دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ، کوٹ ادو، جتوئی اور علی پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کیشیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو

وزیراعلی عثمان بزدار کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور میں ٹراما سنٹر او رشیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں برن یونٹ بنانے کا اعلان کیا ہے اور حادثے کی اطلاع ملتے ہی مصروفیات تر ک کر دیں –

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارمتاثرہ بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں -اور اس موقع پر مزید کہا کہ ٹرین حادثے میں 74سے زائد افرادکا جا ں بحق ہونا بہت بڑا سانحہ ہے – اور حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کے علاج کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

عثمان بزدار نے ریسکیو اداروں کی  بروقت او ر تیز ترین امدادی سرگرمیاں کو سراہاں ہے۔ اور کہا ہے کہ ڈی این اے کے بعد ناقابل شناخت 57  لاشیں ورثا کے حوالے کریں گے۔ا

نتظامیہ کی طرف سے بروقت رسپانس دیا گیا۔
رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال فیز ٹوبجٹ میں شامل کردیاگیاہے جلد اس پر کام شروع کریں گے۔

رحیم یار خان ہسپتال میں ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔اورشیخ زید ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین بھی فراہم کی جائے گی-
حادثے کے ذمہ داروں کا تعین اعلی سطح کی کمیٹی کرے گی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ،پولیس اورریسکیو اداروں نے فوری رسپانس دیا ہے۔اور
تمام مریضوں کو علاج کیلئے نشتر ہسپتال ملتان،وکٹوریہ ہسپتال بہاولپوراور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان شفٹ کیا ہے۔

انتظامیہ کو متاثرین کی ہرممکن امداد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رحیم یار خان ہسپتال میں موجود مریض اللہ کے فضل و کرم سے اب خطرے سے باہر ہیں اور زخمیوں کا علاج ٹھیک ہورہا ہے۔

جتنا اچھا رسپانس ہمارے اداروں نے کیا ہے، شاید اس کی مثال نہ ملتی ہو۔


کوٹ ادو:  گھر آئے مہمانوں کی رات کی تاریکی میں میزبان کی بیوی سے اجتماعی زیادتی تینوں مہان باری باری رات بھر زیادتی کرتے رہے ۔اورعلی الصبح فرارہو گے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ بستی کٹ کے رہائشی مجاہد حسین وینس کے گھر اس کے دوست بیوپاری لیہ کا اقبال،پیر جگی موڑ کاحفیظ مشوری سنانواں کا ریاض سنانواں جانوروں کا سودا کرنے آئے رات زیادہ ہونے پر تینوں بیوپاری مجاہد حسین وینس کے ہمراہ اس کے گھر صحن حویلی میں گئے۔

جبکہ مجاہد حسین وینس کی بیوی نذیراں بیگم اندر کمرہ میں سوگئی شب درمیان تینوں مہمان اندر کمرہ میں داخل ہوگئے اور پسٹل کے زور پر اس کی بیوی نذیراں بیگم کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے ۔ اور خاوند کے جاگنے پر ملزمان اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے،پولیس کوٹ ادو نے نذیراں بیگم کی مدعیت میں تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر699/19زیر دفعہ 376آئی درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،..


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) : ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے بجلی چور کو واپڈا ٹیم نے دھر لیا،مقدمہ درج ۔

پولیس کا شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ،شراب فروش گرفتار،بھاری مقدار میں دیسی شراب سمیت آلات کشید برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے۔

اس بارے تفصیل کے مطابق واپڈا ٹیم دائرہ دین پناہ نے بستی سمندری میں چھاپہ مارکر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے عامر سہیل بریار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

جبکہ پولیس دائرہ دین پناہ نے موضع ہنجرائی غیر مستقل غربی میں چھاپہ مارکر شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی اورموقع سے شراب فروش غلام عباس مشوری کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 15لیٹر دیسی شراب 170لیٹر لہن شراب سمیت آلات کشید برآمد کرلئے ہیں ۔

پولیس سرکل کوٹ ادو نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں،..


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)۔

حضرت پیر بابا عبدالوہاب غزلانی قلندر کا 15واں سالانہ عرس مبارک14-15ربیع الاول بمطابق12-13-14نومبر کو چاہ حیات والا کوٹ ادو میں منعقد ہو گا۔

صاحبزادہ پیر اشفاق احمد عباسی کے مطابق عرس میں ملک کے معروف قوال میاں شیر داد خان،کالے خان ودیگر قوال پارٹیاں شرکت کریں گی۔۔


About The Author