ڈیرہ غازیخان. ():کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر کے بلاک زیڈ میں سیوریج مسئلہ کے مستقل حل کے لیے نئی سکیم کی تیاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔۔
منصوبہ پر ایک کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ سکیم کی منظوری،ٹینڈر اور ورک آرڈر سمیت کام شروع کرنے کے لئے باقاعدہ ٹائم لائن دے دی گئی.
یکم دسمبر سے کام شروع کرنے اورایک ماہ کے اندر کام کو مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ احکامات اپنے آفس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔
اجلاس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی اور دیگر افسران شریک تھے۔ کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ بلاک زیڈ میں نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی جس کے لئے مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے فنڈز دینے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صدیق آباد میں سیوریج مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔
کمیٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، کنسلٹنٹ، ایکسئین پبلک ہیلتھ اور متعلقہ افسران شامل ہونگے کمیٹی سیوریج سکیم کی ناکامی، سکوپ آف ورک کے تحت بقیہ کام اور میونسپل کارپوریشن کی طرف سے سکیم کو تحویل میں نہ لینے کی وجوہات کے ساتھ سات روز کے اندر سفارشات اور حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
کمشنر نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ پر شہر کا بیس سال کا تقریبا 15 سے 20 ہزار ٹن کوڑا موجود ہے جسے جلد اٹھا کر شہر سے باہر محفوظ تلف کیا جائیگا رقبہ کی نشاندہی کر لی گئی ہے ۔اور بورڈ آف ریونیو کو رقبہ کی حوالگی کے لئے لیٹر بھی بھیج دیا گیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر کام شروع کیا جائے گا اور تمام کوڑاکرکٹ اٹھا کر اس جگہ پر خوبصورت پارک تعمیر کیا جائے گا۔۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ ان کے حلقہ میں 15 کروڑ 35 لاکھ روپے سے سات اہم سڑکوں کی مرمت و بحالی کی جائے گی۔
ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے سمینہ چوک تا بائی پاس روڈ،تین کروڑ 56 لاکھ روپے سے پرانا پاسپورٹ آفس تا محبوب اباد ناظم آباد، تقریبا چھ کروڑ روپے سے خدابخش چوک تا کھاکھی چوک، 16 لاکھ 54 ہزار روپے سے غازی روڈتا کنگن روڈ، ایک کروڑ 67 لاکھ روپے سے ریلوے روڈ ہسپتال چوک تا رانی بازار،
94 لاکھ 60 ہزار روپے سے کمپنی باغ تا بلاک 39 روڈ اور ایک کروڑ 22 لاکھ روپے سے بستی پنوار تا مٹک والا روڈ کی فوری مرمت کی جائے گی۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہر میں صفائی اور سیوریج مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن صدیق آباد کی سیوریج سکیم کو اپنی تحویل میں لے اور محکمہ پبلک ہیلتھ خامیوں کو فوری دور کرے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل کی سکیم تیار کرلی گئی ہے جلد ہی کام شروع کر دیا جائے گا ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید،ایکسئین ہائی ویز عمیر لطیف،ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جواد کلیم اللہ،کنسلٹنٹ فرخ آفتاب،میونسپل آفیسر سروسز عباس سرور اور دیگرموجودتھے.
ڈیرہ غازیخان.
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ریلی بمبئے ہوٹل چوک ڈیرہ غازی خان سے نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کی۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،دیگر افسران اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد موجود دتھے۔ ۔شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم کے ساتھ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کیلئے سیاہ جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان حسنین خالد سنپال نے کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔۔
کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائیگا اور بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی جاتی رہے گی۔وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائیگا۔
ڈیرہ غازیخان. :
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے سوشل میڈیا پر ماڈل ٹاؤن ڈیرہ غازی خان کے بزرگ محمد جمیل کی غربت کی وجہ سے غازی یونیورسٹی کے گراونڈ میں پکوڑے بیچنے کی پوسٹ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید کو فوری مالی امداد کی ہدایات جاری کیں ، اور ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے بزرگ محمد جمیل کو اسی روز تلاش کرکے مالی امداد کا چیک دے دیا اور ان کی بیٹی کو تعلیمی ادارہ میں داخلہ دلاکر مفت تعلیم دینے اور تمام اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
تعلیمی وظائف کے ساتھ دیگر معاونت کی جائے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبد الغفار اور دیگر موجود تھے.
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر کے ہمراہ بزرگ کی خواہش پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن ڈیرہ غازی خان پہنچے اور اپنی نگرانی میں بزرگ کی بیٹی طاہرہ بی بی کا فرسٹ ائیر میں داخلہ کرایا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر موجود تھے.
ڈیرہ غازیخان. :
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان مدثر ریاض ملک نے تحصیل کوہ سلیمان کے ترقیاتی منصوبوں میں معیاری مٹیریل کا استعمال یقینی بنانے اور جاری منصوبوں کی کوالٹی چیک کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔
انہوں نے نالہ سانگھڑ تا سردار قلات روڈ کا معیار چیک کرنے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ کمشنر مدثر ریاض ملک نے کوہ سلیمان رینج میں ٹورسٹ ریزارٹ کے منصوبہ میں مٹیریل کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں مسرور کو تعمیراتی کمپنی کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کیں ۔
جس پر کمپنی کو نوٹسز جاری کردئیے گئے کمشنرنے تحصیل کوہ سلیمان میں بارش سے متاثرہ رحیم کوٹی تا مبارکی 40 کلومیٹر روڈ کی فوری مرمت کے لیے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں ہیں۔
ڈیرہ غازیخان.
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ کی جائے گی۔45 کروڑ روپے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے ۔
چوک کی کشادگی کے لئے 17 کروڑ روپے سے جگہ خریدی جائے گی اور رقبہ چند روز تک حاصل کرلیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ پل ڈاٹ پر بے ہنگم ٹریفک کی روانی کیلئے چوک کی کشادگی ضروری ہے۔خوبصورت ڈیزائن تیار کرکے ملک کے سنگم چوک کو جاذب نظر بنایا جائے گا۔ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے اشارے اور دیگر انڈیکٹرز نصب کئے جائیں گے۔
ڈیرہ غازیخان.
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر تحصیل تونسہ شریف میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جاری ہیں۔
سٹی پیکج کے تحت پانچ کارپٹڈ روڈ تعمیر کرلئے گئے ہیں ۔ مزید سڑکوں پر کام جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے بتایا کہ
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ترقیاتی پیکج کے تحت تونسہ شریف تا بستی بزدار براستہ چشمہ رائٹ بنک کینال اور بستی موہانی والی روڈ پر اسفالٹ تیزی سے جاری ہے ۔بہت جلد ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرلیا جائیگا جس سے علاقہ کی محرومی ختم ہوگی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔
ڈیرہ غازیخان.
ایڈ یشنل کمشنر اظفر ضیاء کے خلاف سوشل میڈیا پر نا زیبا الفاظ اور اشتعال انگیزی پر مبنی دھمکی آمیز ویڈیو اپ لوڈ کرنے والےشخص کو ایس ایچ او تھانہ سول لائن افتخار خان ملکانی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔
باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے صدیق گورچانی ولد حاجی غازی گورچانی مسلسل ایڈیشنل کمشنر ڈیرہ غازی خان اظفر ضیاء کے خلاف نا زیبا الفاظ پر مبنی پوسٹیں کرتا رہا ۔
گزشتہ روز ملزم نے نا زیبا الفاظ پر مبنی اشتعال انگیز ویڈیو اپنی فیس بک آئ ڈی سے اپ لوڈ کر دی جس پر تھانہ سول لائن ڈیرہ غازی خان میں ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء کی مدعیت میں زیر دفعہ 7Ata 506ت پ / 353ت پ اور زیر دفعہ 298 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ سول لائن افتخار خان ملکانی نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم صدیق گورچانی کو گرفتار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق ملزم ماڈل ٹاؤن بلاک وائے کا رہائشی ہے۔
ڈیرہ غازیخان.
: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں رودکوہی، بارش،چشموں اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے منی ڈیمز تعمیر کیے جائیں گے۔
جس کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے تحصیل کوہ سلیمان کا دورہ کیا اور انہوں نے مختلف جگہوں کا معائنہ کرتے ہوئے چیف انجینئر انہار کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر سروے اور فزیبلٹی سٹڈی کرکے رپورٹ پیش کیں۔
۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پانی کے ذخائر تعمیر ہونے سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا، مقامی آبادی کو کاشتکاری، باغبانی اور دیگر مقاصد کے لیے وافر مقدار میں پانی میسر ہو سکے گا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اور تحصیل کوہ سلیمان میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور انقلابی اقدامات کے حوالے سے آگاہی دی۔
قبائلی عمائدین نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے تحصیل کوہ سلیمان میں خصوصی اقدامات کرنے اور دلچسپی لینے پران کاشکریہ ادا کیا.
ڈیرہ غازیخان.
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے تحصیل تونسہ شریف کے علاقے وہوا میں کھلی کچہری لگائی،
لوگوں کے مسائل سنے اور ان کی تحریری وزبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنوید حسین اور دیگر افسران موجود تھے.ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ۔
جس کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر بلایا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں سے لوگوں کی کثیر تعداد مستفید ہو رہی ہے اور درخواستوں کا آن لائن ریکارڈ مرتب کیا جار ہاہے۔
او ردرخواستوں پر پیشرفت کے حوالے سے سائلین کو باقاعدہ مطلع کیاجاتاہے. انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے احکامات کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان کے ہر سرکاری دفتر میں اوپن ڈور پالیسی پر بھی عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔
ڈیرہ غازیخان.
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا کہ کمیونٹی میں آگاہی مہم کے مثبت نتائج مرتب ہور ہے ہیں اورمختلف ایمرجنسیوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
انہوں نے یہ بات سنٹرل اسٹیشن چوک چورہٹہ پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر حسین میاں، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز محمد اختر بھٹہ(ڈیرہ غازیخان) حسنین رضا (کوٹ چھٹہ)، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالرؤف اورتمام اسٹیشن کوارڈینیٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ماہ اکتوبر کے دوران ہونے والے تمام حادثات کا جائزہ لیا گیا. بتایاگیا کہ گزشتہ ماہ کل4614ایمرجنسیوں میں 4771افراد متاثر ہوئے جن میں روڈ ٹریفک حادثات کے625،میڈیکل کی3132،آتشزدگی کے17،جرائم کے85، ڈوبنے کے5 عمارات منہدم ہونے کے 09اورمختلف نوعیت کے741واقعات رونما ہوئے ۔
جن میں سے1927افراد کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی2756افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا. ریسکیو1122کا اوسطاً ریسپانس ٹائم 7.44منٹ رہا۔
ڈیرہ غازیخان.
ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی برائے گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت367 نمائشی پلاٹ لگائیں جائیں گے اور کاشتکاروں کو 11000 روپے فی ایکڑ بطور سبسڈی زرعی مداخل کی مد میں اداکئے جائیں گے۔
منصوبہ کے تحت نمائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی گزشتہ روز ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان عبدالغفور غفاری کی سربراہی میں ان کے دفتر میں کی گئی ۔
جس میں ڈائریکٹر بارانی زون تحقیقاتی ادارہ بھکر،ڈائریکٹر فارم اور ٹریننگ کروڑ لعل عیسن اور کاشتکاروں کے نمائندوں نے شرکت کی علاوہ ازیں کینولہ کے نمائشی پلاٹ کی قرعہ اندازی بھی کی گئی جس کے تحت ضلع مظفر گڑھ میں دو نمائشی پلاٹ لگائے جائیں گے.
کاشتکاروں نے محکمہ زراعت کے ان اقدامات کو سراہا ہے.
ڈیرہ غازیخان.
حکومتی ریونیو میں اضافے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اس سلسلہ میں بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انسپکٹر ایکسائز محمد نوید خان لغاری نے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایکسائز عمران اسلم اور ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جام محمد اجمل کی ہدایات پر عملدرآمد کر تے ہو ئے بلا نمبری گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر بند کیا جا تا ہے۔
اسی طرح 340کے قریب بلانمبری گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر کے بند کیا گیا اور 221گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے ہیں اسی طرح عدم ادائیگی ٹوکن ٹیکس والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر مختلف تھانہ جات میں بند کر دیا گیا ہے ۔
بلا نمبری گاڑیاں نمبر لگنے تک واگزار نہیں کی جا ئیں گی انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ حکومتی ریونیو میں اضافہ کر نے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اس سلسلہ میں اپنی تمام پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال میں لارہے ہیں ۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ اگلے مرحلے میں انسانیت کے دشمن منشیات فروشوں کے خلاف بھی گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
ڈیرہ غازیخان. جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ارکان ِ جماعت مستقبل کے سیاسی منظر نامے میں جماعت اسلامی کو ایک بڑی طاقت بنانے کے لئے بھرپور جدوجہد کریں. واضح مؤقف اور دو ٹوک بیانیئے کی بنیاد پر آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں حصّہ لیں گے،
جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازی خان کے اجتماع ارکان میں تمام ارکان اور نومنتخب تحصیلی اور مقامی اْمراء سے حلف لینے کے بعد انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکومتیں اسٹیبلشمنٹ کی ارینجمنٹ سے وجود میں آتی رہیں ،
اور ملک کو حقیقی جمہوریت سے دور رکھا گیا اور اب یہ حقیقت زیادہ کھل کر سامنے آگئی ہے ضرورت اس بات کی ھے کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ اپنی ڈیوٹی تک محدود رہیں اور سیاسی میدان کو سیاسی جماعتوں کے حوالے کردیں. آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن اور شفاف انتخابات پاکستان کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے کی نذر ہونے سے بچایا اور پاکستان کے کروڑوں عوام کو اہل کشمیر کی پشت پر کھڑا کردیا.
22 نومبر کو ڈیرہ غازی خان میں عظیم الشان کشمیر مارچ سے سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے. تمام کارکنان اور ارکان و ذمہ داران مارچ کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں. قبل ازیں لیاقت بلوچ نے اْمرائے تحصیل رانا انیس قمر رشید احمد اختر، ڈاکٹر اشرف بزدار، مقامی امراء انجینئرسجاد احمد بلوچ، عبد الغفور، سردار شہر یار خان، اعجاز حسین لنگاہ، سیف اللہ قیصرانی اور حفیظ اللہ قیصرانی سے حلف لیا۔
س موقع پر رکن مرکزی مجلس عاملہ وشوری شیخ عثمان فاروق، امیر ضلع جاوید اقبال بلوچ عبد المقیت چوہدری، پروفیسر عطامحمد جعفری، غنا محمد گجر، شیخ عبدالستار، سعد فاروق اور منیر احمد کلاچی بھی موجود تھے۔
ڈیرہ غازیخان.
آر پی اوڈیرہ غازیخان عمران احمر کی طرف سے ریجنل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفس ڈی جی خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ ر پی او عمران احمر نے کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی اور مسائل کے فوری حل کے لیے حکاما ت جاری کئے
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے مدنظر عوام کی افسران بالا تک رسائی کو ممکن بنانا ہے جس کا مقصد انصاف کی فراہمی مظلوم کی دادرسی ہے بہتر کمیونٹی پولیسنگ اور باہمی تعاون سے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
ڈیرہ غازیخان.
موجودہ حکومت قیدیوں کو ہنر مند بنا رہی ہے تاکہ وہ رہائی ملنے کے بعد باعزت روزگار حاصل کر سکیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ انجینئر فیض محمد بزدار نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں ٹیوٹا کے زیر انتظام ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں مختلف ہنر سیکھنے والے قیدیوں میں اسناد تقسیم کر نے کی تقریب سے اظہار خیال کر تے ہو ئے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل حسن مجتبیٰ،اسسٹنٹ منیجرز جمیل احمد طیب،عطاء الرحمن خان گورمانی اور کلیم ساجد بھی موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ ہنر مندی ہی آج کے زمانے میں باعزت روزگار کی ضمانت ہے تقریب کے آخر میں سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں ٹیوٹا کے زیر انتظام ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں مختلف ہنر سیکھنے والے قیدیوں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
ڈیرہ غازیخان.
تھانہ بی ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری اے ایس پی سٹی سرکل کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے پولیس تھانہ بی ڈویژن منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاسلسلہ جاری رکھا ۔
ہوا ہے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سلیم عباس ہاشمی نے پولیس تھانہ بی ڈویژن ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ایک گھر میں چھاپہ مارتے ہوئے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کر لیادوران کاروائی ملزم نادر حسین کے قبضہ سے بھی دیسی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس تھانہ بی ڈویژن نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سلیم عباس ہاشمی نے کہا کہ اے ایس پی سٹی ڈاکٹر محمد رضا تنویر کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ڈیرہ غازیخان.
ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔
ترجمان پولیس محمد کاشف کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس نے پکار 15 ایمرجنسی کی ماہانہ کاکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ماہ اکتوبر کے دوران ہیلپ لائن 15 پر 34 ہزار 9 سو 91 کالز موصول ہوئیں جس میں 25 ہزار 2 سو 59 کالز جھوٹی نکلیں 16 سو 71 کالز پر ضلع بھر میں کیسز درج ہوئے معلومات کے حصول کے لئے 1173 کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی ۔
اسی طرح 30 ٹریفک کے کیسز میں شہریوں کو مدد فراہم کی پولیس ریسپانس اوسط ٹائم11 منٹ رہااچھا شہری ہونے کے ناطے جھوٹی کال کرنے سے اجتناب کریں۔۔۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون