پشاور ہائیکورٹ میں سابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر عصمت اللہ کی توہین عدالت سے متعلق درخواست پر سماعت میں عدالت عالیہ نے گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان کو توہین عدالت نوٹس جاری کردیا ہے۔
عدالت نے گورنر خیبر پختونخوا سے بحیثیت چانسلرگومل یونیورسٹی جواب طلب کرلیا ۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2013 میں سابق وائس چانسلر کو بحیثیت وی سی تمام مراعات و بقایاجات ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
وکیل درخواست گزار ثابت اللہ خلیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی 2017 میں گورنر کو 60 دن میں محکمانہ اپیل نمٹانے کا حکم دیا تھا۔
عدالت سے حکم جاری ہونے کے دو سال گزرنے کے باوجود ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا گیا،عدالت نے گورنرخیبر پختونخوا کو توہین عدالت نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ