دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قائد اعظم ٹرافی : سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود پر جرمانہ عائد کردیاگیا

سدرن پنجاب اور ناردرن  پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ  کا میچ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں جاری ہے ۔

کراچی: امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود پر جرمانہ عائد کردیاگیاہے ۔ شان مسعود پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیاہے ۔

کپتان  شان مسعود سدرن پنجاب لیول 1 جرم کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

امپائرز عبدالمقیت اور فاروق علی خان نے شان  مسعود کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

شان مسعود کی جانب سے اعتراف جرم نہ کرنے پر میچ ریفری نے بدھ کو فیصلے پر سماعت کی۔

سماعت کے بعد میچ ریفری کامران چوہدری نے شان مسعود کے خلاف فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا۔

سدرن پنجاب اور ناردرن  پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ  کا میچ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں جاری ہے ۔

About The Author