دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی سی بی آفیشلز کی غیر ملکی دوروں کی مد میں شاہ خرچیاں ختم نہ ہوئیں

بزنس کلاس کے فضائی ٹکٹ، فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام، ٹرانسپورٹ اور ڈیلی الاؤنس کو ملا کر تینوں آفیشلز کا دورہ آسٹریلیا پر50لاکھ روپے سے زائد اخراجات آئنگے۔

کراچی:انتظامہ تبدیل ہو گئی مگرپاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )آفیشلز کی غیر ملکی دوروں کی مد میں شاہ خرچیاں ختم نہ ہوئیں۔

قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا پر پی سی بی کے تین اعلیٰ آفیشلز جانے کو تیار ہیں جن پرلاکھوں روپے خرچ ہونگے۔

ایک طرف ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ختم ہونے سے کھلاڑی بے روزگار ہوگئے کھلاڑی ٹیکسیاں چلانے پر مجبور ہیں تو دوسری طرف پی سی بی حکام غیر ملکی دوروں پر لاکھوں روپے اڑا رہے ہیں

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان یکم نومبر کو آسٹریلیا جائیں گے،اسکے اعلاوہ سی ای او وسیم خان 13 نومبر کوٹیسٹ سیریز سے قبل 2 ہفتوں کیلیے آسٹریلیا میں ہونگے۔

8 ماہ میں انکا یہ آٹھواں دورہ ہوگا۔۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی آصف محمود بھی آسٹریلیا جائیں گے جبکہ ٹیم کے ساتھ پہلے ہی سیکیورٹی منیجر عثمان انوری موجود ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطا بق آصف محمود 2021کے دورے کی سیکیورٹی پر بات کرنے کے لیے آسٹریلیا جارہے جبکہ ذاکر خان وہاں اہم میٹنگز کرینگے۔

سی ای او ویسم خان  وہاں کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے نمائندے سے ملاقات کریں گے، وہ برسبین میں ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کر کے اسکالر شپ اور ایکسچینج پروگرام پر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بزنس کلاس کے فضائی ٹکٹ، فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام، ٹرانسپورٹ اور ڈیلی الاؤنس کو ملا کر تینوں آفیشلز کا دورہ آسٹریلیا پر50لاکھ روپے سے زائد اخراجات آئنگے۔

قومی کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز اوردو ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجودہے،، گرین شرٹس آسڑیلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ سے ٹور کا آغاز کرے گی۔

About The Author