نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

مظفرگڑھ۔ ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس ایچ او رنگ پور عدنان شہزاد قریشی کی بڑی کاروائی۔

مظفرگڑھ۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت خان گرمانی کی نگرانی میں ایس ایچ او رنگپور نے بین الصوبائی شراب فروش گروہ پکڑلیا۔

اور مظفرگڑھ۔ بین الصوبائی شراب فروش گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ولائتی شراب کی بڑی کھیپ بھی برآمد کرلی۔

مظفرگڑھ۔ شراب فروش گروہ سے 3 سو 48 ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد کرکے کار کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

مظفرگڑھ۔ رنگپور پولیس کی ڈی پی او مظفرگڑھ کی قیادت میں جاری جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔


مظفرگڑھ/ خوفناک حادثہ

مظفرگڑھ۔ اڈا واندھڑ کے قریب بس کی کار کو ٹکر۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق

حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے ہیں ۔اورریسکیو ٹیم نے جاں بحق اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد میں 2 عورتیں اور ایک مرد شامل ہیں۔

جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق لیہ سے ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

مظفرگڑھ۔ تھانہ سرور شہید پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)معروف سرائیکی شاعرمنظور سیال کی پہلی سرائیکی کتاب ”مندری“کی تقریب رونمائی آج بعد نماز نماز عشاء بمقام منظورسیال پولٹری فارم بکھی روڈ ہوگی،ممبران پنجاب اسمبلی سمیت ڈپٹی کمشنرمظفر گڑھ علی شہزاد،اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرجام آفتاب حسین اوراسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فیاض علی جٹالہ مہمان خصوصی ہوں گے،تقریب میں محفل مشاعرہ بھی ہوگا،شاکر شجاع آبادی سمیت ملک کے نامور اردو وسرائیکی کے شعراء کرام شرکت کریں گے، تقریب میں ثقافتی جھمر اورکتابوں کی نمائش بھی ہوگی،اس بارے تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کے معروف سرائیکی شاعرمنظور سیال کی پہلی سرائیکی کتاب ”مندری“ چھپ کے مارکیٹ میں آگئی ہے، کتاب کی تقریب رونمائی آج بعد نماز عشاء بمقام منظورسیال پولٹری فارم بکھی روڈ ہوگی، تقریب میں آل پاکستان محفل مشاعرہ ہوگا جس میں ملک بھر سے نامور شعرائکرام شرکت کریں گے جس کی صدارت استادالشعراء سائیں ساجد بخاری کریں گے، یہ مشاعرہ زیرسرپرستی ڈاکٹر عمرفاروق بلوچ اور پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے پی پی 278 سردار نیاز خان گشکوری کی قیادت میں ہوگا، سابقہ صوبائی وزیر عبدالرحمن کھر وایم پی اے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب سرداراشرف خان رندبھی خصوصی طور پرشرکت کریں گے، مشاعرے کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ علی شہزاد،اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جام آفتاب حسین اوراسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فیاض علی جٹالہ ہوں گے،مشاعرہ میں سرائیکی کے مشہور شاعرسائیں شاکر شجاعبادی خصوصی شرکت کریں گے جبکہ ملک کے نامور شعراء بشیر غمخوار، خادم حسین مخفی بہاولپور،اردوکے معروف شاعر نسیم سحر،ڈاکٹرفرحت عباس،سلیم اقبال اور طاہر فاروق بلوچ اسلام آباد،محترمہ ایمان قیصرانی،مشتاق سبقت، پروفیسر شبیر ناز،جناب اصغر گورمانی،شوکت عاجزاوردیگر نامور شعراء کرام شرکت کریں گے، مشاعرہ میں مہمان اعزاز اے بی مجاہد چیف ایڈیٹرروزنامہ جلوس مظفرگڑھ،،ظہور احمد دھریجہ چیف ایڈیٹر روزنامہ جھوک ملتان،پروفیسر شوکت مغل،پروفیسر ڈاکٹرمقبول حسن گیلانی،حاجی عید دھریجہ،زبیردھریجہ کو ٹ ادو سے سینئرصحافی شیخ محمد عثمان، اظہرفاروق، ممتاز کھوکھر،آصف رند اور دیگر بھی شرکت کریں گے، اس محفل مشاعرہ میں منظورسیال کی
کتاب ”کی تقریب رونمائی کی جائے گی جبکہ اس کے بعد ثقافتی جھمرکتابوں کی نمائش بھی ہوگی

،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منظور سیال نے کہا کہ کہ اس وقت پوری دنیا ایک نہایت پر آشوب صورتحال سے دو چار ہے اور تمام نوع وانسان ایک دوراہے پر کھڑی ہے ایسے میں شاعری کا چراغ جلنا غنیمت سے کم نہیں،کوٹ ادو شہر ایک سردم خیز خطہ ہے یہ شہر اپنی ادبی اور تاریخی حیثیت میں ایک خطہ ء شادات کا نام رکھتا ہے، کوٹ ادو شہر میں قیام پاکستان سے قبل بھی ادبی فضا ساز گار تھی، قیام پاکستان کے بعد تو اس شہر کی ادبی و فکری فضا نہ صرف مستحکم ہوئی بلکہ سنگ میل کی حیثیت بھی اختیار کر گئی،اس لئے یقینا یہ تقریب ایک یاد گار تقریب ہوگی جبکہ ایک یادگار بہت بڑامشاعرہ بھی ہوگا،اس تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں شعراء کرام معززین علاقہ کو خوش آمدید کہیں گے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)عادی سرکاری درخت چوری کرنیوالوں پر پولیس کا چھاپہ، چور ٹرالی پر لوڈ لاکھوں کی سرکاری لکڑی چھوڑ کر فرار، پولیس نے لکڑی سے بھری لوڈ ٹرالی قبضہ میں لے کر چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مسافر ویگن میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر ڈرائیور ویگن سمیت تھانے بند، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو بھگانے پر پولیس نے پناہ دینے والے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے دو سماج دشمن عناصر بھی دھر لئے، بھاری مقدار میں دیسی شراب وپسٹل برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے موضع متوانی والا میں سرکاری لکڑی چورمحبت خان پٹھان،صوبت خان پٹھان،لطیف چلی سہانی،خلیل سہانی,،جلیل سہانی،زبیر سہانی، خالد سہانی سرکاری لکڑی چوری کاٹ کر ٹرالی میں لوڈ کر رہے تھے کہ پولیس کے چھاپہ پر لکڑی سمیت ٹرالی چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس دائرہ دین پناہ نے لکڑی سے لوڈ ٹرالی جس میں ایک لاکھ سے زائد کی لکڑی تھی کو قبضہ میں لے کر لکڑی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران ناکہ بندی مسافر وین نمبری8185 ایم این وائی کو ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر ڈرائیور اسلم ملکانی سمیت کو تھانے بند کر دیا، پولیس چوک سرور شہید نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری یامین تارڑکی گرفتاری کیلئے اسکے گھر چک نمبر424ٹی ڈی اے لیہ پر چھاپہ مارا جہاں اسے پناہ دینے والے اسکے بھائی محمد اقبال نے موٹر سائیکل دے کر اسے بھگا دیا، پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت شراب فروش بائی پاس چوک ملتان کے رہائشی قاسم تھہیم اور شہزاد احمد گل کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 20 لیٹر دیسی شراب و پسٹل برآمد کر لیا، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) شادی کی تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ کرنے والی تقریب میں 15کی کال پر پولیس کا چھاپہ،پولیس کو دیکھتے ہی تماشائیوں کی دوڑیں، آتش بازی کا سامان پھینک کر خواتین کے پروگرام میں گھس گئے، پولیس نے آتش بازی کا سامان قبضہ میں لیکر دولہا کے بھائی اور ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر571ٹی ڈی اے میں حفیظ ارائیں کے بیٹے شکیل ارائیں کی شادی تھی, مہندی کی تقریب میں دولہا شکیل ارائیں کا بھائی شفیق ارائیں اپنے دوست اسد جٹ کے ہمراہ آتش بازی کر رہا تھا کہ 15پر اہل علاقہ نے کال کر دی جس پر پولیس چوک سرور شہید نے چھاپہ مارا, تقریب میں آئے مہمان و تماشائی سمیت دولہا کا بھائی شکیل ارائیں دوست کے ہمراہ خواتین کے فنگشن میں جا گھسے، پر پولیس نے موقع پر آتش بازی کا سامان قبضہ میں لے لیا اور دولہا کے بھائی شکیل ارائیں اور اسکے دوست اسد جٹ کے خلاف مقدمہ نمبر468/19زیر دفع 285/286درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا. پنجاب ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام چوتھی تھل جیپ ریلی 15, 16 اور 17 نومبر کو ہیڈ محمد والا مظفرگڑھ کے نزدیک صحرائے تھل میں منعقد ہوگی.لیہ اور مظفرگڑھ کے اضلاع میں پھیلے 180 کلومیٹر طویل ٹریک پر ریلی منعقد کی جائے گی۔ چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی پی اور صادق علی ڈوگر, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب,پنجاب ٹورازم, دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی حکام اور جیپ کلب کے اراکین نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کی طرح اس سال بھی نومبر میں منعقد ہونے والی چوتھی تھل جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جیپ ریلی کے انعقاد کے حوالے سے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال جیپ ریلی کے موقع پر ونٹر فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے. جیپ ریلی کے موقع پر شہریوں کی تفریح کے لئے ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس میلے میں شہری ڈھول ڈانس, گھڑ ڈانس, اونٹ ڈانس, علاقائی موسیقی, کلچرل شو اور آتش بازی سے لطف اٹھائیں گے. انہوں نے کہا کہ 15 نومبر کو گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوگی, 16 نومبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ منعقد ہوگا اور 17 نومبر کو فائنل راؤنڈ ہوگا


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کوٹ ادو کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے حوالے سے خصوصی میٹنگ ہوئی،جس میں مہمان خصوصی ضلعی صدر انجینئر ملک بلال احمد کھر تھے،خصوصی شرکت سابق ایم پی اے چوہدری احسان الحق نولاٹیہ، سابق سنیٹرمیاں امجد عباس قریشی، میر طارق خان دستی نے کی،اجلاس میں غلام یٰسین گوگانی، ذولفقار بلوچ،رائے ثاقب پرہاڑ، غلام،قاسم شہزاد، عبدالعزیز بھٹی، چوہدری عالم ہارون، ماما لیاقت نیازی، فضل گرمانی، انجینئر واصف، علی اکبر، اویس بھٹہ،سرمد امان،بلاول محمود علاوہ جیالوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،میٹنگ سے ضلعی صدر انجینئر ملک بلال کھر، چوہدری احسان نولاٹیہ،سابق سنیٹر میاں امجد قریشی، میر طارق دستی، مظہر کشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ مظفرگڑھ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں وہ اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کریں گے،

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری میں شہید بے نظیر بھٹو اور بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی سیاسی بصیرت کی جھلک نظر آتی ہے،بھٹو خاندان کی ملک میں جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف جدوجہد کو ملکی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا،انہوں نے مزید کہاکہ آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہے اور ان کی پلیٹ لیٹس میں کمی ہورہی ہے جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر انجینئر ملک بلال احمد کھرنے کہا ہے کہ پی پی پی کارکنان آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں،میٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کوٹ ادو کے صدر مظہر خان کشک نے کہا کہ قائدین کی ہدایت کے مطابق کوٹ ادوسے تحصیل اور سٹی عہدیداروں کی قیادت میں جیالوں کا بہت بڑا قافلہ ان کا شاندار استقبال کرنے کے لئے روانہ ہو گا،


کوٹ ادو(محمد اظہر فاروق سے) تبدیلی سرکار کے 14ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 307فی صد تک اضافہ، وزارت صحت و ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ملی بھگت سے عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا، وزارت صحت نے وزیر اعظم کا حکم ہوا میں اڑا دیا، ادویات کی قیمتوں میں 307فیصد ہونے والا اضافہ مشیر صحت مرزا محمد ظفر کے وعدے کے مطابق اب تک واپس نہ آ سکا، ادویات ساز کمپنوں نے صرف 9فیصد اضافہ واپس لیا ہے،یہ ادویات ساز کمپنوں نے یہ اضافہ کس کے یماء پر کیا، اگر خود ساختہ ہے تو پھر کمپنوں کے خلاف 14ماہ گزرنے کے باوجود کاروائی کیوں نہ کی گئی، صارفین کا مشیر صحت سے مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق دسمبر 2018 میں حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 20سے25 فیصد اضافہ کی اجازت دی تھی اور 859 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی 464 ادویات 10 سے 15 فیصد جبکہ 395 ادویات کو بھی 25 فیصد اضافہ کی اجازت کے لیے دو علیحدہ ایس آر او جاری کیے گئے لیکن ادویات ساز کمپنیوں نے 20 سے 25 فیصد اضافہ کی بجائے6 ماہ کے دوران 300 فیصد اضافہ کرکے روزانہ کی بنیاد پر ادویات استعمال کرنے والے لاکھوں مریضوں کی کمر توڑ کر رکھ دی، شوگر، قلب، ٹی بی امراض نسواں کی ادویات کے ساتھ ساتھ بچوں کے بخار اور اینٹی بائیوٹک ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا،گزشتہ 3ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا تھا اور قیمتیں واپس دسمبر 2018 کی سطح پر برقرار رکھنے کا حکم دیا تھااور وزیر صحت عامر کیانی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیاتھا اور مشیر صحت مرزا ظفر کی تقرری کی گئی تھی جنہوں نے”ٹی وی پروگرام“ پر قوم سے وعدہ کیا تھاکہ وہ دواؤں کی قیمتوں میں 75 فیصد تک کمی لائیں گے،مگر 14 ماہ گزرنے کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں کمپنیوں نے صرف 9 فیصد تک کمی کی اور سابقہ ایس آر او منسوخ کرنے کی بجائے نئے ایس آر او نمبر577 جاری کرکے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو کمپنیوں کی ملی بھگت سے تحفظ فراہم کر دیا گیا اور اسی طرح عوام سے حکومت ہاتھ کر گئی اور اربوں روپے کے عوام کو ٹیکہ لگادیا گیا، اب دوبارہ کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں اسی ماہ 5 سے7 فیصد مزید اضافہ کرکے عوام کو مہنگائی کے منہ میں دھکیل دیا ہے جس سے ادویات عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں،جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا ہے ان میں بلڈ پریشر کی کی دواٹنورمین 25 ملی گرام 66 روپے سے 86 روپے، ٹنورمین50ملی گرام86 روپے سے105روپے جبکہ ٹنورمین100ملی گرام 135روپے سے 160روپے، انڈرال گولی 10ملی گرام کی ڈبی 66روپے سے83روپے، فلیجل گولی کا ڈبہ315 روپے سے 408 روپے، مٹیلیم شربت 50 روپے سے 104 روپے، ریجکس گولی 5 روپے سے 6 روپے،ا موڈیم کیپسول کا ڈبہ 193 روپے سے235روپے، ٹرائی فورج 186 روپے سے510 روپے اور سیفن انجکشن 672 روپے سے 853 روپے، سربکس زیڈ کی ڈبی 108 روپے سے 209 روپے، گلوکوفیج کا ڈبہ 84 روپے سے 96 روپے اور دیگر متعدد دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جس کی وجہ سے سینکڑوں مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ دیسی ادویات ساز کمپنیوں نے انگریزی ادویات کی دیکھا دیکھی بھی قیمتوں میں اضافہ کردیا،وگورین 80روپے سے 90روپے، توت سیاہ چھوٹا شربت 55 روپے سے 65 روپے بڑا80روپے سے 90 روپے، عرق شیریں 70 پیسے80 روپے،عرق گلاب 25 سے 35 روپے، بڑا 35 روپے سے 40 روپے، نونہال60 روپے سے 70روپے، لال شربت 80روپے سے90 روپے کا کردیا گیا ہے جبکہ بجلی گیس کہ بلو ں اور پٹرولیم مصنوعات کیآئے روز قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے، رہی سہی کسر ادویات نے پوری کر دی ہے، واضح رہے کہ پاکستان میں 600 سے زائد فارما سیوٹیکل کمپنیاں ہیں جو کہ 250 ارب روپے کا سالانہ بزنس کرتی ہیں جبکہ60 ہزار سے زائد ادویات رجسٹرڈ ہو چکی ہے جو کہ دنیا میں ایک ریکارڈ ہے, یہ واحد بزنس ہے جہاں نقصان کا تصور نہیں ہے ادویات پاکستان میں ہمسایہ ممالک بھارت, بنگلہ دیش, سری لگا, نیپال کے نسبت زیادہ مہنگے ہیں, روزانہ کی بنیاد پر ادویات استعمال کرنے والے لاکھوں مریض ادویات مہنگا ہونے کے باعث پریشان ہیں, انہوں نے وزیراعظم عمران خان, چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ,چیئرمین نیب جاوید اقبال سے مطالبہ کیا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرکے ادویات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے،

About The Author