دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹرین کا واقعہ المناک حادثہ ہے

ملتان میں ٹرین حادثے متاثرین کی قیادت کرتے ہوہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹرین کا واقعہ المناک حادثہ ہے۔

ملتان،۔ملتان میں ٹرین حادثے متاثرین کی قیادت کرتے ہوہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹرین کا واقعہ المناک حادثہ ہے۔

قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ،اور زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات دی جائیں ، اور واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے ،  اور مزید کہا کہ بلاول بھٹو طے شدہ دورے پر آرہے ہیں ۔

اس موقع پر مزید کہا کہ ازادی مارچ کی تاریخ سے قبل بلاول نے جلسوں کا اعلان کیا ۔ کشمیر کے مسلے پر بھی بات کی کہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے۔

اور بھارت نے نئے قوانین لاکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، مولانا فضل الرحمان کامیاب ہوچکے ہیں، اورمولانا کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں ، بلاول بھٹو نے شیڈول کے مطابق آزادی مارچ سے خطاب کیا ۔

پیپلز پارٹی نے وعدے کے مطابق شہر شہر آزادی مارچ کا استقبال کیا ، اورنواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ،

سابق صدر زرداری علیل ہیں اور پیپلز پارٹی نے انکی صحت کے حوالے سے عدالت سے رجوع کررکھا ہے ،

About The Author