دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اورنمائندھوم کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

محکمہ مال ڈیرہ کرپشن کا گڑھ بن گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ مال ڈیرہ کرپشن کا گڑھ بن گیا بوگس انتقالات اور رجسٹری کی شکایات عام ،تحصیلدار ،قانونگو کادفاتر سے غائب رہنا معمول ،عوام دربدر کی ٹھوکرین کھانے پر مجبور ہوگئےتفصیلات کے مطابق منتخب عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے محکمہ مال ڈیرہ کرپشن کا گڑھ بن گیا جہاں پر بوگس انتقالات اور جسٹریاں کھلے عام کی جارہی ہیں تحصیلدار اور قانونگو نے دفاتر سےغائب معمول بنا رکھا ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ڈیرہ کے عوامی تجارتی ،زرعی ،سماجی ودیگر حلقوں نے محکمہ مال ڈیرہ میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور بے قاعدگیوں پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ محکمہ مال ڈیرہ میں پیسوں کی چمک کے بغیر کوئی جائز کام بھی نہیں ہوتا ،رجسٹریوں اور انتقالات پر کھلے عام عام بھاری رقوم بٹوری جارہی ہیں ۔عوامی نمائندے ،کرپٹ ضلعی افسران ودیگر اہلکاروں کی پشتپناہی کررہے ہیں ،تحصیلدار ڈیرہ ودیگر پٹواریان ،قانونگو حضرات سے ملنا اور کوئی جائز کام کروانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے ۔عوام کو اس کرپشن سے نجات دلانے میں ڈیرہ انتظامیہ اور محکمہ اینٹی کرپشنبالکل ناکام ہیں ۔عوامی حلقوں نے اصلاح احوالا کا مطالبہ کیا ہے۔


پرائس ریو یوکمیٹی میں درباری اور خوشامند پسند افراد مسلط

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پرائس ریو یوکمیٹی کی جانب سے اجلاس میں درباری اور خوشامند پسند افراد کو بلانا اور آئے روز اشیاءخوردنی کے نرخوں میں اضافہ صارفین ڈیرہ نے مسترد کردیا ،تفصیلات کےمطابق ڈیرہ کی پرائس ریویو کمیٹی جوکہ عوام کی جانب سے صارفین کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں اور اشیاءخوردونوش کو زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کا محاسبہ کرنے کے لئے بنایاگیا تھااب وہ محکمہ فوڈ ڈیرہکی ملی بھگت سے پرائس ریویو کمیٹی کی بجائے پرائس انکریزکمیٹی میں تبدیل ہوگئی ہے۔چاپلوس ،خوشامندی اور درباری قسم کے لوگوں نے مہنگائی کی چکی مین پسی ہوئی عوام کی داد رسی کی بجائے پرائس ریویو کمیٹی کومحکمہ فوڈ ڈیرہ کے کرپٹ اہلکاروں نے بڑی بیکریوں اور بڑے دکانداروں کا آلہ کار بناکر رکھ دیا ہے ۔شہریوں نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ آئے روز اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافے اور آٹا کی سمگلنگ میں ملوث محکمہ فوڈ کے افسران واہلکاروں کا محاسبہ کرکے انہیں ڈیرہ سے تبدیل کیا جائے اور پرائس ریویو کمیٹی ڈیرہ میں تمام طبقوں کو شامل کرکے اسے موثر بنایاجائے


 (ڈی آر سی)سیاسی ممبران کی شمولیت کے بعداپنی افادیت مذید کھوبیٹھی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلعی مصالحتی کمیٹی ڈیرہ (ڈی آر سی)سیاسی ممبران کی شمولیت کے بعداپنی افادیت مذید کھوبیٹھی ،عوامی اپنی شکایات کے ازالہ کے لئے ضلعی مصالحتی کمیٹی سے رجوع کرنے میںکترانے لگے ،شکایات کی شرح انتہائی کم ہوگئی ،شہریوں کو انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا سے مداخلت کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی مصالحتی کمیٹی(ڈی آرسی) کا قیام عمل میں لایاگیا جہاں پر عوام کے خانگی تنازعات ،لین دین کے معاملات سمیت لڑائی جھگڑے ، اراضی ،جائیداد اور کرایہ کے مسائل اور تنازعات کے حل میں ابتدائی چار سالوں تک بہت مددگارثابت ہوئی اور ضلعی مصالحتی کمیٹی ڈیرہ اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر صوبے بھ رمیں اول پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔تاہم بعدازاں ڈیرہ پولیس کے افسران کی عدم دلچسپی اس حد بڑھ گئی کہ مختلفسیاسی جماعتوں کے عہدیداروں کو مصالحتی کمیٹی کا ممبر بنادیاگیا جبکہ اچھی شہرت کے غیر سیاسی لوگ ہٹا دیئے گئے یا وہ خود مستعفی ہوگئے ۔حالانکہ ضلعی مصالحتی کمیٹی کے اپنے قانون کے مطابق ہر تین ماہ بعد سیکرٹریکے انتخابات کے علاوہ کوئی بھی سیاسی عہدیداران ،رکن اور منفی شہرت کا حامل مصالحتی کمیٹی کا ممبر نہیں بن سکتا لیکن تمام کام اس کے برعکس ہورہا ہے جس کے باعث ضلعی مصالحتی کمیٹی ڈیرہ اپنے افادیت اوراہمیت کھوچکی ہے ۔عوام الناس نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی مصالحتی کمیٹی کے اپنے بناہوئے قوانین وضوابط پر عمل درآمد کے لئے مقامی افسران کو پابند کریں اور بے قاعدگیوں کا

سدباب کریں ۔


ٹیکسز کے ہزاروں روپے کے نوٹسز کی سخت الفاظ میں مذمت

ڈیرہ اسماعیل خان :مرکزی انجمن تاجران خیبر پختونخوا کے نائب صدر اور مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ کے سرپرست اعلیٰ سہیل احمد اعظمی نے محکمہ ایکسائز ٹیکس کی جانب سے تاجروں کو پراپرٹی اورپروفیشنل ٹیکسز کے سلسلے میں بھیجے گئے ہزاروں روپے کے نوٹسز کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ مذکورہ محکمہ ڈیرہ کے تاجروں جوکہ پہلے ہی دہشت گردی ،فرقہ واریت اور سخت لوڈشیڈنگ کاشکار ہیں کو نوٹسز کے ذریعے مذید حراساں کررہاہے۔سہیل اعظمی نے کہا کہ صوبے بھر کے تاجروں نے پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکسز میں کئی گنا اضافے کو یکسر مسترد کردیا ہے اور اس سلسلے میں دھونس ،دھمکی سے کاملیاگیا تو تاجر برادری ہر قسم کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔


ڈیرہ چشمہ روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ چشمہ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 57 سالہ واپڈا ڈیرہ کا اہلکار جاں بحق ،بیٹا شدید زخمی ہوگیا ، حادثے موٹرسائیکل اور مزدا ٹرک کے درمیان میںتصادم کے نتیجے میں پیش آیا ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ، متوفی کی نمازجنازہ ادا کرکے میت سپرد خاک کردی گئی ،پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابقواپڈا ریونیودفتر ڈیرہ رولر ڈویژن کا کلاس فور اہلکار 57 سالہ عبدالمجیدقریشی ولد محمد شاہ قوم قریشی سکنہ سنگھڑ شریف اپنے بیٹے 22 سالہ محمد نوید کے ساتھ موٹرسائیکل پر ڈیرہ سے اپنے گھر جارہا تھا کہ ڈیرہ چشمہ روڈتھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ ہمت کے قریب پہنچنے پر وہ مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں عبدالمجید قریشی موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا محمد نوید شدید زخمی ہوگیا ۔واقعہ کیاطلاع پر ریسکیو ٹیم اور پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ۔متوفی کی نماز جنازہ اپنے آبائی علاقہ میں ادا کی گئی جس میں اہلیان علاقہاور ان کے سٹاف ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعدازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔پولیس نے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔


محکمہ وائلڈ لائف سٹاف کی کامیاب کاروائی

ڈیرہ اسماعیل خان :محکمہ وائلڈ لائف سٹاف کی کامیاب کاروائی، بلوچستان سے لاکھوں روپے مالیت کاقیمتی فالکن پرندہ ڈیرہ اسماعیل خان سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف

مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف سٹاف نے کامیاب کاروائی کے دوران صوبہ بلوچستان سے لاکھوں روپے مالیت کاقیمتی فالکن پرندہ ڈیرہ اسماعیل خان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے قیمتی فالکن پرندہ برآمد کرکے اس کیخلاف بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ2015کے تحت کارروائی مکمل کرلی۔
٭٭٭
سینئر لاءآفیسر محکمہ قانون فرحاج سکندر بلوچ کا ایک اور اعزاز

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے سینئر لاءآفیسر محکمہ قانون فرحاج سکندر بلوچ کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہزاروں کنال سرکاری اراضی عدالتوں کے ذریعے واگزار کرانےپر تعریفی سند سے نواز دیاگیا۔ یہ سند کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت نے سینئر لاءآفیسر محکمہ قانون فرحاج سکندر بلوچ کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی جانب سے ان کو پیش کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر بھیموجود تھے۔ عدالتوں کے ذریعے واگزار کرائی گئی اراضی کی قیمت اربوں روپے بتائی جاتی ہے۔ یہ سرکاری اراضی محکمہ جنگلات، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، محکمہ مال، محکمہ فشریز، محکمہ صحت، محکمہ پبلک ہیلتھ ، محکمہ تعلیم اور محکمہزراعت وغیرہ کی ہے۔شہریوں کی جانب سے انہیں تعریفی سند دینے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرحاج سکندر بلوچ کو مبارکباد پیشکی گئی ہے۔


جنسی زیادتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان :بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا،درندہ صفت بھیڑیا نما شخص نے دکان سے چیزخریدنے کے بہانے بچے کو اپنے ساتھ لے جاکر درندگی کا

نشانہ بناڈالا ،دوسرے واقعہ میں دس سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ،دوسرے کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ۔ذرائع کے مطابقتھانہ پروآ میں غریب بھٹہ خشت مزدور نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کی بیوی پانچ سالہ بیٹے کے ہمراہ شادی میں شرکت کے لئے قریبی پڑوس میں گئی ہوئی تھی ،اس دوران اس کا بیٹا بچوں کے ساتھباہر کھیل رہا تھا کہ نامعلوم ملزم اسے دکان سے چیزخریدنے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور قریبی فصل گنا میں لے جاکر اس سے درندگی کا نشانہ بناڈالا ، پروآ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی رپورٹ پرنامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ چودھوان کی حدود موسیٰ زئی شریف میں ملزم نے دس سالہ بچے کو کوٹھہ اللہ داد کے قریب درختوں کے جھنڈمیں لے جاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیاہے۔


داد رسی پر سائل کا ڈیرہ پولیس کو خراج تحسین پیش

ڈیرہ اسماعیل خان :اعجاز آباد مریالی کے نوجوان عامر نواز ولد اللہ نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش اور تھانہ کینٹ میں تعینات اے ایس آئی سلیم بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے بغیر کسی سفارش اور رشوت کے اس کا بااثر افراد سے رقم کے لین دین کا دیرینہ تنازع حل کردیاگیا ہے جس پر وہ ان کا انتہائی مشکور وممنون ہے ۔اس کا کہنا تھاکہ چند بااثر افراد اس سے موٹرسائیکل کی خریدری کے عوض بقایا رقم 35 ہزارر وپے دینے سے صاف انکاری ہوگئے اور ان کے درمیان گزشتہ دو سال سے رقم کا تنازع چلا آرہا تھا جس پرکئی بار ہاتھ پائی اور لڑائی جھگڑا بھی ہوچکا تھا۔ تاہماس ضمن میں ڈی پی اوڈیرہ کو ان افراد کے خلاف درخواست دی گئی جو کہ تھانہ کینٹ میں اے ایس آئی سلیم بلوچ کو مارک کی گئی جنہوںنے دو روز کے اندر تمام تنازع کو حل کر کے اس کی مکمل دادرسی کردی ہے جس پر وہ انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔اس کا مذید کہناتھا کہ پولیس کے بارے میں عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ وہ تکڑی سفارش اور مٹھی گرم کیے بغیر کسی مظلوم کی داد رسی نہیں کرتی لیکنکینٹ پولیس نے اس کا دیرینہ مسئلہ حل کرکے اس منفی تاثر کو زائل کردیا ہے۔ 



گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر 4 ڈیرہ نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان :گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر 4 ڈیرہ نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ،ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام آل خیبر پختونخواہ نعت خوانی کے انڈر 15مقابلے میں جماعت نہم کےطالب علم محمد آیان نے پہلی پوزیشن جبکہ انڈر 15مقابلے میں فرسٹ ایئر کے طالب علم محمد فیضان کی دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ پرنسپل اسلم جعفر نیازی کی طرف سے مقابلوں میں کامیاب طلباءکے اعزازمیں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پرنسپل اور تمام اساتذہ کرام نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں نقد انعام سے نوازا۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کے طالب علم محمد آیان کا تعلق انتہائیغریب گھرانے سے ہے۔جس کا والد مزدوری کرتا ھے اور بڑی مشکل سے بچوں کی پڑھائی کے اخراجات برداشت کرتا ہے۔اس موقع پر محمد آیان اور محمد فیضان نے پرنسپل ،والدین اور تمام اساتذہ کرام خصوصاًقاسم سعید ،خالد بھٹنی،ضیاالدین اور محمد یعقوب کا شکریہ ادا کیا جن کی دعاوں کی بدولت اللہ پاک نے انہیں اس اعزاز سے نوازا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد آیان نے7نومبر کو اسلام آباد میں ہونےوالے آل پاکستان ریڈیو نعت خوانی کے مقابلے کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ محمد آیان اس مقابلے میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنے سکول،والدین اور اساتذہ کرام کا نامروشن کریں گے۔


سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ملی بھگت اور آشیر باد سے من مرضی کے کرائے وصول

ڈیرہ اسماعیل خان :ضلع ڈیرہ کے ٹرانسپورٹرز، سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ملی بھگت اور آشیر باد کیوجہ سے من مرضی کے کرائے وصول کرنے لگے ، ٹرانسپورٹرزسمیت کنڈیکٹروں کیجانب سے دھوکہ دہی، بد عنوانی بھی عروج پر، شہریوں کو کرایوں سے بچنے والی ریزگاری واپس نہ کر کے لوٹا جانے لگا، روزانہ ریزگاری کی مد میں ہزاروں کمائے جانے لگے،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ روڈٹرانسپورٹ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ہرماہ پٹرول کی قیمتوں میں رد و بدل کے باعث مہنگائی کے ستائے مسافروں سے مقررہ کرایوں سے کئی گنا اضافی کرائےوصول کئے جارہے ہیں جبکہ بقایا رقم کی واپسی کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی جاتی جس کیوجہ سے بسوں، ویگنوں، ہائی ایسسز میں سفر کرنے والے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہاہے، ڈسٹرکٹ روڈٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذمہ داران نے بھی اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جسکی وجہ سے مسافروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے، خیبر پختونخواروڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جو کرائےمقرر کر رکھے ہیں ضلع ڈیرہ کے ٹرانسپورٹرز، سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ملی بھگت اور آشیر باد کیوجہ سے من مرضی کے کرائے وصول کر رہے ہیں، مسافروں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سیکرٹری ڈسٹرکٹروڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کو کرایہ نامہ گاڑیوں کے اندر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے اور ریزگاری واپس کرنے کے احکامات واپسکئے جائیں تاکہ بسوں، ویگنوں میں سفر کرنے والے مسافر اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھ سکیں۔


شہر میں منی پٹرول پمپوں کی بھرمار

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ محکمہ سول ڈیفنس کے عملے کی ملی بھگت سے شہر اور اس کے گردونواح، مضافاتی علاقوں میں منی پٹرول پمپوں کی بھرمار، اگر ان ناجائز پٹرول پمپوں کو فی الفور بند نہ کیا گیا تو کوئیبڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے، تفصیلات کے مطابق ان دنوں ڈیرہ اور تحصیل پہاڑپور ، تحصیل پروا تحصیل درابن سمیت مضافاتی علاقوں میں جگہ جگہ سول ڈیفنس کے عملے کی ملی بھگت سے دکانداروں نے دکانوںمیں منی پٹرول پمپ بنا رکھے ہیں اور کھلے عام پٹرول کی فروخت کی جارہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے مضافاتی علاقوں میں یہ منافع بخش گھناونا کاروبارپورے عروج پر ہے جہاں کوئی حفاظتی آلات وغیرہ موجود نہیںہوتے،اگر کسی بھی غیر قانونی منی پٹرول پمپ میں آگ لگ جائے توآگ بجھانے کے نہ ہونے کے باعث دکانوں اور رہائشیوں کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، شہریوں نے کمشنر ڈیرہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہسے ضلع بھر میں قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کو فی الفور بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے اور اس میں ملوث محکمہ سول ڈیفنس کے عملے کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔


برائلر سیل سینٹرز گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ شہر سمیت مضافاتی علاقے برائلر سیل سینٹرز گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل، شہری موزی امراض کا شکار ہونے لگے، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہسے کارروائی کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کے شہری اور دیہی حلقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں قائم برائلر سیل سینٹرز انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔مذکورہ برائلر سیل سنٹرز پر صفائیکے انتہائی ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد موذی امراض کا شکار ہو رہی ہے اور یہ باز گشت بھی سنائی دے رہی ہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر مردہ مرغیوں کا گوشت بھیفروخت کرنے سے گریز نہیں کرتے، جبکہ برائلر سینٹرز پر کئی کئی گھنٹے پڑے رہنے والے مرغیوں کے گوشت پر نہ صرف زہریلی گردوغبار پڑتی ہے بلکہ مکھیاں بھی بھنبھناتی رہتی ہیں ِ اگر کوئی صارف برائلر سیل سنٹرزمالکان سے گندگی ختم کرنے کا کہتا ہے تو اسے بے عزت کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا، تمام تر حالات و واقعات کا علم ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران کا قانونی کارروائی نہ کرنا بھی سوالیہ نشان

ہے، بیشتر برائلر سیل سنٹرز سیوریج کے گندے نالوں پر قائم ہیں اور آس پاس آوارہ کتے بھی غول کی صورت میں بیٹھے رہتے ہیں، جن پر بیٹھنے والی مکھیاں کھلے گوشت کو مزید زہریلا بنانے میں اہم کردار ادا کرتی

ہیں، متعلقہ اداروں کی پراسرار خاموشی سے دلبررداشتہ شہریوں نے ڈپٹی کمشنرڈیرہ سے نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭


صوبائی حکومت اور گرینڈہیلتھ الائنس کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ سمیت خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کااحتجاج جاری ہے،صوبائی حکومت اور گرینڈہیلتھ الائنس کے درمیان ڈیڈلاک بھی برقرار ہے۔ ڈیرہ سمیت خیبرپختونخوا میں

ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکس کی ہڑتال بدستور جاری ہے۔ڈاکٹرز اپنے مطالبات جبکہ صوبائی حکومت ایم ٹی آئی اور ارایچ اے اور ڈی ایچ اے ایکٹ پر بضد ہے، ڈیرہ سمیت صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں

ایمرجنسی سروس کے علاوہ تمام سروسز معطل ہے جس سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔گرینڈہیلتھ الائنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیو مہم اور دیگر صحت کے کے حوالے سے جو مہم ہیں انسے بھی بائیکاٹ جاری ہے،ان کا مزیدکہنا ہے کہ وفاقی مذکراتی کمیٹی کے مثبت جواب کا انتظار ہے صوبائی وزیر صحت مذاکرت میں سنجیدہ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں سرکاری ہسپتالوں کی

نجکاری نہیں ہونے دینگے اور اپنے مطالبات پر قائم ہیں جب تک ان مطالبات نہیں مانے جاتے وہ ہڑتال جاری رکھے گے۔
٭٭٭

About The Author