ڈیرہ غازیخان .:
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے چاروں اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے افسران سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔ وجوہات کے تعین کیلئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کے احکاماتہے جاری کردیئے گے ہیں۔
کمیٹی میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل اور کنسلٹنٹ فرخ کو شامل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں کمشنر مدثر ریاض ملک نے ٹیچنگ ہسپتال، کمال پارک تونسہ،پاکستان چوک ڈیرہ غازی خان،تونسہ پیکج کے روڈز،تونسہ کی واٹر سپلائی سکیم اور زین بارتھی روڈ کے معائنہ کیلئے وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کو مراسلہ بھجوانے کے بھی احکامات جاری کردئیے ہیں۔
رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اورشہر کے صوبائی حلقہ میں تعمیراتی کام،صفائی اور سیوریج کے معاملات پر بات چیت بھی کی۔
ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائے۔شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ موجودوسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
اراکین اسمبلی کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان شہر کے معاملات میں بہتری لائی جائے گی۔
رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے سپورٹس سٹیڈیم اور جیمنزیم کا دورہ کیا ۔
انہوں نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی سے کھیلوں کے فروغ کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔
اس موقع پر ارشد علی اور دیگر موجود تھے۔
ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کھیلوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شہر میں 21 کنال سات مرلہ پر عوامی پارک قائم کیا جائیگا ۔
منصوبہ پر دس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور تونسہ میں پارک قائم کرے گی۔
جس کیلئے محکمہ خوارک کی جگہ فائنل کرلی گئی۔ڈیزائن تیار کرکے فوری کام شروع کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔
کمشنر مدثر ریاض ملک نے ہنگامی اجلاس منعقد کرکے ہدایات جاری کردیں۔ کمشنر نے کہا کہ منصوبہ پر مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
ریوائز پی سی ون فوری تیار کیا جائے۔کمشنر نے کہا کہ تونسہ میں کمال پارک اور سٹی پارک کی بحالی پر چار کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔
تونسہ اور ڈیرہ غازی خان شہرکی بیوٹیفکیشن پر دس کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق،عبدالغفار،اے سی تونسہ نوید حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل،ایکسئین بلڈنگز ہمایوں مسرور، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی،ڈی ایف سی اور دیگر افسران موجود تھے.
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر معیاری تعلیم کو فوکس کیا جائیگا۔
تعلیم میں بدنظمی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیر عادل کے اچانک معائنہ کے دوران کہی۔
انہوں مارننگ اسمبلی کا جائزہ لیا اور اسمبلی میں موجود طلبہ سے مصافحہ کیا ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ مارننگ اسمبلی میں تمام ٹیچرز موجود رہیں۔بچوں کی صاف یونیفارم میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے ٹیچنگ سٹاف کی بدنظمی اور دیگر متعلقہ امور پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل اور سٹاف کو وارننگ جاری کی انہوں نے کہا کہ ادارہ سے تعمیراتی ملبہ فوری اٹھایا جائے۔تعلیمی ادارہ میں کھیل کے گرانڈ بہتر کئے جائیں۔شجرکاری پر توجہ دی جائے۔
کراچی میریٹ ہوٹل ترکش فوڈ فیسٹول کی تقریب میں ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجدحسین بطور مہمان اعزاز شریک ہوئے.
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی اچھے اورمثالی دوست ہیں ترک حکومت اور عوام نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون برقرار رکھا.
شیخ امجد حسین نے کہا کہ ترک حکومت نے پاکستان میں صحت کے حوالے بڑے ہسپتال قائم کئے ہیں ۔ جس میں سرفرست مظفرگڑھ میں قائم طیب اردگان ہسپتال ہے جہاں سے روزانہ سینکڑوں افراد مستفید ہورہے ہیں۔
تقریب میں ترک سفارتخانہ کے افسران، کراچی او رملک بھر سے معززین نے بھی شرکت کی.۔
ضلعی محکمہ بہبود آبادی ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام ای لائبریری میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔
جس کی مہمان خصوصی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملکی وسائل کو ہڑپ کررہی ہے.
وسائل کے مطابق کنبہ کی تشکیل کیلئے بھر پو رآگاہی مہم چلانے اور شعور بیدار کرنے کی ضرور ت ہے.
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں شرح آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل حسنین خالد سنپال نے کہاکہ محکمہ بہبود آبادی اپنی آگاہی مہم میں ہر طبقہ کو شامل کرے. علماء کو خصوصی فوکس کرنے کی ضرورت ہے.
علماء کی بات کو اہمیت دی جاتی ہے. ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری نے کہاکہ ادارہ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے ہر ممکن کردارادا کر رہا ہے.
مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے تمام محکموں اور سول سوسائٹی کا تعاون درکار ہے. اس موقع پر سی ای او تعلیم ثناء اللہ سرانی او ردیگر نے بھی خطاب کیا.
ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ملک، انچارج فیملی سنٹر ڈاکٹر انیلہ عقیل، انچارج بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید را نا، پرنسپل سٹی سکول عمر کھوسہ ، علماء، این جی اوز او رزندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین موجو دتھے.۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید جمعۃ المبارک یکم نومبر کو بارہ بجے دن وہوا میں کھلی کچہری لگائیں گے ۔
جہاں وہ عوام کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کریں گے.
سالانہ ڈاکٹر نذیر احمد شہید کر کٹ ٹورنا منٹ کا انتہائی اہم اور کانٹے دار مقابلہ بمقام جامع ہائی سکول کرکٹ گراؤنڈمیں مسلم یوتھ کر کٹ کلب بمقابلہ ینگ سٹار کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔
مسلم یوتھ کر کٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ سات اوورز میں شہاب الٰہی کے35 رنزاورزوہیب کے20 رنزکی بدولت 75رنز بنائے۔
ینگ سٹارکر کٹ کلب کی طرف سے نما یاں باؤلنگ کر تے ہوئے محمد فہیم نے اپنے مقررہ اوورز میں 14رنز کے اویز 03 کھلاڑیوں کو پولین کا راستہ دکھایا۔
بعد میں بیٹنگ کر تے ہوئے ینگ سٹارکر کٹ کلب نے مقررہ حدف03 کھلاڑیوں کے نقصان پر06اوور میں باآسانی عبور کرلیا۔
ینگ سٹار کرکٹ کلب کی طرف سے موسیٰ 40رنز اور جہانگیر 20رنزبنا کرنمایاں رہے۔ اس اہم جیت کی بدولت ینگ سٹار کرکٹ کلب نے کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیاہے۔
جبکہ دوسرے میچ میں برائٹ سٹار کرکٹ کلب نے ینگ فرینڈز کرکٹ کلب کو شکست دے کر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرسردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبال، سابق صدور خواجہ محمد اقبال، خواجہ محمد الیاس،
خواجہ محمد یونس، بیرسٹر سردار عباس علی خان نصوحہ، ایم انیس خواجہ،شیخ افضال احمد، سابق سینئر نائب صدور سردارشہباز علی خان نصوحہ، شیخ طارق اسماعیل قریشی، زاہد نظام قریشی، ِ
سابق نائب صدور مرزا محمد آصف اقبال، محمد لطیف خان پتافی،سرد ار جان عالم خان لغاری، سیٹھ محمد اسلم خان اراکینِ ایگزیکٹو کمیٹی خواجہ محمد ارشد،حاجی محمد زبیر نظامی،
فردوس حمید خان، خالد ریاض چوہدری، زواگداحسین شمسی، نذرحسین کھنڈوا، ملک ریاض احمد، توقیر حیدر، خلیل احمد خان علیانی، فیاض علی چوہدری، ملک غلام قاسم، ادریس احمد شیخ، سرمد سلیم، ذکااللہ خان،
حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی، عبدالکریم خان، حمید اختر، شمشاد احمد،چوہدری شہزاد بشیر، غلام عباس خان، جاوید اسحق خان مستوئی، محمد موسیٰ بھٹی، مرزا محمد اقبال،…
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ