جنوری 15, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کھیلوں کے سفیر نامزد

انعام بٹ نے کھیلوں کا سفیر نامزد کرنے پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشز کے صدر عارف حسن اور پوری اولمپک فیملی کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کو کھیلوں کا سفیر نامزد کردیا گیا۔

پی او اے کیجانب سے  انعام بٹ کو ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے پرپانچ لاکھ روپے کاکیش ایوارڈ بھی دیا گیا۔

انعام بٹ نے کھیلوں کا سفیر نامزد کرنے پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشنز کے صدر عارف حسن اور پوری اولمپک فیملی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر  ان کا کہنا تھاکہ پی او اےکیجانب سے کھیلوں کا سفیر بننا میرے لئے اعزاز اور باعث فخر ہے، انعام بٹ  نے کہا کہ میں پاکستان کیلئے مزید اعزازات جیتنا چاہتا ہوں۔

About The Author