دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روہی چولستان میں ٹڈی دل کے خلاف بڑا اپریشن، 100 ایکڑ پر سپرے

گزشتہ روز بہاولپور سے روہی چولستان جانے والی ٹڈی دل کے خلاف چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور اور فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے گرینڈ اپریشن کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 100 ایکڑ سے زائد رقبے پر بیٹھے ٹڈی دل کو سپرے کر کے ختم کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی علاقے راجھستان سے ٹڈی دل کے مزید کئی لشکر روہی چولستان میں داخل ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی بہاولپور حکام کا کہنا ہے کہ روہی چولستان کے علاقے موج گڑھ اور اسکے گردو نواح میں ٹڈی دل کا بڑا سوام کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ سوام ممکنہ طور پر بہاولپور سے ایا ہے جسے فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ اور چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور کی ٹیموں نے مشترکہ اپریشن کے زریعے کنٹرول کیا ہے۔ روہی چولستان میں ٹڈی دل کے خلاف گزشتہ چار ماہ کے دوران جاری اپریشن میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک ہی جگہ پر بڑی تعداد میں ٹڈی دل کو سپرے کر کے ختم کر دیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق بھارتی علاقے راجھستان سے روہی میں ٹڈی دل کے بڑے لشکروں کے داخلے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق آپریشن کے دوران 100 ایکڑ سے زائد رقبے پر سپرے کیا جا چکا ہے جبکہ اپریشن ابھی بھی جاری ہے

About The Author