دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کے سرکاری سکول کے بچوں میں سکول یونیفارم اور بیگ تقسیم

ڈسٹرکٹ سیکینڈری ایجوکیشن افیسر بہاولپور نصیر احمد سیال نے یزمان کے علاقہ 91 ڈی بی میں گورنمنٹ ہائی سکول کے بچوں میں سکول بیگز اور یونیفارم تقسیم کیے ہیں۔ سکول بیگ اور یونیفار ملنے پر بچوں نے مخیر ادارے اور افسران کا شکریہ ادا کیا۔سکینڈری ایجوکیشن بہاولپور کے ڈسٹرکٹ افیسر نصیر احمد سیال نے تحصیل یزمان میں گورنمنٹ ہائئ سکول 91 ڈی بی کا دورہ کیا اور پرائمری کلاس کے طلبا میں سکول بیگز اور سکول یونیفارم تقسیم کیے۔ بیگز اور یونیفارم خیراتی ادارے کی جانب سے عطیہ کیے گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ سیکینڈری ایجوکیشن آفیسر کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں
ہم نے ہر اس بچے کو ساتھ لے کر چلنا ہے جسکی تعلیم میں اسکے والدین کی کم امدنی یا غربت اڑے ا رہی ہے۔ سپرنٹینڈنٹ محکمہ تعلیم بہاولپور طارق پیرزادہ اور سکول پرنسپل سمیت اساتذہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ طلبا کو بیگز اور یونیفارم ملے تو انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

About The Author