چاہیے کہ وہ حق کے راستے کو اختیار کریں تاکہ ہم پر جو بے چینی ،عدم اعتمادی اور باہم اختلافات کی فضا بنی ہوئی ہے اس سے نجات مل سکے ،کیونکہ کوئی بھی عمل اگر ذاتی مفادات کے لئے کیا جائے گا و اس سے معاشرے میں بہتری آنا ممکن نہیں اور ہمیں ایسے اعمال اختیار کرنے کی ضرورت ہے جس کا مقصد صرف اللہ کی رضا ہو۔


سٹریٹ لائٹس کے خراب ہونے کے باعث حادثات معمول بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان :شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس کے خراب ہونے کے باعث حادثات معمول بن گئے ،مکینوں کا میونسپل کمیٹی سے سٹریٹ لائٹس مرمت کرکے چالوں کروانے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اندرون شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی کے باعث حادثات کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے۔ رات کے اوقات میں بہت زیادہ آمدورفت کے باعث موجودہ سڑکیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ ان سڑکون سے شہری شہر واندرون شہر کے علاقوں میں سفر کرتے ہیں اور مسافر گاڑیوں موٹرسائیکل سواروں کا گزر زیادہ ہوتاہے ۔سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے ۔اس کے علاوہ ان سڑکون پر راہزنی ،چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں بھی روزانہ کا معمول ہیں ۔شہری آباد ہونے کی وجہ سے رات کے وقت شہری علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے شہریوںکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


کینٹین پر ناقص وغیر معیاری اشیاءکی فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی کینٹین پر ناقص وغیر معیاری اشیاءکی فروخت جاری ،ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتی جلتی دو نمبر اشیاءخوردونوش کی سرعام فروخت ہونے لگیں ،صفائی کا انتظام نہ ہونے کے باعث شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔کینٹین کے مالکان نے مہنگے داموں اشیاءخوردونوش فروخت کرنے میں مصروف ،مریضوں اور ان کے لواحقین کا وزیر اعلی خیبرپختونخو ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ہیلتھ کے حکام سے نوٹس لے کر کاروائی کرنے کا مطالبہ ۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ کی کینٹین پر سرعام ناقص وغیر معیاری کھانے پینے کی اشیاءمقررہ نرخوں کی بجائے مہنگے داموں کی جانے لگیں ،بااثر کینٹین مالک نے راتوں رات کروڑ پتی بننے کی خاطر ناقص ومضر صحت پانی سمیت بسکٹس ،کیکس ،چاکلیٹس وغیرہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتی جلتی دو نمبر اشیاءمن مرضی کے نرخوں پر فروخت کرنی شروع کررکھی ہیں ۔قابل ذکر بات یہ کہ سول ہسپتال کی کینٹین پر کام کرنے والے کاریکگر خود کئی بیماریوں میں مبتلا نظر آتے ہیں جو کھانا اور روٹیاں تیار کرتے وقت سگریٹ کے کس لگا کر کام کرنے کوترجیح دیتے ہیں جبکہ کچن اور ہال میں گند ہی گند نظر آتا ہے ۔صفائی کا معقول انتظام نہ ہونے کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔اس کے علاوہ تمام اشیاءمارکیٹ نرخوں سے کئی گنا اضافی نرخوں پر فروخت کی جارہی ہیں ۔مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ،سیکرٹری ہیلتھ ،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ،ہیلتھ کے حکام اور ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص ومضر صحت اشیاءخوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے کینٹین ٹھیکیدار کا ٹھیکہ منسوخ کرکے فرض شناس اور ایماندار ٹھیکیدار کو کینٹین کا ٹھیکہ دیا جائے جو کہ حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق معیاری اشیاءخوردونوش مقررہ نرخوں پر فروخت کرنے کا پابند ہو۔


سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیجز انصاف کے حصول کا ذریعہ بن گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان :سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیجز انصاف کے حصول کا ذریعہ بن گئیں ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیجز پر خیبر پختونخواپولیس کی طرف سے مقدمات کے اندراج شہریوں کے لئے انصاف کے حصول کا ذریعہ بن گیاہے ۔ہوائی فائرنگ ،تشدد ،اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر فوٹیجز کے باعث مقدمات کا اندراج ہوا ہے جس سے عام شہریوں کو انصاف کا حصول ممکن ہواہے ۔پولیس کی جانب سےتشدد کے واقعات کی فوٹیج سامنے آنے پر اعلی افسران کی جانب سے کاروائی پر اہلکاروں کو نہ صرف معطل کیاگیا بلکہ متاثرہ شہریوں کی روداد بھی سنی گئی ۔سوشل میڈیا پر فوٹیجز کے وائرل ہونے پر پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر محکمے بھی فوری طور پر قانونی کاروائی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں غیر اخلاقی حرکات ،بچوں اور خواتین پر تشدد ،ہوائی فائرنگ سمیت متعدد شکایات کی بھی وڈیو فوٹیجزمیڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آچکی ہوتی ہے۔سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد کے واقعات میں ملوث اساتذہ کے خلاف بھی مقدمات کا اندراج ہوتاہے۔


ہڑتالی ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کیخلاف حتمی کاروائی کیلئے فہرستیں طلب

ڈیرہ اسماعیل خان :خیبر پختونخوا حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں اور ڈیوٹی سے غیر حاضری دیگر طبی عملے کیخلاف حتمی کاروائی کیلئے فہرستیں طلب کر لی ہیں ، جس کی روشنی میں انہیں ملازمتوں سے فارغ کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا ۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ (آئی ایم یو)کو ٹاسک حوالے کردیا ہے۔اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق آئی ایم یو کو ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے تمام ہسپتالوں کے ہڑتالی ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکس ، نرسز اور دیگر عملے کی غیر حاضریوں پر مشتمل تازہ رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں ہڑتالی ڈاکٹروں سمیت دیگر طبی عملے کے عہدوں کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ کی اپنی رپورٹ بھی لف کی جائے اورہسپتالوں کے سربراہوں سے بھی اس ضمن میں سفارشات حاصل کی جائیں۔تاکہ کسی بھی حتمی کارروائی سے متعلقہ ہسپتال کی انتظامیہ بھی با خبر رہے، واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سرکاری ہسپتالوں میں سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے ،جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


تین روزہ پولیو مہم ملتوی کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبرپختونخوا میں 11اضلاع میں شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی‘ محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کے باعث ملتوی کی گئی ہے‘ انسداد پولیو مہم کیلئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کیاجائیگا‘ محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں تین روزہ شروع ہونے والی پولیو مہم ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث ملتوی کردی گئی ہے‘ انہوں نے کہاکہ 11اضلاع جن میں پولیو مہم ملتوی کی گئی ہے ان میں ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں‘ لکی مروت‘ ھنگو‘ ٹانک‘ شمالی وزیرستان‘ جنوبی وزیرستان‘ بونیر‘ مردان‘ چارسدہ اور ضلع مہمند میں پولیومہم کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائیگا۔


صفائی کا خیال رکھ کر ہم ڈینگی کو شکست دے سکتے ہیں طبی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ صفائی کا خیال رکھ کر ہم ڈینگی کو شکست دے سکتے ہیں ، ہمیں اپنے گھرں کی طرح اپنے محلے کو بھی صاف ستھرا رکھنا چاہیے اور متعلقہ کچرا منتخب جگہوں پر رکھ دیا کریں تاکہ عملہ صفائی اسے ٹھکا نے لگا ئے اور اسی طرح صفائی سے ہی ہم ڈینگی کو شکست دے سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے گھروں کی طرح اپنے محلے کو بھی صاف رکھنا چاہیے تاکہ ڈینگی کا مچھرپروان نہ چڑھ سکیں اور اپنے گھروں اورمحلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی کوشکست دے سکیں ، انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس پی کاعملہ صفائی میں عملی کردار اداکر رہا ہے اور انہیں کی بدولت ہمارا شہر اورمحلے صاف رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم کچرے کو متعلقہ جگہوں پر رکھیں تاکہ اسے ٹھکانے لگایا جاسکے۔

About The Author