دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روجھان اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ پانچ گھنٹے کی مسلسل بارش اور نکاسی آب کی صورتحال پر رپورٹ

روجھان اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ پانچ گھنٹے کی مسلسل بارش اور نکاسی آب کی صورتحال پر رپورٹ

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل روجھان
روجھان اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ پانچ گھنٹے کی مسلسل بارش کے نکاسی آب کی صورتحال پر رپورٹ ۔
روجھان اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ شب پانچ گھنٹے مسلسل  بارش  ہونے سے دھان کی فصل اور کپاس اور دیگر سبزیوں کی فصلات کو شدید نقصان  پہنچا ۔

اور شاہ والی، عمرکوٹ، بدلی، میراں پور اوزمان، صفدر آباد، سیلم آباد، اور روجھان کے جملہ مواضعات کے علاوہ روجھان شہر میں نشیبی جگہوں پر بارش کا پانی جمع  ،

جس میں میراں پور روڈ، معظم مارکیٹ، ساون بستی، بستی نئی آبادی ، تھانہ روجھان، بستی سومرو، سن رائز گرلز اکیڈمی روڈ، قاضی سکول، سنٹر آف ایکسیلنس سکول گرلز اینڈ بوائز،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان، میونسپل کمیٹی روڈ بستی کنڈیانی، بستی آڈھوانی، چیف محلہ، بستی شاہ غلام جاڑا، بستی سیفلانی، نئی آبادی نزد حبیب شاہ، غازی پارک روڈ، میری گراونڈ ڈاکخانہ روڈ، کے نشیبی جگہوں پر بارش کا پانی جوہڑوں کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔

اب تک عملہ صفائی میونسپل کمیٹی روجھان نے صرف ہسپتال روڈ کو بھی کلیر نہیں کر سکے ۔ بارش کی وجہ سے علاقے کی فصلات کو نقصان پہنچا  اوربارش کی وجہ سے سکولوں میں حاضری نہایت ہی کم رہی ۔

اور بارش کی وجہ سے روجھان کے اکثر مکان کی چھتیں ٹپک گئیں ۔اور گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ابھی تک پانی نکالنے کے لئے میونسپل کمیٹی نے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیئے گئے ۔

اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے واٹر سپلائی کی فراہمی بھی معطل ہے ۔اور شہر اور گرد و نواح کے لوگ واٹر سپلائی نہ ہونے سے شدید پریشان ہیں ۔اور مساجد میں پانی تک دستیاب نہیں ہے ۔

اور بارش کا پانی نکالنے میں عملہ سست روی کا شکار ہے ۔ بازار، مسجد ہسپتال، بینک، سکولوں کو جانے والے راستوں سے گزرنے میں مریضوں، طالب علموں، نمازیوں سمیت عوام کو آمدورفت دشواری کے علاوہ جملہ راستے سے تاحال پانی نہیں نکالا گیا ۔

روجھان کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور رانا محمد افضل ناصر سے مطالبہ کیا ہے کہ نشیبی جگہوں نکاسی آب کے لئے خاطر خواہ انتظامات کرنے کا حکم صادر فرمایا جائے تاکہ روجھان میں طلباء اور طالبات کو سکول جانے میں دشواری اور مریضوں کو ہسپتال آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

About The Author