دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آزادی مارچ والوں کے غیر آئینی مطالبات منظور نہیں کئے جائینگے، وفاقی کابینہ

ذرائع کے مطابق  کابینہ نے قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی جبکہ نیشنل پاور پارک منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کی منظوری دی۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران کابینہ ارکان کا مؤقف تھا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے غیر آئینی اور غیر قانونی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کرتارپور راہداری اور اس سے متعلق فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

ذرائع کے مطابق  کابینہ نے قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی جبکہ نیشنل پاور پارک منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کی منظوری دی۔

اجلاس کے دوران کیپیٹل ڈپویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی تنظیم نو کی رپورٹ  بھی کابینہ میں پیش کی گئی۔

About The Author