دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان :بااثر افراد نے خاتون کی لاش قبر سے نکال دی

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع رحیم یارخان کے قصبہ خان بیلہ  میں پیش آیا ہے جہاں بااثر افراد نے خاتون کی لاش قبر سےنکال دی ۔

سرائیکی وسیب کے ضلع رحیم یارخان  میں بااثر افراد نے خاتون کی لاش  اس لئے قبر سےنکال دی کہ اسے بااثر زمینداروں کی قبروں کےساتھ دفنایا گیا تھا۔

رحیم یار خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع رحیم یارخان کے قصبہ خان بیلہ  میں پیش آیا ہے جہاں بااثر افراد نے خاتون کی لاش قبر سےنکال دی ۔  بااثرافراد نے خاتون کے لواحقین پر حملہ کرکے 3افراد کو زخمی بھی کردیا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی پولیس نے 15سےزائد افراد کےخلاف مقدمہ درج کرکے 2نامزد افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

رحیم یار خان پولیس کی نگرانی میں خاتون کی دوبارہ تدفین کردی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نےزمینداروں کی قبروں کےپاس خاتون کی تدفین کرنےپرحملہ کیا۔

About The Author