دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور ،روجھان اور جام پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

روجھان:(ضامن حسین بکھر)
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخ خلیفہ روجھان میں سرجن ڈاکٹر طارق وسیم نے چار کامیاب آپریشن کیئے ہیں ۔

اس سے بیشتر انہوں نے دو بچیوں کے پتھری کے آپریشن کیئے جن کو صحت یابی کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا ہے اور چار مریض ہرنیا کے آپریشن کے بعد اب بھی میل وارڈ میں داخل جن کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخ خلیفہ روجھان میں سرجن ڈاکٹر طارق وسیم نے دو بچیوں سمیت چھ مریضوں کے کامیاب آپریشن کیئے جن میں دو بچیوں کے پتھری کے آپریشن کیئے اور چار مرد مریضوں کے ہرنیا کے کامیاب آپریشن کیئے ۔

جن میں دو بچیوں کو صحت یابی کے بعد گھر ڈیسچارج کر دیا اور چار مرد جن کے ہرنیا کے آپریشن کیئے گئے وہ ہسپتال کے میل وادڑ میں داخل ہیں۔

اور ان کو بلاناغہ کے تحت طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اس موقع پر مریضوں نے بتایا کہ ان کو وقت پر پٹی اور انجکشن لگائے جاتے ہیں اور دو وقت کا کھانا شیخ خلیفہ کی جانب سے دیا جاتا ہے ۔

ڈاکٹر سرجن طارق وسیم سے جب میں نے دریافت کیا کہ آپ غریب مریضوں کے آپریشن کر کے ایک نیک کام کر رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا فرض ہے جو میں پورا کر رہا ہوں ۔

مریضوں کو اپنے گھر کے ہسپتال میں بھی آپریشن کی تمام تر سہولیات میسر ہیں اور میں مریضوں کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں اب تک رسولی، مثانے کی پتھری اور متعدد مریضوں کے ہرنیا کے آپریشن ہو چکے ہیں ۔


روجھان (ضامن حسین بکھر) علی پور ضلع مظفر گڑھ کا رہائشی پولیس ملازم نے پتن چانڈیہ پر تعینات اعجاز احمد ولد رجب علی سکنہ ضلع مظفرگڑھ پیٹی نمبر 2257 ایس ایم جی کا فائر کر کے خود کشی کر لی جس کو ریسکیو 1122 نے پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان منتقل کیا ہے۔

روجھان :وہ رائفل جس سے پولیس ملازم نے خود کشی کی

پولیس موقع پر پہنچ گئی پوسٹ مارٹم کا عمل جاری  ہے ۔ تاہم خود کشی کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی کل بروز جمعرات اعجاز احمد کی بدلی ہونے والی تھی یہ واقعہ پتن چانڈیہ پکٹ پرپیش آیا جہاں وہ  تعینات تھا۔

About The Author