دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مولانا بہت جلد واپس چلے جائیں گے، مشیر صحت

مولانا بہت جلد واپس چلے جائیں گے، مشیر صحت

جامپور۔۔

ـمشیر صحت پنجاب کا کہنا ھے ایک جتھہ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا مولانا بہت جلد واپس چلے جائیں گے ۔ حنیف پتافی کی میڈیا سے گفتگوـ……….

صوبائی مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا ھے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی ۔ مولانا فضل الرحمان ایک دو دن تک واپس گھر چلے جائیں گے ۔ جامپور تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال کے وزٹ کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے. ھوئے ،

انہوں نے کہا کہ ایک جتھہ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ھسپتال کے وزٹ کے دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا اور مریضوں سے سرکاری طور پر فراھم کی جانے والی سہولیات بارے معلومات بھی لیں ۔

صوبائی مشیر نے بتایا کہ جامپور کی آبادی کے پیش نظر اس ھسپتال کو ڈسٹرکٹ. ھیڈ کوارٹر ھسپتال کے برابر درجہ دینے کی سفارش کی جائے گی ۔

انہوں نے لُنڈی پتافی روڈ پر میٹرنٹی ھوم کو بھی فوری چالو کرنے کی ھدایت کی نیز ھسپتال کالونی کا پی سی ون تیار کرنے اور اسکی مرمتی اور سیوریج کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔

اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان بلوانی اور قائمقام سی ای او ھیلتھ ڈاکٹر علی ھاشم اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔

About The Author