دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی آئی اور ن لیگ کے نوجوانوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہم اپنے حلقہ انتخاب کے لیئے کام کریں گے بلکہ سرائیکی وسیب کی مجموعی بہتری کے لیئے ملکر کام کرینگے ۔

ڈیرہ غازیخان : وفاق ،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے نوجوانوں نے پاکستان پیپلزپارٹی پہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

قصبہ گگو کے نوجوانوں علیم خان ، جعفر روہیلہ اور مزمل خان کنگرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور امیدوار صوبائی اسمبلی رمضان قادر سے آج ملاقات کی اور پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر نوجوانوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی سے اس لیئے مایوس ہیں کہ اس نے تبدیلی کا جھوٹا خواب دکھایا۔ ن لیگ بھی صرف اپر پنجاب کی پارٹی ہے اس نے بھی سرائیکی خطے میں کبھی کام نہیں کرایا۔

اس موقع پر رمضان قادر نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ سیاست سے مایوس ہونے کی ضرورت ہرگز نہیں ۔حقیقی تبدیلی کی بنیاد پیپلز پارٹی ہی بنی ہے اور آئندہ بھی یہی سوشلسٹ عوامی جماعت ہی تبدیلی لیکر آئیگی ۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہم اپنے حلقہ انتخاب کے لیئے کام کریں گے بلکہ سرائیکی وسیب کی مجموعی بہتری کے لیئے ملکر کام کرینگے ۔

About The Author