دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوٹ ادو سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

کوٹ ادو سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

کوٹ ادو:

(تحصیل رپورٹر):

رفع حاجت کیلئے جانے والی 16سالہ لڑکی سے اوباش کی زیادتی،

فراڈی تعلقدار نرس سے لاکھوں لیکر ڈکار گیا،واپس مانگنے پر نرس پر تشدد،دانت توڑ دیے،

فراڈی گروہ نے اونٹ فروخت کرکے رقم لینے کے بعد اونٹ چوری کرلیا،مقدمہ درج،

ورکشاپ کے مستری نے گاڑی کے سپیئر پارٹس کے نام پر رقم لیکر سپیئر پارٹس نہ دیے،

پولیس نے2شراب فروش بھی دھر لئے،بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،ا

س بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ڈبی شاہ کے رہائشی محمد بخش چھجڑا کی جواں سالہ بیٹی 16سالہ زہراں مائی گزشتہ شب گھر کے باہر فصل کماد میں رفع حاجت کیلئے گئی جہاں پر فصل کماد میں گھات لگائے عاشق حسین سہارن نے اسے قابوکرلیا اور گن پوائنٹ پر اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی،

ملتان محلہ کاشف آباد کے رہائشی محمد افضل بلوچ کی بیوی شمیم جوکہ فقیرا گوٹھ کراچی میں نرس تھی جس کے ساتھ موضع ڈبی شاہ محمود کوٹ کے رہائشی شاہد محمود بھٹہ بھی وہاں ڈسپنسر تھا جس کے ساتھ شمیم کے اچھے تعلقات بن گئے جان پہچان ہونے پر شاہد محمود بھٹہ نے شمیم سے40لاکھ ادھار لئے کئی بار واپس مانگنے پر گزشتہ دنوں شاہد محمود بھٹہ نے اسے اپنے گھر پیسے دینے کے بہانے بلایا جب وہ محمود کوٹ پہنچی تو راستہ میں شاہد محمود بھٹہ نے اسے اپنے ساتھی نامعلوم کے ہمراہ اسے قابو کرلیا اور اس پر تشدد کیا جس پر نرس شمیم کے دانت ٹوٹ گئے ۔

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع طلائی چندھرڑ کے رہائشی محمد شاہد لاڑ نے اپنے ہمنام شاہد بدھ سے10لاکھ مالیت کا 4ماہ قبل اونٹ خرید کیا،9لاکھ دینے کے بعد اونٹ گھر لے آیا چند روز قبل شاہد بدھ اپنے دیگر ساتھیوں محمد علی بدھ،مٹھو لاشاری ایک نامعلوم کے ہمراہ چوری کرکے لے گیا۔

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈنمبر1کا رہائشی چوہدری مزمل حبیب نے رضوان شیخ کو اپنی گاڑی لینڈ کروزر کے اولڈ سپیئر پارٹس منگوانے کیلئے 20ہزار روپے دیے،کئی روز تک چکر لگانے کے بعد رضوان سپیئر پارٹس دینے سے انکاری ہوگیا،۔

پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت کالی پل کے قریب پل88کے طاہر چانڈیہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر دیسی شراب جبکہ وارڈنمبر5کے رہائشی جنید اقبال راجپوت سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام
واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

About The Author