دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی پارلیمنٹ نے بارہ دسمبر کو عام انتخابات کا اعلان کر دیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات مشکل ہوں گے،قوم متحد ہو جائے،،بریگزٹ کا فیصلہ کرے اور آگے بڑھا جائے۔

برطانیہ میں بریگزٹ ڈیل کے لیے راہ کچھ ہموار ہو گئی، برطانوی پارلیمنٹ نے بارہ دسمبر کو عام انتخابات کا اعلان کر دیا،438 ارکان نے قرارداد کے حق میں  اور بیس ارکان پارلیمنٹ نے مخالفت میں ووٹ ڈالے ۔

نئی پارلیمنٹ بریگزٹ ڈیل  سے متعلق فیصلہ کرے گی،برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات مشکل ہوں گے،لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربن کا کہنا ہے کہ انتخابات قومی تقدیر بدلنے کا اہم موقع ہیں۔

برطانیہ میں بریگزٹ ڈیل کا اونٹ تو کسی کروٹ نہ بیٹھا ،،قبل از وقت انتخابات پر اتفاق رائے سامنے آ گیا،،،وزیراعظم بورس جانسن کو بالآخر قبل از وقت انتخابات کے لیے کامیابی مل ہی گئی.

برطانوی ہاؤس آف کامنز نے قبل از وقت انتخابات کا بل منظور کرلیا۔ وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے پیش کردہ بل کے حق میں چار سو اڑتیس ارکان نے ووٹ ڈالاجبکہ  بیس ارکان پارلیمنٹ نے مخالفت میں ووٹ دیئے۔

650 ارکان کے ایوان میں بل کی منظوری کے لیے چار سو چونتیس ووٹ درکار تھے۔ ہاؤس آف کامنز سے منظوری کے بعد بل برطانوی سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بل کی منظوری پر 12 دسمبر کو برطانیہ میں عام انتخابات کا اعلان کردیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات مشکل ہوں گے،قوم متحد ہو جائے،،بریگزٹ کا فیصلہ کرے اور آگے بڑھا جائے۔

لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربن کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات قوم کے لیے ملکی تقدیر بدلنے کا سنہری موقع ہے۔

اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم کو قبل از وقت انتخابات کے لیے تین بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑاجبکہ یورپی یونین پہلے ہی برطانیہ کو بریگزٹ پر عملدرآمد کے لیے اکتیس جنوری تک کا وقت دے چکی ہے۔ مدت میں توسیع برطانوی وزیراعظم کی درخواست پر دی گئی۔

About The Author