دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان ،تونسہ شریف اور اردگرد کے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ۔

ڈیرہ غازیخان: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال بھٹی نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا. انہو ں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پرمجسٹریٹ دفعہ 30 جام فیض محمد،سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان اورمیڈیکل آفیسر ان کے ہمراہ تھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں کچن اسیران،ہسپتال، ٹیوٹا سنٹر،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکامعائنہ کیااور ان کے مسائل پوچھے جبکہ اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو چیک کرکے اسے میعار ی قرار دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث چار قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے.


ڈیرہ غازیخان: غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں نظامت امو رطلباء کے زیر اہتمام وزارت قومی صحت و ہائر ایجوکیشن اسلام آباد کی شرکت سے چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر فوڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر طاہرہ بتول، ڈاکٹر منزہ بتول،ا سسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمی شاہین نے موضوع کی مناسبت سے معلومات دیں. تلاوت کی سعادت سائرہ نورین نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعتؐ اقرا نورین نے پیش کیا. سیمینار میں یونیورسٹی کی طالبات نے بھر پور شرکت کی.

سیمینار میں ملٹی میڈیا کے ذریعے کینسر کی علامات، وجوہات اور احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی گئی. ناظم امور طلباء ڈاکٹر محمد ابراہیم نے بھی سیمینار سے خطاب کیا. سیمینار کے اختتام پریونیورسٹی میں آگاہی واک کا بھی انعقاد کیاگیا.


ڈیرہ غازیخان: سول لائن پولیس کی کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ کار برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن افتخار احمد ملکانی نے کاروائی کرتے ہوئے ضلع لاہور سے چوری ہونے والی کار نمبری 9173/LEH ماڈل 2017 سوزوکی کلٹس کو برآمد کر لیا

اس موقع پر اے ایس پی سٹی ڈاکٹر محمد رضا تنویر کا کہنا تھا ایسی کاروائیوں میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پولیس ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے پولیس کا فرض ہے کہ وہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کرے۔


ڈیرہ غازیخان: ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اسد سرفراز انسانی خدمت کی بہترین مثال ہر خاص و عام کی مدد کرنا ان کا عزم ہے ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ روز تونسہ شریف کے دورہ کے دوران شادن لُنڈکے قریب مین روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک بزرگ شہری زخمی ہو گیا

ڈی پی او اسد سرفراز نے اپنی گاڑی کو رکوا کر ز خمی بزرگ کی مدد کرتے ہوئے انہیں پکڑ کر سنبھالا دیا اور اپنی کرسی پر بیٹھایا اور 1122 کو اپنے آپریٹر سے کال کروا کر زخمی کی فوراً طبی امداد کے لئے انہیں بلایاگیاشہریوں نے غریب پرور ڈی پی او کی مدد کوسراہا۔


ڈیرہ غازیخان: چیف میڈیکل ٹیکنیشنزکی تقریب، ریفریشر ٹریننگ مکمل کرنے والے ٹیکنیشنزمیں چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈاکٹر خلیل احمد خان سکھانی نے اسناد تقسیم کیں،ریٹائرڈ ہونے والے ٹیکنیشنزکو شیلڈ دے کر نوازاگیا،تفصیلات کے مطابق چیف میڈیکل ٹیکنیشنزکی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈاکٹر خلیل خان سکھانی تھے اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر فاروق محمود بھی شریک ہوئے، تقریب کا اہتمام چیف ٹیکنیشنز میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے لئے کیا گیا تھا، تقریب میں ریٹائرڈ ہونے والے چیف سیلیکٹر کے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، محمدافضل نے سعادت حاصل کی میاں عامر کریم ضلعی صدر نے شرکاء اورمہمانوں کا شکریہ ادا کیا، میاں عامر کریم نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کامیاب ہونے والے ٹیکنیشنز مزید محنت سے کام کریں گے تاکہ محکمہ کا نام روشن ہو تمام شرکاء عوام کی مزید خدمت کریں گے،

ڈاکٹر طارق محمود نے خطاب میں کہا کہ ریفریشر ٹریننگ کے لئے ادارے نے تمام وسائل بروئے کار لائے اور بہترین ماحول میں ٹریننگ مکمل کرائی اب کامیاب ہونے والے ٹیکنیشنز پر ذمہ داری ہے کہ اس عملی جامہ پہنائیں تاکہ عوام مستفید ہو سکیں ڈاکٹر خلیل احمد خان سکھانی نے اپنے خطاب میں کامیاب ہونے والوں کو مبارک باد دی اور انہیں کہا کہ اپنی تمام توانائیاں دکھی عوام کی خدمت میں صرف کریں محکمہ صحت میں کام کرنے والے سرکاری نوکری کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کے لئے بھی کام کرر ہے ہیں ان کی خدمات سے غریب عوام فائدہ مند ہو رہی ہے تمام لوگ محکمہ کی نیک نامی کے لئے کام کریں۔اس موقع پر محمد افضل،جمیل اکبر،ثمر جہان،غلام شبیر،عبدالرشید،محمد اختر،مجیب،ربنواز خان،نسیم اللہ،فیض محمد،محمد عاشق،منظور حسین، غلام مصطفےٰ،محمد فاروق وڈانی،محمدارشاد خان،محمد عابد،محمد حبیب خان، امجد وحید،اور عابد قریشی بھی شریک تھے۔


ڈیرہ غازیخان: آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئر مین خواجہ محمد شفیق،صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری جنرل محمد نعیم میر اور دیگر تاجر تنظیموں کے متفقہ فیصلہ کے مطابق مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ غازی خان کی کال پر ڈیرہ غازی خان میں دوسرے روز بھی مرکزی بازاروں صدر بازار،گھنٹہ گھر بازار،لیاقت بازار،موبائل فون مارکیٹ،الیکٹرونکس مارکیٹ، کیمسٹ ایسوسی ایشن ہسپتال مارکیٹ، جام پور روڈ، صرافہ مارکیٹ، ہو ل سیل موبائل مارکیٹ، ا سٹیل اینڈ آئرن ورکس مسلم ٹاؤن،ٹائر مارکیٹ مسلم ٹاؤن،آٹو ڈیلرز،کارشوروم ڈیلرز،موٹر کار ورکشاپس،ریلوے پلی،سمینہ چوک،نیوڈیفنس روڈ،گدائی روڈ،شاہ سکندر روڈ،گوشت مارکیٹ،سوئیٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن،جامع مسجد روڈ، عید گاہ روڈ،چورہٹہ روڈ، ٹریول ایجنٹس،بڑی غلہ منڈی سمیت شہر بھر اور دیگر بازاروں میں شٹر ڈاؤن کر کے ہڑتال کی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور تاجروں کی طرف سے مختلف بازاروں میں علاقائی صدور کی قیادت میں احتجاج بھی ریکارڈ کرائے گئے اس موقع پر تاجروں نے ظالمانہ ٹیکس نامنظور،تاجروں کا معاشی قتل بند کیا جائے کے نعروں والے پینا فلیکس اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے

ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،سیکرٹری جنرل طارق اسماعیل،حاجی محمد دین چوہدری نے کہا کہ ہم لوگ ہر طرح کے ٹیکس ادا کرر ہے ہیں اور حکومت کو جو ٹیکس درکار ہے جائز طریقہ سے دینے کے لئے تیار ہیں لیکن ٹیکس کے طریقہ کار کو سادہ اور آسان بنایا جا ئے اور ٹیکس گزاروں پر جرمانے اور سزاؤ ں کے قانون کو ختم کیا جا ئے شناختی کارڈ کنزیومر دینے سے انکاری ہیں اس لئے اس شرط کو بھی ختم کیا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا شٹر ڈاون کسی بھی ذاتی مفادات کے لئے نہیں ہے بلکہ تاجر برادری کا متفقہ فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آل پاکستان انجمن تاجران کا چارٹر آف ڈیمانڈ فوری طور پر تسلیم کرکے شناختی کارڈ کی شرط بھی واپس لے سٹی صدر جان عالم خان لغاری اور گھنٹہ گھر بازار کے صدر شیخ محمد علی نے کہا کہ اگر حکومت نے دوسری مرتبہ ہونے والے ہمارے آج کے پر امن شٹر ڈاؤن اور بھرپور احتجاج پر فوری نوٹس لے کر تاجروں کے مرکزی نمائندوں کی طرف سے پیش کیا گیا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ منظور نہ کیا تو پھر تاجر برادری غیر معینہ مدت تک احتجاج اور ہڑتالوں پر مجبور ہو گی شہر بھر کے علاوہ سخی سرور،کوٹ چھٹہ اور دیگر مضافات میں بھی ہڑتال کی گئی جو کہ پر امن طور پر مکمل کی گئی اور کسی مارکیٹ میں بھی کو ئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا کیمسٹ رہنماء ملک راشد،محمد رمضان،محمد علی قریشی اور شیخ محمد بلال نے کہا کہ وہ اپنے کاز کے لئے متحد و متفق ہیں تاجروں نے مختلف بازاروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں اور ناجائز ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں دریں اثناء گولائی کمیٹی،رانی بازار فسٹ اینڈ سیکنڈ،ہول سیل کلاتھ مارکیٹ،ہول سیل شو ز مارکیٹ، فرنیچر مارکیٹ،لوہا مارکیٹ،موٹر سائیکل مارکیٹ،سیمنٹ مارکیٹ،کریانہ مارکیٹ،پیر قتال موڑ،چوک چورہٹہ،گدائی،کھلونا مارکیٹ،چائے کے ہوٹلوں اور کھانے پینے کی دکانوں، بڑی سبزی منڈی میں اکثر دکانیں کھلی رہیں اور ان تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کی اپنی دکانیں بھی کھلی ہو ئی تھیں جبکہ مرکزی قیادت نے متفقہ ہڑتال کی کال دی تھی ہڑتالی تاجروں نے اس اقدام کو تاجر کاز سے غداری قرار دیا ہے۔


ڈیرہ غازی خان: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن بالخصوص تحصیل تونسہ شریف میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز تر کیا جائے گا تاہم منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی گئی ہیں۔تمام تعمیراتی محکمے منصوبوں کی ٹائم لائن دیتے ہوئے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ پیش کریں گےیہ بات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے تحصیل تونسہ شریف کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مکول چوک تونسہ شریف پر کلاک ٹاور نصب کیا جائیگا چوک کو کشادہ کرنے کےلئے روڈز کھلے کئے گئے ہیں۔تونسہ شہر کی پانچ رابطہ سڑکوں کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے مزید تین روڈز پر واٹرباونڈ کرلیا گیا ہے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کی اپ گریڈیشن کی تکمیل کے لئے باقاعدہ ٹائم لائن دے دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ وہ خود ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیںوزیر اعلی معائنہ ٹیم کے علاوہ مختلف ایجنسیاں اور محکمے ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کررہے ہیں

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے حکم پر ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کررہے ہیں اور پوری کوشش ہے کہ مفاد عامہ کے منصوبے بروقت مکمل ہوں اور ان کا معیار بھی برقرار رہے کمشنر مدثر ریاض ملک نے زیر تعمیر پناہ گاہ،تحصیل صدر ہسپتال کی اپ گریڈیشن،روڈز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں انہوں نے اینٹیں اٹھا کر ان کا معیار چیک کیا کمشنر نے سکول کا دورہ کرتے ہوئے بچوں سے نصابی اور عام معلومات کے سوالات کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نویدحسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل ،ایکسئین ہائی ویز عمیرلطیف اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازیخان :لیاقت بازار میں دوکان کا شیڈ لگانے والا شخص اچانک 11 کے وی تار سے ٹکرا گیا ۔ کرنٹ لگنے جل کر خاکستر ہو کر موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو نے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہو نے والے کی شناخت نیاز حسین کے نام سے ہو ئی ہے جو کہ دریشک ٹائون کا رہائشی بتایا جا تا ہے تاہم نیاز حسین کے ورثاء نے واقعہ کو حادثاتی قرار دیتے ھوئے کو ئی قانونی کاروائی نہ کی اور نعش کو ہسپتال سے لے کر گھر چلے گئے

About The Author