دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی صوبہ کی مہم تیز کر دی گئی ہے، صدرپاکستان سرائیکی پارٹی

سرائیکی پارٹی کے اجلاس میں مقررین نے ملکی سیاسی صورت حال اور بالخصوص سرائیکی خطے کے ساتھ موجودہ حکومت کا امتیازی سلوک پر گفتگو کی

ملتان : پاکستان سرائیکی پارٹی کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس منعقد ہوا اجلاس میں مقررین نے ملکی سیاسی صورت حال اور بالخصوص سرائیکی خطے کے ساتھ موجودہ حکومت کا امتیازی سلوک ،سرائیکی صوبہ کا قیام عمل میں نہ لانے اور دیگر مسائل پر گفتگو کی ملک اللہ نواز ونیس نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ سرائیکی صوبہ کی مہم تیز کر دی گئی ہے جس کے لئے ہر مکاتب فکر کے پاس جا کر سرائیکی صوبہ کے قیام کے لئے قائل کیا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ سرائیکی صوبہ کا قیام عمل میں نہ لایا گیا تو سرائیکی عوام سڑکوں پر ہوگی ہم ڈاکٹرنخبہ تاج لنگاہ کی قیادت میں سرائیکی خطہ کی عوام کو متحد کریںگے سرائیکی صوبہ کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور تب تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سرائیکی قوم کو مکمل آئینی حقوق حاصل نہیں ہو جاتے ۔

اجلاس میں سید شفقت بخاری ، ملک جاوید چنڑ ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر مقصود خان لنگاہ ، ملک نعیم اقبال ، اقبال غازی ، کنور اقبال ، فرحت عباس شاہ ، جام یاسر ، رفیع رضا ، خالد محمود ، محمد ارسلان اور دیگر شریک تھے ۔

About The Author